بھارتی کرکٹ بورڈ (بی سی سی آئی) نے انڈر 19 ٹی20  ورلڈ کپ جیتنے پر ویمنز ٹیم کیلئے 5 کروڑ روپے انعام کا اعلان کردیا۔

اتوار کو ملائیشیا کے شہر کوالالمپور میں کھیلے گئے انٹرنیشنل کرکٹ کونسل (آئی سی سی) انڈر 19 ٹی20 ورلڈکپ کے فائنل میں بھارت نے جنوبی افریقا کو 9 وکٹوں سے شکست دے کر چیمپئن بننے کا اعزاز حاصل کیا۔

بی سی سی آئی نے نوجوان کرکٹرز کی کامیابی کو سراہتے ہوئے کھلاڑیوں اور سپورٹ اسٹاف کے لیے اس انعام کا اعلان کیا ہے۔

بھارتی کرکٹ بورڈ نے نوجوان کرکٹرز کی کامیابی کو سراہتے ہوئے کھلاڑیوں اور سپورٹ اسٹاف کے لیے انعام کا اعلان کیا۔

فائنل میں جنوبی افریقی ٹیم نے پہلے بیٹنگ کا فیصلہ کیا، جنوبی افریقہ نے پہلے بیٹنگ کرتے ہوئے 82 رنز بنائے۔

ہدف کے تعاقب میں بھارتی انڈر 19 ویمنز ٹیم نے صرف 11.

2 اوورز میں کامیابی حاصل کی اور 12 ٹیموں پر مشتمل ٹورنامنٹ میں بھارتی ٹیم نے ناقابل شکست رہتے ہوئے دوسری بار انڈر 19 ورلڈ کپ کا ٹائٹل اپنے نام کر لیا۔

ذریعہ: Jasarat News

کلیدی لفظ: انعام کا اعلان

پڑھیں:

مکیش امبانی کے 27 منزلہ عمارت کا ہوش اُڑا دینے والا بجلی بل کتنا آتا ہے؟

ایشیا کے امیرترین بزنس مین اور دنیا کے 18 ویں امیر شخص مکیش امبانی کے گھر کے بجلی کا بل جان کر آپ کے ہوش اُڑ جائیں گے۔

بھارتی میڈیا کے مطابق ممبئی کی خوبصورت اور مہنگی ترین لوکیشن پر واقع مکیش امبانی کا 27 منزلہ گھر 4 ہزار 532 مربع میٹر پر محیط ہے۔

اس انتہائی پُرتعیش عمارت میں نیتا امبانی، اننت امبانی، آکاش امبانی، شلوکا امبانی، پرتھوی امبانی اور ویدا امبانی کے الگ الگ اپارٹمنٹس ہیں۔

سب سے پوش علاقے کمبالا ہل کے الٹاماؤنٹ روڈ پر واقع مکیش امبانی کے اس گھر کی مالیت 15 ہزار کروڑ بھارتی روپے ہے۔

بھارتی میڈیا کی رپورٹ کے مطابق مکیش امبانی کے 27 منزلہ عمارت میں ہر ماہ اوسطاً 6 لاکھ 37 ہزار 240 یونٹس بجلی استعمال ہوتی ہے جس کا بل 70 لاکھ بھارتی روپے ( سوا دو کروڑ پاکستانی روپے) آتا ہے۔

 

متعلقہ مضامین

  • انڈر 19ویمنز ورلڈ کپ ،ٹیم آف دی ٹورنامنٹ کا اعلان ،کونساپاکستانی شامل؟
  • بھارتی کرکٹ بورڈ کا انڈر 19 ورلڈ کپ جیتنے پر ویمنز ٹیم کیلئے 5 کروڑ روپے انعام کا اعلان
  • بھارتی جنگی جنون: دفاعی بجٹ میں 9.5 فیصد اضافہ، 21 کھرب 94 ارب روپے مختص
  • علی امین گنڈاپور کا پسماندہ اضلاع کے طلبا کیلئے اسکالر شپس کا اعلان
  • متحدہ عرب امارات کی خواتین کرکٹ درست سمت میں آگے بڑھ رہی ہے، ایشا اوزا
  • بھارت نے مسلسل دوسری مرتبہ ویمنز انڈر 19 ورلڈ کپ ٹائٹل جیت لیا
  • مکیش امبانی کے 27 منزلہ عمارت کا ہوش اُڑا دینے والا بجلی بل کتنا آتا ہے؟
  • متحدہ عرب امارات کی خواتین کرکٹ درست سمت میں آگے بڑھ رہی ہے، ایشا اوزا
  • جنوبی افریقہ کو شکست ،بھارت نے انڈر 19 ویمنز ٹی 20 ورلڈکپ جیت لیا