انسداد اسمگلنگ کارروائیوں میں 2 کروڑ سے زائد مالیت کی منشیات برآمد
اشاعت کی تاریخ: 3rd, February 2025 GMT
راولپنڈی:
اے این ایف کی انسداد اسمگلنگ کارروائیوں میں 2 کروڑ روپے سے زائد مالیت کی منشیات برآمد کرلی گئی۔
ترجمان کے مطابق اینٹی نارکوٹکس فورس کا تعلیمی اداروں کے گردونواح اور ملک کے مختلف شہروں میں منشیات اسمگلنگ کے خلاف کریک ڈاؤن جاری ہے، اس دوران 9 کاروائیوں میں 10 ملزمان کو گرفتار کرکے 2 کروڑ سے زائد مالیت کی 12.
تعلیمی اداروں میں کارروائیاں
کراچی میں یونیورسٹی کے قریب ملزم سے 500 گرام چرس برآمد کرلی گئی، جس نے تعلیمی اداروں کے طلبہ کو منشیات فروخت کرنے کا اعتراف کیا ہے۔
دیگر کارروائیاں
لاہور انٹرنیشنل ایئرپورٹ پر 2مختلف کارروائیوں میں مسقط جانے والے 2غیر ملکی باشندوں کے پیٹ سے 69 کوکین بھرے کیپسولز برآمد کرلیے۔ اسی طرح کراچی میں کوریئر آفس کے ذریعے نیوزی لینڈ بھیجے جانے والے پارسل سے 570 گرام آئس برآمد کی گئی۔
اُدھر لاہور میں کیولری گراونڈ مسعود انواری روڈ لاہور کے قریب گاڑی سے 2.1 کلو آئس برآمد کرکے 2 ملزمان کو گرفتار کرلیا گیا۔ علاوہ ازیں رنگ روڈ پشاور پر ملزم کے قبضے سے ایک کلو آئس برآمد کی گئی۔ رنگ روڈ پشاور ہی پر شاپنگ مال کے قریب کار سے 4 کلو ہیروئن برآمد کرکے 2 ملزمان کو گرفتار بھی کیا گیا۔
دوسری جانب شیر شاہ ٹول پلازہ ملتان کے قریب کار کے خفیہ خانوں میں چھپائی گئی 3.120 گرام آئس برآمد کرکے ملزم کو گرفتار کرلیا گیا۔ اُدھر ڈیفنس روڈ لاہور کے قریب غیر ملکی باشندے کے ذاتی قبضے سے 20 گرام کوکین برآمد کی گئی۔
تمام کارروائیوں میں گرفتار ملزمان کے خلاف انسداد منشیات ایکٹ کے تحت مقدمات درج کر کے تحقیقات کا آغاز کر دیا گیا ہے۔
لاہور میں 2 خواتین سے لاکھوں مالیت کی منشیات برآمد
شفیق آباد پولیس نے کارروائی کرتے ہوئے لاکھوں روپے مالیت کی منشیات کی ترسیل ناکام بناتے ہوئے 2 خواتین کو گرفتار کرلیا۔ ملزمان کے قبضے سے 10 کلو کے قریب منشیات برآمد کی گئی۔
ذریعہ: Express News
کلیدی لفظ: مالیت کی منشیات کارروائیوں میں منشیات برآمد برآمد کی گئی کو گرفتار کے قریب
پڑھیں:
شہری کو یرغمال بنا کر تشدد کرنے والے 6 ملزمان گرفتار
لاہور میں پولیس نے انٹیلیجنس بیسڈ کارروائی کرتے ہوئے شہری کو یرغمال بنا کر تشدد کرنے والے 6 ملزمان کو گرفتار کرلیا۔
لاہور میں چونگ پولیس نے 6 ملزمان کو اتحاد ٹاؤن سے گرفتار کیا۔ شہری ایمیگریشن وکیل کے طور پر کام کرتا ہے۔ ملزمان نے شہری کو پراپرٹی آفس میں یرغمال بنایا۔ تشدد کرتے رہے اور جان سے مارنے کی دھمکیاں دیتے رہے۔ ملزمان نے شہری کے والد کو کال کرکے دھمکایا اور اس سے کام چھوڑنے کا مطالبہ کرتے رہے۔
ملزمان میں محسن علی،ارسلان ، محمد وارث، عثمان، شاہد امین اور محمد عمران شامل ہیں۔ پولیس نے ملزمان سے ناجائز اسلحہ اور گولیاں برآمد کرکے مقدمہ درج کرلیا۔ ایس پی صدر ڈاکٹر غیور احمد خان کا کہنا ہے کہ قانون کو ہاتھ میں لینے والے کسی رعایت کے مستحق نہیں۔