دنیا میں سب سے سستا پیٹرول پاکستان کے کس پڑوسی ملک میں ملتا ہے؟ فہرست سامنے آگئی
اشاعت کی تاریخ: 3rd, February 2025 GMT
پیٹرولیم مصنوعات کی بڑھتی ہوئی قیمتوں سے دنیا بھر میں مہنگائی کے طوفان جنم لیا ہے جس نے عوام کی کمر توڑ کر رکھ دی ہے۔
عالمی خبر رساں ادارے کے مطابق دنیا میں اس وقت کئی ممالک بھی ایسے ہیں جہاں پیٹرول کی قیمتیں کم ہیں۔ اس درجہ بندی کے ساتھ فہرست منظر عام پر آگئی۔
دنیا میں سب سے سستا پیٹرول 7.98 روپے فی لٹر مل رہا ہے۔ شاید آپ کو اس قیمت پر یقین نہ آئے لیکن اگر آپ ایران میں ہیں تو اس قیمت پر پیٹرول لے سکتے ہیں۔
ایران کے بعد سب سے سستا پیٹرول دینے والا ملک جنگ زدہ لیبیا ہے جہاں ایک لٹر پیٹرول 8 روپے 52 پیسے کا ملے گا۔
تیل کی نعمت سے مالامال ملک وینزویلا اس فہرست میں تیسرے نمبر پر ہے جہاں 9 روپے 76 پیسے فی لٹر پیٹرول کی قیمت ہے۔
چوتھا ملک انگولا ہے جہاں 91 روپے 58 پیسے فی لٹر ہے۔ مصر 94 روپے 39 پیسے کے ساتھ پانچویں نمبر ہے اور ان کے بعد الجزائر، کویت، ترکمانستان، ملائشیا اور قازقستان بالترتین چھٹے سے دسویں نمبر پر ہیں۔
دنیا کے سستے ترین پیٹرول کی قیمت رکھنے والے ممالک کی فہرست میں پاکستان کا نمبر 36 ہے جب کہ بنگلادیش46 جبکہ بھارت 73 ویں نمبر پر ہے۔
مہنگے ترین داموں میں پیٹرول دینے والے ممالک کی فہرست میں ہانگ کانگ اوّل نمبر پر براجمان ہے جہاں فی لیٹر پیٹرول 950 روپے 4 پیسے میں ملتا ہے۔
اس کے بعد بالترتیب آئس لینڈ، ڈنمارک، نیدرلینڈ، سنگاپور، اسرائیل، سوئٹزرلینڈ، یونان، بارباڈوس اور ناروے کا نمبر آتا ہے۔
.
ذریعہ: Express News
کلیدی لفظ: ہے جہاں
پڑھیں:
پٹرول ایک، ڈیزل 7 روپے لٹر مہنگا، ایل پی جی کی قیمت میں 3.68 روپے کلو اضافہ
اسلام آباد(نمائندہ خصوصی +نوائے وقت رپورٹ) وفاقی حکومت نے آئندہ 15 روز کے لیے پٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں 7 روپے تک کا اضافہ کردیا۔ وزارت خزانہ کی جانب سے جاری اعلامیے میں کہا گیا ہے آئندہ 15 روز کے لیے پٹرول کی قیمت میں ایک روپے لٹر کا اضافہ کردیا گیا۔ اعلامیے کے مطابق حکومت نے ہائی سپیڈ ڈیزل 7 روپے لٹرمہنگاکردیا ہے۔ اعلامیے کے مطابق پٹرول کی نئی قیمت 257 روپے 13 پیسے اور ہائی سپیڈ ڈیزل کی نئی قیمت 267روپے 95پیسے لٹر مقرر کی گئی ہے۔ اعلامیہ میں کہا گیا ہے پیٹرولیم مصنوعات کی نئی قیمتوں کا اطلاق فوری طور پر رات 12بجے سے ہوگیا ہے۔ایل پی جی 3 روپے 68 پیسے فی کلو مہنگی ہو گئی اضافے کے بعد ایل پی جی کی فی کلو قیمت 253 روپے 97 پیسے ہوگئی اس حوالے سے نوٹیفکیشن جاری کر دیا گیا ہے ۔