کراچی:

شہر قائد میں ٹرک نے ایک اور نوجوان کی جان لے، حادثے میں 2 نوجوان زخمی بھی ہوئے جن میں سے ایک کی حالت نازک ہے۔

نیشنل ہائی وے بھینس کالونی موڑ پر ٹرک نے موٹرسائیکل سوار 3افراد کو روند ڈالا ، جن میں سے ایک نوجوان جاں بحق  اور 2زخمی ہوگئے ، جن میں سے ایک کی حالت تشویشناک بتائی جاتی ہے۔

پولیس کے مطابق شاہ لطیف کے علاقے نیشنل ہائی وے بھینس کالونی موڑ بچہ جیل کے قریب جلانے والی لکڑی سے لدے ہوئے ٹرک نمبر JU-1504 کی ٹکر سے موٹرسائیکل سوار ایک شخص جاں بحق اور ایک شخص شدید اور ایک معمولی زخمی ہوگیا ۔

متوفی کی لاش اور زخمیوں کو جناح اسپتال منتقل کیا گیا ، جہاں جاں بحق ہونے والے نوجوان کی شناخت 24 سالہ ظہیر کے نام سے کی گئی جب کہ شدید زخمی کی شناخت سلمان اور دوسرے کی راحیل کے نام سے کی گئی ۔

پولیس مطابق حادثے کا ذمے دار ٹرک ڈرائیور موقع سے فرار ہونے میں کامیاب ہوگیا ، پولیس نے ٹرک کو قبضے میں لے لیا ۔

.

ذریعہ: Express News

پڑھیں:

محرابپور،مہران ہائی وے پر تیزرفتارٹرک نے موٹرسائیکل سوار کچل دیا

محراب پور(جسارت نیوز) ٹریفک حادثے میں نوجوان جاں بحق، کوٹ لالو پولیس تھانہ کی حدود مہران ہائی وے پر لجپال ہوٹل کے پاس ٹرک کی ٹکر سے موٹر سائیکل سوار نوجوان عبد الغفور جسکانی جاں بحق ہوگیا، پولیس کے مطابق جاں بحق نوجوان کا تعلق گاؤں لعل خان جسکانی سے تھا نعش ضروری کارروائی بعد ورثا حوالے کر دی۔پولیس مزید تفتیش کر رہی ہے،نعش گھر پہنچنے پر کہرام مچ گیا۔

متعلقہ مضامین

  • محرابپور،مہران ہائی وے پر تیزرفتارٹرک نے موٹرسائیکل سوار کچل دیا
  • گھوٹکی: کچے کے علاقے میں دوسرے روز بھی پولیس کا ٹارگٹڈ آپریشن
  • لاہور میں گاڑی سے 18سالہ نوجوان کی لاش برآمد
  • کراچی: فائرنگ کے مختلف واقعات میں خاتون سمیت چار افراد زخمی
  • کراچی، فائرنگ سے سابق نگراں وزیرِاعلیٰ مقبول باقر کے سیکیورٹی انچارج زخمی
  • کراچی: فائرنگ سے سابق نگراں وزیرِ اعلیٰ سندھ کاسیکیورٹی انچارج زخمی
  • کراچی؛ نامعلوم ملزمان کی فائرنگ سے پولیس افسر زخمی
  • کراچی: کمپنی میں ویلڈنگ کے دوران آگ سے جھلس کر 6 افراد زخمی
  • کراچی: مبینہ مقابلے میں ایک ڈاکو زخمی حالت میں گرفتار