پنجاب کے میدانی علاقوں میں شدید دھند کا راج ،موٹروے کئی مقامات سے بند
اشاعت کی تاریخ: 3rd, February 2025 GMT
پنجاب کے میدانی علاقوں میں شدید دھند کا راج گزشتہ روز بھی بر قرار رہا جس کی وجہ سے موٹروے کئی مقامات سے بند رکھی گئی۔ترجمان موٹروے پولیس کے مطابق موٹروے ایم 2 لاہور سے ہرن مینار ، ایم 3 فیض پور سے سمندری تک جبکہ لاہور سیالکوٹ موٹروے ایم 11 پر بھی ٹریفک کا داخلہ بند رکھا گیا۔حد نگاہ بہتر ہونے پرموٹر وے کو مرحلہ وار کھول دیا گیا ۔
.ذریعہ: Nawaiwaqt
پڑھیں:
پنجاب میں شدید گرمی کا الرٹ جاری
لاہور:پی ڈی ایم اے پنجاب نے رواں ماہ درجہ حرارت میں اضافے اوربارشوں کا الرٹ جاری کردیا۔
ایکسپریس نیوز کے مطابق پی ڈی ایم اے کی جانب سے جاری الرٹ میں بتایا گیا ہے کہ 16 اپریل سے 20 اپریل تک پنجاب کے بیشتر اضلاع میں گرد آلود ہوائیں، گرج چمک کے ساتھ بارش ہو سکتی ہے۔
پی ڈی ایم اے کے مطابق راولپنڈی، مری، گلیات، اٹک، چکوال، منڈی بہاوالدین، گجرات، جہلم، گجرانوالہ میں تیز ہواؤں کے ساتھ بارشوں کی پیشگوئی ہے۔
اعلامیے میں کہا گیا ہے کہ لاہور، قصور ،سیالکوٹ،نارووال، اوکاڑہ ،فیصل آباد ٹوبہ ٹیک سنگھ جھنگ خوشاب سرگودھا اور میانوالی میں آندھی و بارشوں کے امکانات ہیں۔
پی ڈی ایم اے کے مطابق رواں ماہ کے اختتام پر پنجاب کے میدانی علاقوں گرمی کی شدت میں اصافہ ہو گا۔ وزیر اعلی پنجاب کی ہدایت کے مطابق ضلعی انتظامیہ کو الرٹ جاری کر دیا ہے۔
اعلامیے میں کہا گیا ہے کہ گرمی اور لو کی شدت میں اضافے سے عوام الناس کو بھی محتاط رہنا ہو گا، اسکول ایجوکیشن ،محکمہ صحت آبپاشی تعمیر و مواصلات لوکل گورنمنٹ اور لایئو سٹاک کو الرٹ جاری کر دیاگیا ہے۔
ڈی جی پی ڈی ایم اے عرفان کاٹھیا نے کہا کہ انفارمیشن ڈیپارٹمنٹ ،واسا ،پنجاب پولیس اور سول ڈیفنس کو بھی موسمی صورتحال کے پیش نظر الرٹ جاری کردیا گیا۔ شہری آسمانی بجلی سے تحفظ کیلئے محفوظ مقامات پر رہیں۔
عوام الناس بجلی کی گرج چمک اور طوفانی صورتحال میں کھلے آسمان تلے ہرگز نہ جائیں ۔عرفان علی کاٹھیا
ایمرجنسی صورتحال میں پی ڈی ایم اے ہیلپ لائن 1129 پر رابطہ کریں: ترجمان