City 42:
2025-02-03@09:59:00 GMT

پی ٹی آئی انٹرا پارٹی کیس 11 فروری کو سماعت کیلئے مقرر

اشاعت کی تاریخ: 3rd, February 2025 GMT

ویب ڈیسک: الیکشن کمیشن نے پاکستان تحریک انصاف (  پی ٹی آئی)  انٹر پارٹی کیس سماعت کے لیے مقرر کر دیا۔

الیکشن کمیشن پی ٹی آئی انٹرا پارٹی کیس پر سماعت 11 فروری کو کرے گا۔ الیکشن کمیشن کی جانب سے چیرمین پی ٹی آئی بیرسٹر گوہر اور روف حسن کو نوٹس جاری کردئیے گئے۔

الیکشن کمیشن نے اکبر ایس بابر اور دیگر درخواست گزاروں کو بھی نوٹس جاری کر دیا۔ پی ٹی آئی کی جانب سے گزشتہ سماعت پر جواب جمع کروانے کے لئے  مہلت مانگی گئی تھی۔ پی ٹی آئی نے مارچ 2024 میں انٹرا پارٹی الیکشن کروائے تھے۔ الیکشن کمیشن نے پی ٹی آئی کو جواب جمع کروانے کے لیے موقع دے رکھا ہے۔

انسداد اسمگلنگ کارروائیوں میں 2 کروڑ سے زائد مالیت کی منشیات برآمد

Ansa Awais Content Writer.

ذریعہ: City 42

کلیدی لفظ: الیکشن کمیشن پی ٹی آئی

پڑھیں:

الیکشن کمیشن نے شاہد خاقان عباسی کی جماعت عوام پاکستان پارٹی کے انتخابی نشان کا اعلان کردیا

اسلام آباد(ڈیلی پاکستان آن لائن)الیکشن کمیشن آف پاکستان نے شاہد خاقان عباسی کی جماعت عوام پاکستان پارٹی کے انتخابی نشان کا اعلان کردیا۔

نجی ٹی وی چینل جیو نیوز کے مطابق شاہد خاقان عباسی کی جماعت عوام پاکستان پارٹی کو انتخابی نشان مل گیا،الیکشن کمیشن نے عوام پاکستان پارٹی کو انتخابی نشان’’ گھڑیال ‘‘الاٹ کردیا۔

یاد رہے کہ عوام پاکستان پارٹی نے انٹراپارٹی الیکشن کے نتائج الیکشن کمیشن میں جمع کروائے تھے،الیکشن کمیشن نے عوام پاکستان پارٹی کے انٹراپارٹی الیکشن کو تسلیم کیا تھا۔

 رمضان شوگر ملز کیس:شہباز شریف اور حمزہ شہباز کیخلاف فیصلہ محفوظ، 6 فروری کو سنایا جائیگا

مزید :

متعلقہ مضامین

  • الیکشن کمیشن نے شاہد خاقان عباسی کی جماعت عوام پاکستان پارٹی کے انتخابی نشان کا اعلان کردیا
  • الیکشن کمیشن نے سیاسی جماعت ’عوام پاکستان‘ کو انتخابی نشان الاٹ کردیا
  • الیکشن کمیشن نے تحریک انصاف کا انٹر پارٹی کیس سماعت کیلئے مقرر کر دیا
  • تحریک انصاف کا انٹراپارٹی کیس سماعت کیلئے مقرر
  • پاکستان تحریک انصاف کا انٹراپارٹی کیس کی سماعت 11فروری کومقرر
  • پی ٹی آئی انٹرا پارٹی کیس 11 فروری کو سماعت کیلیے مقرر
  • الیکشن کمیشن نے پی ٹی آئی انٹر پارٹی کیس سماعت کیلئے مقرر کر دیا
  • پی ٹی آئی انٹراپارٹی الیکشن کیس سماعت کیلئے مقرر
  • آفیشل سیکرٹ ایکٹ اور آرمی ایکٹ کے خلاف درخواست سماعت کیلئے مقرر