مسئلہ فلسطین و کشمیر کو یورپ نے عالم اسلام پر مسلط کیا، لیاقت بلوچ
اشاعت کی تاریخ: 3rd, February 2025 GMT
آل پارٹیز کانفرنس کے مقررین نے مسئلہ کشمیر و فلسطین پر تفصیلی روشنی ڈالی۔ مقررین نے کہا کہ ٹرمپ کو اپنے غرور کا خمیازہ جلد بھگتنا پڑے گا۔ مسئلہ کشمیر اور فلسطین کو اقوام متحدہ کے قوانین کے مطابق حل ہونا چاہیے۔ اسلام ٹائمز۔ جماعت اسلامی لاہور کے زیراہتمام ہفتہ قومی یکجہتی کشمیر و فلسطین کے حوالے سے آل پارٹیز کانفرنس کا انعقاد کیا گیا۔ جس کی صدارت امیر جماعت اسلامی لاہور ضیاء الدین انصاری ایڈووکیٹ نے کی اور نائب امیر جماعت اسلامی پاکستان لیاقت بلوچ نے خصوصی شرکت اور خطاب کیا۔ آل پارٹز کانفرنس میں شہر لاہور کے مذہبی و سیاسی پارٹیوں کے رہنماؤں نے شرکت کی اور 5 فروری کو یکجہتی کشمیر و فلسطین کیساتھ اظہار یکجہتی کا عزم کیا گیا۔ سیاسی رہنماؤں کی جانب سے جماعت اسلامی کے مسئلہ فلسطین و کشمیر کے حل کیلئے طویل جدوجہد پر خراج تحسین کیا گیا۔
آل پارٹز کانفرنس میں ملک کی نامور سیاسی و مذہبی شخصیات میاں وحید احمد، مولانا اسعد فاروق، محمد اقبال آزاد، محمد خان لغاری، محمد عباس، انعام الحسن، مولانا اسلم صدیقی، نعیم عدنان، زبیر خان، عبدالعزیز شگری جبکہ اظہر بلال، ملک شاہد اسلم، چوہدری محمد شوکت، قاص احمد بٹ، ڈپٹی سیکرٹری عبدالعزیز عابد، جبران بٹ، شعیب یعقوب، ڈاکٹر محمود، عامر نثار خان اور دیگر بھی موجود تھے۔ امیر جماعت اسلامی لاہور ضیاءالدین انصاری ایڈووکیٹ نے قرار داد پیش کی، جس کو سیاسی و مذہبی رہنماؤں کی جانب سے متفقہ طور پر منظور کیا گیا۔ اس موقع پر نائب امیر جماعت اسلامی پاکستان لیاقت بلوچ اور ضیاء الدین انصاری ایڈووکیٹ نے کہا کہ مسئلہ وفلسطین و کشمیر کو یورپ نے عالم اسلام پر مسلط کیا ہے۔ ٹرمپ کو اپنے غرور کا خمیازہ جلد بھگتنا پڑے گا۔ مسئلہ کشمیر اور فلسطین کو اقوام متحدہ کے قوانین کے مطابق حل ہونا چاہیے۔
ذریعہ: Islam Times
کلیدی لفظ: امیر جماعت اسلامی کیا گیا
پڑھیں: