UrduPoint:
2025-02-03@10:42:46 GMT

سٹیٹ بینک اور تمام مالیاتی ادارے 5 فروری کوبند رہیں گے

اشاعت کی تاریخ: 3rd, February 2025 GMT

سٹیٹ بینک اور تمام مالیاتی ادارے 5 فروری کوبند رہیں گے

فیصل آباد (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 03 فروری2025ء) سٹیٹ بینک آف پاکستان، سٹیٹ بینک بینکنگ سروسز آف پاکستان سمیت تمام شیڈولڈ بینک اور مالیاتی ادارے یوم یکجہتی کشمیر کے سلسلہ میں عام تعطیل کے باعث 5فروری بروز بدھ کومکمل طور پر بند رہیں گے اور کسی قسم کا کوئی مالیاتی لین دین یا معاشی کاروبار نہیں ہو گا۔

(جاری ہے)

سٹیٹ بینک آف پاکستان فیصل آباد کے چیف منیجرنے بتایاکہ اس سلسلہ میں سٹیٹ بینک آف پاکستان کی جانب سے باضابطہ سرکلر بھی جاری کر دیا گیا ہے۔

.

ذریعہ: UrduPoint

کلیدی لفظ: تلاش کیجئے آف پاکستان سٹیٹ بینک

پڑھیں:

سپین کشتی حادثہ‘ سہولت کار ایف آئی اے  فیصل آباد کے حوالے‘ مزید گرفتاریوں کا امکان

گوجرانوالہ+ اسلام آباد (نمائندہ خصوصی+ نوائے وقت رپورٹ) وفاقی تحقیقاتی ادارے (ایف آئی اے) کمپوزٹ سرکل فیصل آباد نے مراکش کشتی حادثے میں ملوث گینگ کا سراغ لگا لیا۔ اسلام آباد ائرپورٹ سے گرفتار ہونے والے اہم سہولت کار عبدالغفار کو  ملزم کے خلاف ایف آئی اے کمپوزٹ سرکل فیصل آباد نے مقدمہ درج کر لیا۔ سہولت  کو  فیصل آباد منتقل کیا گیا  پاکستانی ایجنٹ عبدالغفار نے درجنوں افراد کو یورپ بھجوانے میں اہم سہولت کاری کی، ملزم 2023 ء سے موریطانیہ میں رہ رہا تھا۔ملزم کا باپ سرفراز اور قریبی رشتے دار منیر 2018 ء سے موریطانیہ میں انسانی سمگلنگ میں ملوث ہیں۔ گرفتار ملزم عبدالغفار کے افریقی سمگلر ابوبکر سے رابطے کے شواہد بھی برآمد کر کیے گئے، ملزم کا تعلق پیر محل، ٹوبہ ٹیک سنگھ سے ہے۔ ملزم کی نشاندہی پر مزید گرفتاریاں متوقع ہیں۔ گوجرانوالہ مراکش کشتی حادثے میں زندہ بچنے والے 15 پاکستانی واپس گھروں کو پہنچ گئے۔ 3 افراد گجرات اور ایک منڈی بہائوالدین کا رہائشی ہے جب کہ واپس پہنچنے والوں میں حافظ آباد، گوجرانوالہ اور سیالکوٹ کا بھی ایک ایک نوجوان شامل ہے۔ ایف آئی اے کے مطابق منڈی بہائوالدین کے شعیب ظفر کو عثمان نامی ایجنٹ نے مراکش بھجوایا تھا اور گجرات کے مدثر حسین کو بھجوانے میں انسانی سمگلر علی رضا ملوث ہے جب کہ گجرات کے عزیر اور عمران اقبال کو بھجوانے میں انسانی سمگلر فادی گجر، حافظ آباد کے آصف کو بھجوانے میں لاہور کا رہائشی انسانی سمگلر عثمان ملوث ہے۔ ایف آئی اے کے مطابق گھروں کو واپس پہنچنے والے دیگر 8 پاکستانیوں میں محمد افضل، عدیل، عرفان، ارسلان، غلام مصطفیٰ، بدر محی الدین، مجاہد علی اور تصویر احمد شامل ہیں۔ ایف آئی اے نے بتایا ہے کہ 8 افراد میں سے 2 شیخوپورہ، 2 سیالکوٹ، 2 منڈی بہائوالدین، 2 گجرات اور ایک جہلم کا رہائشی ہے۔ ایف آئی اے امیگریشن نے سیالکوٹ ائرپورٹ پر کاروائی، جعل سازی کے ذریعے یورپ جانے کی کوشش کرنیوالا مسافر سمیت 2ملزم گرفتار کر لیے گئے، شناخت فیصل الیاس اور عمران علی کے نام سے ہوئی، ملزم فیصل الیاس نے جعلی ویزے پر ہنگری جانے کی کوشش کی، بنیتا نامی انڈین ایجنٹ سے 15ہزار اماراتی درہم کے عوض ہنگری کا جعلی ایمپلائمنٹ ویزا حاصل کیا جبکہ ملزم عمران علی سائوتھ افریقہ ویزے کی ٹمپرنگ میں ملوث ہے، ملزم کے ویزے پر لگی تاریخ تنسیخ ٹمپرڈ شدہ تھی، ایف آئی اے نے گرفتار ملزموں کو اینٹی ہیومن ٹریفکنگ سرکل گوجرانوالہ بھجوا دیا گیا ہے۔

متعلقہ مضامین

  • 8 فروری کو تمام غیر قانونی ہتھکنڈوں کے خلاف آواز اٹھائی جائے گی: بیرسٹر سیف
  • کراچی میں آج بھی موسم سرد؛ ٹھنڈی ہواؤں کا سلسلہ جاری رہے گا
  • لیہ، سید نیئر عباس کاظمی شیعہ علماء کونسل جنوبی پنجاب کے صوبائی جنرل سیکرٹری نامزد، مبارکباد کا سلسلہ جاری 
  • اسلام آباد ہائیکورٹ کے ججز کا آئندہ ہفتے کا نیا ڈیوٹی روسٹر جاری 
  • فیصل آباد:ضلع کچہری میں فائرنگ سے پیشی پر آیاشخص جاں بحق
  • سپین کشتی حادثہ‘ سہولت کار ایف آئی اے  فیصل آباد کے حوالے‘ مزید گرفتاریوں کا امکان
  • عدالتوں میں ایڈیشنل ججز کی تعیناتی کے لیے جوڈیشل کمیشن کا اجلاس جاری
  • مری میں برفباری، پنجاب میں بادل؛ بارش ہوگی یا نہیں؟
  • حیدرآباد ،سول اسپتال میں چوری کی وارداتوں کا سلسلہ جاری