شہری کو یرغمال بنا کر تشدد کرنے والے 6 ملزمان گرفتار
اشاعت کی تاریخ: 3rd, February 2025 GMT
لاہور میں پولیس نے انٹیلیجنس بیسڈ کارروائی کرتے ہوئے شہری کو یرغمال بنا کر تشدد کرنے والے 6 ملزمان کو گرفتار کرلیا۔
لاہور میں چونگ پولیس نے 6 ملزمان کو اتحاد ٹاؤن سے گرفتار کیا۔ شہری ایمیگریشن وکیل کے طور پر کام کرتا ہے۔ ملزمان نے شہری کو پراپرٹی آفس میں یرغمال بنایا۔ تشدد کرتے رہے اور جان سے مارنے کی دھمکیاں دیتے رہے۔ ملزمان نے شہری کے والد کو کال کرکے دھمکایا اور اس سے کام چھوڑنے کا مطالبہ کرتے رہے۔
ملزمان میں محسن علی،ارسلان ، محمد وارث، عثمان، شاہد امین اور محمد عمران شامل ہیں۔ پولیس نے ملزمان سے ناجائز اسلحہ اور گولیاں برآمد کرکے مقدمہ درج کرلیا۔ ایس پی صدر ڈاکٹر غیور احمد خان کا کہنا ہے کہ قانون کو ہاتھ میں لینے والے کسی رعایت کے مستحق نہیں۔
.ذریعہ: Express News
پڑھیں:
جڑانوالہمیں چھری کے وار سے نوجوان کو قتل کرنے والا ملزم گرفتار
جڑانوالہ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 01 فروری2025ء) پولیس نے چھری کے وار سے نوجوان کو قتل کرنے والے ملزم کو گرفتار کرلیا۔تفصیلات کے مطابق تھانہ سٹی جڑانوالہ پولیس نے چند روز قبل اسلام پورہ میں چھری کے وار کرکے بے دردی سے قتل کرنے والے ملزم نعیم کو گرفتار کرلیا۔(جاری ہے)
ملزم نے ذاتی رنجش پر اپنے محلے دار شہزاد کو چند روز قبل قتل کیا تھا اور موقع سے فرار ہوگیا تھا۔مقدمہ کی تفتیشی ٹیم نے جدید تکنیکی وسائل بروئے کار لاتے ہوئے ملزم کو گرفتار کیا۔ ملزم کیخلاف درج مقدمہ کے تحت قانونی کارروائی کا آغاز کر دیا گیا۔