کراچی:

شہر قائد کے مختلف علاقوں میں نامعلوم سمت سے آنے والی گولیاں لگنے سے 3 افراد زخمی ہوگئے، جنہیں مختلف اسپتالوں  میں طبی امداد دی گئی۔
 

ایس ایچ او ملیر سٹی انسپکٹر اخلاق نے بتایا کہ ملیر سٹی میں امام بارگاہ کے قریب کھوکھراپار میں نامعلوم سمت سے گولی لگنے سے ایک شخص زخمی ہوگیا، جسے طبی امداد کے لیے اسپتال منتقل کیا گیا۔زخمی کی شناخت 25 سالہ طالب حیدر  کے نام سے ہوئی۔

ایس ایچ او لانڈھی نے بتایا کہ لانڈھی نمبر ایک جوبلی اسنیک کے قریب نامعلوم سمت سے گولی لگنے سے ایک شخص ہوگیا۔زخمی کو طبی امداد کے لیے اسپتال منتقل کیا گیا۔زخمی کی شناخت 25 سالہ شیراز سے ہوئی۔

ایس ایچ او سچل نے بتایا کہ عباس ٹاؤن امام بارگاہ کے قریب نامعلوم سمت سے گولی لگنے سے ایک شخص زخمی ہوگیا۔زخمی کو طبی امداد کے لیے اسپتال منتقل کیا گیا۔زخمی کی شناخت 65 سالہ محمد حسن سے ہوئی۔

پولیس نے تمام واقعات کی تفتیش شروع کردی ہے۔

.

ذریعہ: Express News

کلیدی لفظ: نامعلوم سمت سے لگنے سے

پڑھیں:

کراچی: مختلف ٹریفک حادثات میں 2 افراد جاں بحق ہوگئے

شہر کے مختلف علاقوں میں ٹریفک حادثات میں دو افراد جاں بحق ہوگئے۔

تفصیلات کے مطابق سہراب گوٹھ الآصف اسکوائر پیڈسٹرین برج کے قریب ٹریفک حادثے میں ایک شخص شدید زخمی ہوگیا جسے چھیپا کے رضا کاروں نے انتہائی تشویشناک حالت میں عباسی شہید اسپتال لیجایا گیا جہاں وہ دوران علاج زخموں کی تاب نہ لاتے ہوئے دم توڑ گیا۔

ریسکیو حکام کا کہنا ہے کہ فوری طور پر متوفی کی شناخت نہیں ہو سکی جبکہ اس کی عمر 32 سال کے قریب بتائی جاتی ہے، متوفی راہگیر اور حادثہ نامعلوم گاڑی کی ٹکر سے پیش آنے کا بتایا جا رہا ہے۔

تاہم، پولیس مزید معلومات حاصل کر رہی ہے۔ دریں اثناء نیشنل ہائی وے رزاق آباد سے پورٹ قاسم جاتے ہوئے ٹریفک حادثے میں ایک شخص جاں  بحق ہوگیا جس کی لاش ایدھی کے رضا کاروں نے جناح اسپتال پہنچائی۔

ریسکیو حکام کا کہنا ہے کہ متوفی راہگیر تھا جسے نامعلوم گاڑی نے ٹکر ماری تھی جبکہ فوری طور پر متوفی کی شناخت نہیں ہو سکی اور اس کی عمر 35 سال کے قریب بتائی جاتی ہے، پولیس واقعہ کی مزید تحقیقات کر رہی ہے۔

متعلقہ مضامین

  • پشاور: نامعلوم افراد کی پولیو ٹیم پر فائرنگ،پولیس اہلکار شہید
  • لاس اینجلس میں خوفناک آگ پر3ہفتوں بعدقابو پالیاگیا، نقصانات کا تخمینہ 275 ارب ڈالر تک پہنچ گیا
  • ڈی آئی خان: نامعلوم افراد کی فائرنگ اور بم دھماکے کے نتیجے میں بلوچستان لیویز کے 4 اہلکار شہید
  • فیکٹری میں آگ لگنے سے 6 افراد جھلس گئے، ایک جاں بحق
  • لاس اینجلس میں خوفناک آگ پر 3 ہفتے بعد قابو پالیا گیا،نقصانات کا تخمینہ 275ارب ڈالر تک پہنچ گیا
  • لاس اینجلس میں 3 ہفتوں سے لگی ہولناک آگ پر مکمل قابو پالیا گیا
  • کراچی؛ نامعلوم ملزمان کی فائرنگ سے پولیس افسر زخمی
  • کراچی: مختلف ٹریفک حادثات میں 2 افراد جاں بحق ہوگئے
  • نامعلوم افراد کی فائرنگ سے اہم شخصیت شدید زخمی