چین میں منعقد ہونے والے ایشین ونٹر گیمز ٹارچ ریلے کا آغاز
اشاعت کی تاریخ: 3rd, February 2025 GMT
چین میں منعقد ہونے والے ایشین ونٹر گیمز ٹارچ ریلے کا آغاز WhatsAppFacebookTwitter 0 3 February, 2025 سب نیوز
بیجنگ :چین کے صوبہ ہیلونگ جیانگ کے شہر ہاربن میں نویں ایشین ونٹر گیمز کے لیے ٹارچ ریلے کی تقریب پیر کے روز شروع ہوگئی ۔ یہ ٹارچ ریلے تقریباً 11 کلومیٹر طویل ہے۔ 7 فروری کی شام کو ایشین ونٹر گیمز کی افتتاحی تقریب میں مرکزی ٹاور روشن کیا جائے گا ۔
ٹارچ ریلے میں 120 مشعل بردار حصہ لیں گے۔ ان میں سب سے کم عمر مشعل بردار کی عمر 16 سال جب کہ سب سے زیادہ طویل عمر مشعل بردار کی عمر 86 سال ہے۔ ایشین ونٹر گیمز کا باضابطہ آغاز ر 7 فروری سے ہو گااور یہ 14 فروری تک جاری رہیں گے ۔
.ذریعہ: Daily Sub News
کلیدی لفظ: ایشین ونٹر گیمز
پڑھیں:
کوئٹہ، تحریک بیداری کیجانب سے "حسین (ع) سب کا" کے عنوان سے محفل جشن منعقد
تقریب میں شہر کے معروف منقبت خوانوں نے نذرانہ عقیدت پیش کیا، جبکہ علمائے کرام نے تقریب سے خطاب کرتے ہوئے مسلمانوں کے درمیان اخوت و بھائی چارگی کی اہمیت پر زور دیا۔ اسلام ٹائمز۔ تحریک بیداری امت مصطفیٰ کی جانب سے بلوچستان کے صوبائی دارالحکومت کوئٹہ میں جشن ولادت امام حسین علیہ السلام کی مناسب سے "حسین (ع) سب کا" کے عنوان سے محفل جشن کا انعقاد کیا گیا۔ اس موقع پر بلوچستان کے مختلف مکاتب فکر سے تعلق رکھنے والے علمائے کرام اور دیگر شعبوں سے تعلق رکھنے والے عمائدین سمیت عوام نے شرکت کی۔ تقریب میں شہر کے معروف منقبت خوانوں نے نذرانہ عقیدت پیش کیا، جبکہ علمائے کرام نے تقریب سے خطاب کرتے ہوئے مسلمانوں کے درمیان اخوت و بھائی چارگی کی اہمیت پر زور دیا۔ اس موقع ہر مقررین نے کہا کہ امت مسلمہ کو اتحاد کی ضرورت ہے۔ بعض عناصر نے ہمارے درمیان نفرتیں پیدا کیں اور ہمیں ایک دوسرے سے دور کرنے کی کوششیں کیں۔ ہمیں ان سازشوں کو ناکام بنا کر اتحاد بین المسلمین کو مضبوط کرنا ہوگا۔