خیالات و نظریات اور تخیلات
اشاعت کی تاریخ: 3rd, February 2025 GMT
عقل و فہم اور دانش حضرت انسان کا طرۂ امتیاز ہیں۔ ان ہی اوصاف کی بنیاد پر انسان اشرف المخلوقات ٹھہرا۔ خیالات کا تخیل اور خیالات و احساسات و جذبات کو عملی شکل دینے پر قدرت نے انسان کو ملکہ عطا کیا۔ خیالات، احساسات، رجحانات اور تخیلات اگر مثبت سمت میں ہوں تو کایا پلٹ دیتے ہیں اور قوموں کی سنہری تقدیر کی ضمانت ہوتے ہیں۔
یہی خیال اور احساس، کامل فتح اور برتری کا ہو تو جہانگیر خان، جان شیر خان، ارشد ندیم، ڈاکٹر عبدالقدیر خان جیسے سپوت کامیابیوں کے لامتناہی جھنڈے گاڑتے چلے جاتے ہیں۔ یہی تخیل اور رجحان اگر خدمت خلق اور انسانیت نوازی کا ہو تو عبدالستار ایدھی، چھیپا جیسے وطن کے جیالے انسانوں کے زخموں پر مرہم ثابت ہوتے ہیں۔ الغرض خیالات اور جذبات سمت اور رخ متعین کرتے ہیں۔
خیالات، احساسات اور جذبات کی پرورش اور بالیدگی میں معاشرے کے تمام صیغوں کا کردار بہت اہم اور لازمی ہے۔ ایک نوجواں کے خیالات ملک دشمنی، یا فرقہ واریت، کرپشن، قتل و غارت کی طرف راغب ہونے میں بہت سارے عوامل کارفرما ہوتے ہیں۔ لیکن اگر مکتب، مدرسہ، معلم، مدرس، والدین، میڈیا، سوشل میڈیا، کتب، امام، ہم نوا، سب کے سب صیغے اگر اس نئے ابھرتے ہوئے نوجوان کے خیالات و رجحانات پر کڑی نگاہ رکھتے ہوئے اسے منفی سمت میں جانے سے باز رکھیں تو کوئی وجہ نہیں کہ نوجوان تخلیقی صلاحیتوں سے ہمکنار نہ ہوسکیں۔
میں نے اپنے معاشرے میں بڑے باشعور افراد کو وطن پر لعن طعن کرتے ہوئے دیکھا۔ مخالف فرقے، مخالف سیاسی لیڈروں، علامہ اقبال، قائداعظم پر گالم گلوچ کرتے ہوئے دیکھاـ لوگ کرپشن، اقربا پروری، رشوت، سفارش کے فوائد گنوا رہے ہوتے ہیں۔ ان تمام معاملات اور خیالات کے نئی پود اور نسل پر گہرے اثرات مرتب ہوتے ہیں۔ نوجوان گھر، مسجد، مدرسے، استاد، دوست، اخبار، ٹی وی، کتاب اور اب سوشل میڈیا سے فوراً پختہ اثر لیتا ہے اور یا تو کوئی طالبان کی راہ اختیار کرتا ہے یا علیحدگی پسندوں کو آئیڈیل مانتا ہے۔ یا پھر کرپشن، رشوت، اقربا پروری کا لبادہ اوڑھ لیتا ہے۔
بحیثیتِ والد یا استاد آپ کے رجحانات، تخیلات یا احساسات سے وطن کی نئی نسل کی پرورش ہورہی ہوتی ہے۔ خدارا نوجوان نسل کے خیالات کی تعمیر کریں۔ حب الوطنی کو عام کریں۔ پاکستان سے پیار و محبت کے جذبے کو فروغ دیں۔ ٹھوس خیالات اور بامعنی باتوں کا متن اختیار کریں۔ لایعنی باتوں سے اجتناب کریں۔ نفرت کا الاؤ بھڑکانا بہت آسان ہے۔ مدرسہ اور منبر پر بہت بھاری ذمے داری ہے۔ آپ یا تو جنت کے طوطے تیار کر رہے ہیں یا جہنم کے باسی۔
خدارا خیالات، الفاظ اور تخیلات میں میانہ روی اختیار کریں۔ رواداری، مفاہمت اور امن کو فروغ دیں۔ پاکستان کے نوجوانوں کو پاکستان پر حملوں کی ترغیب ہمارے مقامی لوگوں نے دی۔ یہ کافر مسلمان کا کھیل اب بند ہونا چاہیے۔
