اسلام آباد ہائی کورٹ ٹرانسفر کے بعد نئے ججز نے کام شروع کر دیا۔

جسٹس سرفراز ڈوگر نے 3 کیسز کی سماعت کی۔

دورانِ سماعت ڈپٹی اٹارنی جنرل اور ایڈیشنل اٹارنی جنرل نے نئے جج کو خوش آمدید کہا۔

لاہور ہائی کورٹ سے آنے والے جسٹس سرفراز ڈوگر سینئر پیونے جج کے لیے مخصوص بینچ نمبر ٹو میں شامل ہیں۔

اس سے پہلے بینچ ٹو کی سربراہی کرنے والے جسٹس محسن اختر کیانی آج سے اسلام آباد ہائی کورٹ کے بینچ نمبر تھری کی سربراہی کریں گے۔

دوسری جانب صوبوں سے 3 ججز کے اسلام آباد ہائی کورٹ تبادلے پر وکلاء نے جزوی ہڑتال کی۔ 

اسلام آباد ہائی کورٹ بار ایسوسی ایشن کی جانب سے عدالتوں کا بائیکاٹ کیا گیا۔

صدر لاہور ہائی کورٹ بار نے بھی عدالتوں میں پیش نہ ہونے کا اعلان کیا۔

.

ذریعہ: Jang News

کلیدی لفظ: اسلام آباد ہائی کورٹ

پڑھیں:

دوسرے صوبوں سے ہائیکورٹ میں ججز کی تقرری، اسلام آباد بار کونسل کا احتجاجی تحریک شروع کرنے کا اعلان

اسلام آباد بار کونسل کی دوسرے صوبوں سے تین ججز کی اسلام آباد ہائی کورٹ ٹرانسفر کرنے کی مذمت کرتے ہوئے وکلاء تحریک چلانے کا اعلان کردیا۔

ایکسپریس نیوز کے اسلام آباد بار کونسل نے اعلامیہ میں کہا کہ اسلام آباد بار کونسل ، اسلام آباد ہائی کورٹ بار اور اسلام آباد ڈسٹرکٹ بار ایسوسی ایشن کل مشترکہ پریس کانفرنس کریں گی۔

اسلام آباد ہائی کورٹ میں دیگر صوبوں کے ججز کی تعیناتی پر اسلام آباد بار کونسل کا تحریک کا اعلان کردیا ۔ اسلام آباد بار کونسل کے وائس چیئرمین اور ممبران  کی  وزارت قانون و انصاف کی جانب سے جاری کردہ حالیہ نوٹیفکیشن کی مذمت کرتے ہوئے کہا ہے کہ یہ فیصلہ عدلیہ کی آزادی پر حملہ ہے اور اسلام آباد کی وکلاء برادری کے حقوق اور نمائندگی کو کمزور کرتا ہے۔

https://www.express.pk/story/2745775/three-judges-from-lahore-sindh-and-balochistan-high-courts-has-been-transferred-to-islamabad-high-court-2745775/

اعلامیے میں کہا گیا ہے کہ اسلام آباد بار کونسل دوسرے صوبوں سے ججز کی ٹرانسفر کے اس فیصلے کی سخت مخالفت کرتی ہے۔

متعلقہ مضامین

  • اسلام آباد ہائیکورٹ ٹرانسفر ہونے والے ججز نے ذمہ داریاں سنبھال لیں
  • اسلام آباد ہائیکورٹ میں نئے آنے والے تینوں ججز نے کیسز سننے شروع کر دیے
  • اسلام آباد ہائی کورٹ کا رواں ہفتے کا نیا ججز ڈیوٹی روسٹر جاری
  • اسلام آباد ہائیکورٹ کا آئندہ ہفتے کا ڈیوٹی روسٹر جاری، نئے ججز بھی شامل
  • اسلام آباد ہائیکورٹ کے بینچ 2 میں جج کون ہوگا؟ روسٹر جاری
  • اسلام آباد ہائیکورٹ میں تبادلے کے بعد آنے والے تین ججز کا بینچ کون سا ہوگا؟ ،روسٹر جاری کر دیا گیا
  • اسلام آباد ہائیکورٹ میں تبادلے کے بعد آنے والے تین ججز کا بینچ کون سا ہوگا؟ روسٹر جاری
  • 3 ججز کی تعیناتی: وکلا تنظیموں کا کل اسلام آباد ہائیکورٹ اور ماتحت عدالتوں میں ہڑتال کا اعلان
  • دوسرے صوبوں سے ہائیکورٹ میں ججز کی تقرری، اسلام آباد بار کونسل کا احتجاجی تحریک شروع کرنے کا اعلان