---فائل فوٹو 

صوبۂ سندھ کے پہلے وزیرِ اعلیٰ شہید اللّٰہ بخش سومرو کی صاحبزادی رضیہ سومرو انتقال کر گئیں۔

اہلِ خانہ کے مطابق رضیہ سومرو نے 100سال کی عمر پائی۔

اہلِ خانہ نے بتایا ہے کہ مرحومہ رضیہ سومرو کی نمازِ جنازہ کل 3 بجے جیکب آباد میں ادا کی جائے گی۔

یہ بھی پڑھیے سندھ کا مقدمہ

یاد رہے کہ پاکستان کے وجود میں آنے سے قبل اللّٰہ بخش سومرو سندھ کے دو بار وزیرِ اعلیٰ بنے۔

سندھ کے سب سے کم عمر وزیرِ اعلیٰ اللّٰہ بخش سومرو کو 1943ء میں شکار پور میں ایک نامعلوم شخص نے گولی مار کر شہید کر دیا تھا، اس وقت ان کی عمر 42 برس تھی۔ 

اللّٰہ بخش سومرو کے قتل کے بعد ان کے فرزند رحیم بخش سومرو نے سیاست کی دنیا میں قدم رکھا تھا۔

اسی خاندان کے فرد الہٰی بخش سومرو قومی اسمبلی کے اسپیکر رہ چکے ہیں۔

 اس خاندان کے ایک اور فرد اور الہٰی بخش سومرو کے بھتیجے محمد میاں سومرو چیئرمین سینیٹ، نگراں وزیرِ اعظم کے علاوہ وفاقی وزیر بھی رہے ہیں۔

اللّٰہ بخش سومرو کے نواسے حفیظ شیخ پاکستان کے وزیرِ خزانہ رہے ہیں۔

.

ذریعہ: Jang News

کلیدی لفظ: رضیہ سومرو

پڑھیں:

وزیر اعلیٰ سندھ کے معاون خصوصی کا مختلف ترقیاتی منصوبوں کا دورہ

حیدرآباد(اسٹاف رپورٹر) وزیراعلیٰ سندھ کے معاون خصوصی برائے خوراک و سابق ایم پی اے عبدالجبار خان نے یونین کونسل 131 کے چاروں وارڈوں کے مختلف علاقوں میں جاری ترقیاتی اسکیموں کا دورہ کیا اور وہاں کام کا جائزہ لینے کے علاوہ موقع پر ٹھیکیداروں کو ہدایت کی کہ معیاری اور پائیدار کام کیا جائے۔ علاقے کے لوگوں سے بات چیت کرتے ہوئے عبدالجبار خان نے کہاکہ پیپلزپارٹی عوام کو ان کے گھر کی دہلیز پر بنیادی سہولیات فراہم کرنے کیلئے ہمہ وقت مصروف عمل ہے۔ انہوں نے کہاکہ پیپلزپارٹی غریب مزدور، کسان، ہاریوں، طلبہ اور زندگی کے مختلف شعبوں سے تعلق رکھنے والے افراد کی جماعت ہے جن کی قربانیوں کے طفیل آج ملک پر جمہوریت اور جمہوری ادارے مستحکم ہوئے ہیں، جمہوریت کی آبیاری کیلئے پیپلزپارٹی ، اس کی قیادت اور کارکنوں نے بے پناہ قربانیاں دی ہیں ۔ انہوں نے کہا کہ بدقسمتی سے کچھ قوتیں نہیں چاہتی کہ ملک میں جمہوریت مستحکم اور مضبوط ہو اور جمہوری اداروں کو فروغ ملے، لہٰذا وہ آئے دن سازشوں میں مصروف ہیں۔ لیکن پیپلزپارٹی کی قیادت اور کارکنان سندھ سمیت ملک بھر کے عوام کو بنیادی سہولیات کی فراہمی کیلئے ہر ممکن کوشش کررہے ہیں ، موجودہ صوبائی حکومت کے دور میں حیدرآباد کے شہری علاقوں کے ساتھ ساتھ دیہی علاقوں میں بے پناہ ترقیاتی کام کئے گئے ہیں ۔

متعلقہ مضامین

  • ایف بی آر نے اپنی ناکامی چھپانے کے لیے کہا زرعی شعبہ ٹیکس نہیں دیتا، وزیر اعلیٰ سندھ
  • پہلے وزیراعلیٰ سندھ شہید اللہ بخش سومرو کی صاحبزادی انتقال کر گئیں
  • وزیراعلیٰ سندھ کا کراچی میں لوٹ مار کی وارداتوں کا نوٹس 
  • وزیر اعلیٰ سندھ کے معاون خصوصی کا مختلف ترقیاتی منصوبوں کا دورہ
  • آئی ایم ایف کی شرائط پر زرعی ٹیکس کا نفاذ ضروری ہے، وزیرِاعلیٰ سندھ
  • آئی ایم ایف کی شرائط پر زرعی ٹیکس کا نفاذ ضروری ہے: وزیرِ اعلیٰ سندھ مراد علی شاہ
  • الیکٹرک بس کے معاملے پر شرجیل میمن کا مریم نواز کو جواب، عظمیٰ بخاری بھی درمیان میں آ گئیں
  • بلاول کی ہدایت‘ سندھ میںصنعتکاروں کے تحفظات دور کرنے کے لئے کمیٹی قائم 
  • کراچی : وزیر اعلی سندھ سید مراد علی شاہ دھابیجی اسپیشل اکنامک زون کی پیشرفت کے حوالے سے وزیر اعلی ہاؤس میں جائزہ اجلاس کی صدارت کر رہے ہیں