لاہور، ایم ڈبلیو ایم کا مستحق بچیوں کی اجتماعی شادیاں کروانے کا اعلان
اشاعت کی تاریخ: 3rd, February 2025 GMT
ایم ڈبلیو ایم پنجاب کے آفس مسئول مولانا ظہیرالحسن کربلائی نے کہا کہ ان شاءاللہ شعبان المعظم کے آخری ہفتے میں اجتماعی شادیوں کے پروگرام کا اعلان کر دیا جائے گا، بروز بدھ 5 فروری کو ہونیوالی میٹنگ میں حتمی تاریخ کا اعلان متوقع ہے۔ اسلام ٹائمز۔ صوبائی سیکرٹری فلاح وبہبود مجلس وحدت مسلمین پنجاب شیخ عمران علی اور مولانا ظہیرالحسن کربلائی نے کہا کہ اجتماعی شادیوں کی تاریخ کا اعلان جلد کر دیا جائے گا۔ انہوں نے کہا کہ جو لوگ اس کارخیر میں حصہ ڈالنا چاہتے ہیں وہ جلد از جلد رابطہ کریں اور اس کارخیر میں شریک ہوں۔
مولانا ظہیرالحسن کربلائی نے کہا کہ ان شاءاللہ شعبان المعظم کے آخری ہفتے میں اجتماعی شادیوں کے پروگرام کا اعلان کر دیا جائے گا، بروز بدھ 5 فروری کو ہونیوالی میٹنگ میں حتمی تاریخ کا اعلان متوقع ہے۔ 5 فروری کو اجتماعی شادیوں کی اجرائی کمیٹی کی میٹنگ صوبائی آفس مجلس وحدت مسلمین پنجاب میں منعقد ہو رہی ہے، جس میں اس سلسلے میں کئی اہم فیصلے متوقع ہیں۔ تمام اجرائی امور کو حتمی شکل دیدی گئی ہے۔ آنیوالی میٹنگ میں منظوری کے بعد تقریب اور حتمی تاریخ کا اعلان کر دیا جائے گا۔
ذریعہ: Islam Times
کلیدی لفظ: اجتماعی شادیوں تاریخ کا اعلان کر دیا جائے گا نے کہا کہ
پڑھیں:
پی ٹی آئی انٹرا پارٹی کیس 11 فروری کو سماعت کیلئے مقرر
ویب ڈیسک: الیکشن کمیشن نے پاکستان تحریک انصاف ( پی ٹی آئی) انٹر پارٹی کیس سماعت کے لیے مقرر کر دیا۔
الیکشن کمیشن پی ٹی آئی انٹرا پارٹی کیس پر سماعت 11 فروری کو کرے گا۔ الیکشن کمیشن کی جانب سے چیرمین پی ٹی آئی بیرسٹر گوہر اور روف حسن کو نوٹس جاری کردئیے گئے۔
الیکشن کمیشن نے اکبر ایس بابر اور دیگر درخواست گزاروں کو بھی نوٹس جاری کر دیا۔ پی ٹی آئی کی جانب سے گزشتہ سماعت پر جواب جمع کروانے کے لئے مہلت مانگی گئی تھی۔ پی ٹی آئی نے مارچ 2024 میں انٹرا پارٹی الیکشن کروائے تھے۔ الیکشن کمیشن نے پی ٹی آئی کو جواب جمع کروانے کے لیے موقع دے رکھا ہے۔
انسداد اسمگلنگ کارروائیوں میں 2 کروڑ سے زائد مالیت کی منشیات برآمد
Ansa Awais Content Writer