مشہور ویب سیریز آشرم” میں بابا نرالا کے کردار پر بوبی دیول کا نیا انکشاف
اشاعت کی تاریخ: 3rd, February 2025 GMT
مشہور ویب سیریز "آشرم” میں بابا نرالا کے کردار نے بوبی دیول کے کیریئر کو ایک نیا موڑ دیا ہے۔
اداکار نے حالیہ انٹرویو میں انکشاف کیا کہ وہ دراصل اس سیریز میں پولیس افسر کا کردار سمجھ رہے تھے، لیکن ہدایتکار پرکاش جھا نے انہیں بابا کا رول دیا، جس پر وہ حیران رہ گئے۔
بوبی دیول نے اپنے کردار کو "آئیکونک” بنانے کا سہرا پرکاش جھا کو دیا اور کہا، "یہ سب ان کی وجہ سے ہوا، کیونکہ انہوں نے مجھ میں کچھ خاص دیکھا۔ جب انہوں نے کہانی سنائی تو میں سمجھا کہ مجھے پولیس افسر کا کردار مل رہا ہے، لیکن جب پتا چلا کہ میں بابا بننے والا ہوں تو میں چونک گیا!”
بوبی دیول نے مزید کہا کہ "یہ شو کئی سالوں سے مقبول ہے، اور جہاں بھی جاتا ہوں، لوگ مجھ سے نئے سیزن کی ریلیز کے بارے میں سوال کرتے ہیں۔”
آشرم کے علاوہ، بوبی دیول اب "کنگووا” اور "ڈاکو مہاراج” جیسے بڑے پروجیکٹس میں نظر آئیں گے۔ ان کی حالیہ فلموں میں شاندار کارکردگی نے ثابت کر دیا ہے کہ وہ اب پہلے سے بھی زیادہ مضبوط کم بیک کر چکے ہیں۔
TagsShowbiz News Urdu.
ذریعہ: Al Qamar Online
کلیدی لفظ: پاکستان کھیل بوبی دیول
پڑھیں:
مراد سعید کے الزامات کا جواب 10 ارب میں! ہرجانے کا فیصلہ 21 اپریل کو ہوگا؟”
مراد سعید کے الزامات کا جواب 10 ارب میں! ہرجانے کا فیصلہ 21 اپریل کو ہوگا؟” WhatsAppFacebookTwitter 0 14 April, 2025 سب نیوز
اسلام آباد (سب نیوز) مسلم لیگ (ن) کے رہنما احسن اقبال کی جانب سے پاکستان تحریکِ انصاف کے رہنما مراد سعید کے خلاف دائر 10 ارب روپے ہرجانے کے کیس کی سماعت ڈسٹرکٹ اینڈ سیشن کورٹس اسلام آباد میں ہوئی، تاہم ایڈیشنل اینڈ سیشن جج محمد شبیر بھٹی کی عدم دستیابی کے باعث سماعت ملتوی کر دی گئی۔
عدالت نے کیس کی اگلی سماعت کے لیے 21 اپریل 2025ء کی تاریخ مقرر کی ہے، جہاں اس مقدمے کا فیصلہ متوقع ہے۔ یاد رہے کہ احسن اقبال نے مراد سعید کے خلاف یہ دعویٰ اس وقت دائر کیا تھا جب مراد سعید نے مبینہ طور پر سکھر-ملتان موٹروے منصوبے میں کرپشن کے الزامات عائد کیے تھے۔
احسن اقبال نے مؤقف اختیار کیا تھا کہ ان الزامات سے ان کی ساکھ کو شدید نقصان پہنچا ہے اور یہ الزامات جھوٹے، بے بنیاد اور سیاسی انتقام پر مبنی ہیں، لہٰذا مراد سعید سے 10 ارب روپے ہرجانہ وصول کیا جائے۔
عدالتی ذرائع کے مطابق اگلی پیشی پر دونوں فریقین کے دلائل مکمل ہونے کے بعد کیس کا فیصلہ سنایا جا سکتا ہے۔