وزیرِ اطلاعات پنجاب عظمیٰ بخاری نے کہا ہے کہ وزیرِ اعلیٰ پبجاب مریم نواز گڈ گورننس کی وجہ سے باقی صوبوں میں مقبول ہو رہی ہیں، نواز شریف کی قیادت میں وفاق اور پنجاب کی حکومتیں کارکردگی کی نئی مثالیں قائم کر رہی ہیں۔

ایک بیان میں وزیرِ اطلاعات پنجاب عظمیٰ بخاری نے کہا کہ 2025ء پاکستان کی ترقی اور خوشحالی کا سال ہوگا، مریم نواز پہلی وزیرِ اعلیٰ ہیں جنہوں نے ایک سال کے دوران 80 سے زائد منصوبوں شروع کیے۔

انہوں نے کہا کہ باقی حکومتوں کے ترجمانوں کا کام صرف پنجاب کے منصوبوں میں کیڑے نکالنا ہے ،جب آپ مسلسل کئی برسوں سے اقتدار میں رہنے کے باوجود ڈیلیور نہیں کریں گے تو لوگ کام کرنے والی وزیراعلیٰ کو ہی پسند کریں گے۔

ان کا کہنا تھا کہ مریم نواز اپنی کارکردگی سے لوگوں کے دلوں میں جگہ بنا رہی ہیں، مریم نواز کی بڑھتی ہوئی مقبولیت سے کچھ لوگ خوف زدہ ہیں۔

عظمیٰ بخاری نے مزید کہا کہ جنہیں مریم نواز کے ساتھ مقابلے کا شوق ہے وہ ان جیسی کارکردگی بھی دکھائیں، مریم نواز کی حکومت 50 سے زیادہ اپنے منصوبے مکمل کر چکی ہے۔

.

ذریعہ: Jasarat News

کلیدی لفظ: مریم نواز رہی ہیں

پڑھیں:

لاہور : وزیر اعلیٰ پنجاب مریم نواز قلعہ کی شاہی عرض گاہ میں ملائیشیا کے ڈیفنس اتاشی کے اہل خانہ سے مل رہی ہیں

لاہور : وزیر اعلیٰ پنجاب مریم نواز قلعہ کی شاہی عرض گاہ میں ملائیشیا کے ڈیفنس اتاشی کے اہل خانہ سے مل رہی ہیں

متعلقہ مضامین

  • باقی صوبوں کے ترجمانوں کا کام صرف پنجاب کے منصوبوں میں کیڑے نکالنا ہے، عظمیٰ بخاری
  • باقی صوبوں کے ترجمانوں کا کام صرف پنجاب کے منصوبوں میں کیڑے نکالنا ہے، عظمی بخاری
  • لاہور : وزیر اعلیٰ پنجاب مریم نواز قلعہ کی شاہی عرض گاہ میں ملائیشیا کے ڈیفنس اتاشی کے اہل خانہ سے مل رہی ہیں
  • 9 مئی اور 26 نومبر کے جعلی انقلابی پرچے بھی بھگتیں، عظمیٰ بخاری
  • الیکٹرک بس کے معاملے پر شرجیل میمن کا مریم نواز کو جواب، عظمیٰ بخاری بھی درمیان میں آ گئیں
  • پنجاب میں ہر شخص بلا خوف و خطر اپنی عبادات سرانجام دے سکتا ہے:مریم نواز
  • پنجاب سب کا ہے، یہاں ہر شخص بلا خوف و خطر اپنی عبادات کر سکتا ہے: مریم نواز
  • وزیر اعلیٰ پنجاب مریم نواز پاکستان کی پہلی مکمل الیکٹرک بس کا معائنہ کر رہی ہیں
  • تاجروں کو مذاق پر جھاڑ پلانا اور اب یہ؟ عظمیٰ بخاری کا شرجیل میمن کو جواب