پاکستان ہماری آنکھوں کا تارا اور آشیانه ہے۔ سیاستدان اور جماعتیں نوجوانوں کے خیالات، احساسات اور تخیلات میں نفرت، علاقائیت، اور عصیبت پھیلانے سے باز رہیں اور اپنا چورن بیچنے کی خاطر نوجوان نسل کے کندھے پر بندوق مت رکھیں۔ آپ کی عنایتوں سے نوجوان کا عقابی تخیل گالم گلوچ اور مخالفوں پر جسمانی اور زبانی فحش حملوں میں تبدیل ہوگیا ہے۔
میڈیا، اخبارات، دانشور، لکھاری، مصنف، یونیورسٹیاں اور کالجز نوجوان میں مثبت سرگرمیوں کو فروخت دیں۔ آرٹیفیشل انٹیلی جنس، میٹا فزکس، بائیو جینیٹکس، نینو فزکس، اسپیس سائنس اور کمپیوٹر کے انقلابات میں نوجوان کو مصروف کریں اور ان کےلیے یقینی بنایا جائے کہ وہ سائنسی اور تخلیقی انقلاب برپا کرسکیں۔ ہر اسکول، کالج اور یونیورسٹی اور مدرسے میں روزانہ نوجوانوں میں مثبت خیالات اور رجحانات کے فروخ پر لیکچر رکھے جائیں۔
میڈیا ہاؤسز فضول سیاسی پروگراموں کے بجائے سائنسی انقلابات، خلائی تجربات اور ایٹمی رجحانات پر نوجوانوں کےلیے مفید پروگرام نشر کریں۔ دشمن اپنے مقاصد میں کامیابی حاصل کررہا ہے۔ ہمارا نوجوان منتشر ہے۔ اس کے خیالات باغیانہ ہیں۔ وہ قیادتوں اور ریاست سے اور اداروں سے مایوس ہے۔ خدارا ہوش کے ناخن لیں اور نوجوانوں کے خیالات کو مثبت ٹریک پر منتقل کریں۔ ان سے پاکستان کا مستقبل وابستہ ہے۔
نوٹ: ایکسپریس نیوز اور اس کی پالیسی کا اس بلاگر کے خیالات سے متفق ہونا ضروری نہیں۔
اگر آپ بھی ہمارے لیے اردو بلاگ لکھنا چاہتے ہیں تو قلم اٹھائیے اور 800 سے 1,200 الفاظ پر مشتمل تحریر اپنی تصویر، مکمل نام، فون نمبر، فیس بک اور ٹوئٹر آئی ڈیز اور اپنے مختصر مگر جامع تعارف کے ساتھ [email protected] پر ای میل کردیجیے۔
.ذریعہ: Express News
کلیدی لفظ: اور تخیلات ہوتے ہیں
پڑھیں:
قذافی اسٹیڈیم کا افتتاح 7 فروری کو وزیر اعظم پاکستان کریں گے، محسن نقوی
پاکستان کرکٹ بورڈ ( پی سی بی) کے چیئرمین اور وزیر داخلہ محسن نقوی نے کہا کہ لاہور قذافی اسٹیڈیم کا افتتاح 7 فروری کو وزیراعظم پاکستان کریں گے۔
جمعہ کو لاہور قذافی اسٹیڈیم میں پریس کانفرنس سے خطاب کرتے ہوئے چیئرمین پی سی بی و وزیر داخلہ محسن نقوی نے کہا کہ ستمبر میں قذافی اسٹیڈیم مکمل کرنے کے لیے 31 جنوری کا وعدہ کیا تھا، ستمبر میں قذافی اسٹیڈیم کا کام شروع کیا تھا۔
ایف ڈبلیو کی محنت سے اسٹیڈیم کی تعمیر مکمل ہوئی قذافی اسٹیڈیم کا افتتاح 7 فروری کو وزیر اعظم پاکستان کریں گے۔
آپ اور آپ کے پیاروں کی روزمرہ زندگی کو متاثر کرسکنے والے واقعات کی اپ ڈیٹس کے لیے واٹس ایپ پر وی نیوز کا ’آفیشل گروپ‘ یا ’آفیشل چینل‘ جوائن کریں