سابق چیف جسٹس سپریم کورٹ جواد ایس خواجہ پر عائد 20ہزار روپے جرمانہ کا حکمنامہ واپس
اشاعت کی تاریخ: 3rd, February 2025 GMT
اسلام آباد(ڈیلی پاکستان آن لائن)سپریم کورٹ کے آئینی بنچ نےسابق چیف جسٹس سپریم کورٹ جسٹس (ر)جواد ایس خواجہ پر عائد 20ہزار روپے جرمانے کا حکمنامہ واپس لے لیا، سابق چیف جسٹس پاکستان جواد ایس خواجہ کی نظرثانی درخواست واپس لینے پر جرمانہ ختم کیا گیا۔
نجی ٹی وی چینل جیو نیوز کے مطابق سپریم کورٹ آئینی بنچ میں فوجی عدالتوں میں سویلینز ٹرائل فیصلے کیخلاف اپیلوں پر سماعت جاری ہے، جسٹس امین الدین خان کی سربراہی میں 7رکنی بنچ سماعت کررہا ہے،وکیل خواجہ احمد حسین نے کہاکہ عدالت کے سامنے ایک مسئلہ بنیادی حقوق اوردوسراقومی سلامتی ہے،عدالت نے دونوں میں توازن پیدا کرنا ہو تو بنیادی حقوق کاتحفظ کیا جاتا ہے،عدالتی فیصلہ برقرا رہا تو کسی ملزم یا دہشتگرد کو فائدہ نہیں پہنچے گا، انسداددہشتگردی کاقانون موجود ہے جس میں گواہان کے تحفظ سمیت تمام شقیں ہیں،عدالت کسی بھی صورت شہریوں کو شفاف ٹرائل سے متصادم نظام کے سپرد نہیں کر سکتی، جسٹس محمد علی مظہر نے کہاکہ سندھ میں گواہان کے تحفظ کا اہلگ سے قانون بھی موجود ہے۔
ساہیوال؛ڈرائیور کو نیند آنے پر حادثے میں دلہا اور دلہن جاں بحق
آئینی بنچ نے جسٹس (ر)جواد ایس خواجہ پر عائد 20ہزار روپے جرمانے کا حکمنامہ واپس لے لیا، سابق چیف جسٹس پاکستان جواد ایس خواجہ کی نظرثانی درخواست واپس لینے پر جرمانہ ختم کیا گیا۔
مزید :.ذریعہ: Daily Pakistan
کلیدی لفظ: جواد ایس خواجہ سپریم کورٹ چیف جسٹس
پڑھیں:
چیف جسٹس یحییٰ آفریدی سے وزیر قانون اعظم نذیر تارڑ کی ملاقات
سپریم کورٹ آف پاکستان (ایس سی پی) کے چیف جسٹس یحییٰ آفریدی سے وفاقی وزیر قانون سینیٹر اعظم نذیر تارڑ نے ملاقات کی ہے۔
سپریم کورٹ میں چیف جسٹس کے چیمبر میں وفاقی وزیر قانون نے چیف جسٹس سے ملاقات کی، اس موقع پر اٹارنی جنرل بھی موجود تھے۔
صوبائی خود مختاری قابل عزت، لاء اینڈ آرڈر صوبے کا معاملہ ہے، اعظم نذیر تارڑوفاقی وزیر قانون و پارلیمانی امور سینیٹر اعظم نذیر تارڑ نے کہا ہے کہ ہم صوبائی خود مختاری کو فوقیت اور عزت دیتے ہیں، لاء اینڈ آرڈر صوبائی معاملہ ہے۔
ذرائع کے مطابق ملاقات میں پشاور ہائی کورٹ کے چیف جسٹس اور دیگر سپریم کورٹ جج بھی موجود تھے۔
ذرائع کے مطابق ملاقات کے دوران جوڈیشل کمیشن کے کل کے اجلاس کے بارے میں تبادلہ خیال کیا گیا۔
یاد رہے کہ پشاور ہائیکورٹ میں ایڈیشنل ججزکی تقرری کےلیےکل جوڈیشل کمیشن کا اجلاس ہو رہا ہے۔