پی ٹی آئی انٹرا پارٹی کیس 11 فروری کو سماعت کیلیے مقرر
اشاعت کی تاریخ: 3rd, February 2025 GMT
الیکشن کمیشن نے پاکستان تحریک انصاف ( پی ٹی آئی) انٹر پارٹی کیس سماعت کے لیے مقرر کر دیا۔
الیکشن کمیشن پی ٹی آئی انٹرا پارٹی کیس پر سماعت 11 فروری کو کرے گا۔ الیکشن کمیشن کی جانب سے چیرمین پی ٹی آئی بیرسٹر گوہر اور روف حسن کو نوٹس جاری کردئیے گئے۔
الیکشن کمیشن نے اکبر ایس بابر اور دیگر درخواست گزاروں کو بھی نوٹس جاری کر دیا۔ پی ٹی آئی کی جانب سے گزشتہ سماعت پر جواب جمع کروانے کے لئے مہلت مانگی گئی تھی۔ پی ٹی آئی نے مارچ 2024 میں انٹرا پارٹی الیکشن کروائے تھے۔ الیکشن کمیشن نے پی ٹی آئی کو جواب جمع کروانے کے لیے موقع دے رکھا ہے۔
.ذریعہ: Daily Mumtaz
کلیدی لفظ: الیکشن کمیشن پی ٹی آئی
پڑھیں:
ارشد شریف قتل کی تحقیقات کیلیے جوڈیشل کمیشن بنانے کی درخواست کی کاز لسٹ منسوخ
اسلام آباد:صحافی ارشد شریف کے قتل کی تحقیقات کیلئے جوڈیشل کمیشن بنانے کی درخواست کی سماعت کو منسوخ کردیا گیا ہے۔
تفصیلات کے مطابق چیف جسٹس عامر فاروق نے درخواست پر 4 فروری کو سماعت کرنی تھی تاہم رجسٹرار آفس نے درخواست کی کازلسٹ منسوخ کرکے کیس نو اسکوپ میں ڈال دیا۔
واضح رہے کہ اس سے قبل بھی 7 نومبر 2024 کی سماعت کازلسٹ سے منسوخ کر کے کیس نو اسکوپ لسٹ میں شامل کیا گیا تھا۔
چیف جسٹس عامر فاروق نے 27 اگست کو جوڈیشل کمیشن کی تشکیل کی درخواست پر فیصلہ محفوظ کیا تھا۔ اِسی نوعیت کی ایک اور درخواست دائر ہونے پر دونوں کیسز کو یکجا کر کے دوبارہ سماعت کیلئے مقرر کیا گیا تھا۔