سوات، شانگلہ، کوہستان ،مانسہرہ، بٹگرام ،تور غر، باجوڑ میں مطلع ابر آلود اور بعض مقامات پر ہلکی بارش متوقع ہے جب کہ پہاڑوں پر مزید برفباری کا امکان ہے۔ اسلام ٹائمز۔ خیبر پختونخوا میں موسم سرد ہے جبکہ پہاڑوں پر برفباری اور درجہ حرارت منفی 6 ڈگری سینٹی گریڈ تک گر گیا ہے۔ محکمہ موسمیات کے مطابق صوبے کے بیشتر اضلاع میں موسم سرد اور خشک رہنے کا امکان ہے۔ سوات، شانگلہ، کوہستان ،مانسہرہ، بٹگرام ،تور غر، باجوڑ میں مطلع ابر آلود اور بعض مقامات پر ہلکی بارش متوقع ہے جب کہ پہاڑوں پر مزید برفباری کا امکان ہے۔ صوبائی دارالحکومت پشاور میں درجہ حرارت 6 ڈگری سینٹی گریڈ ریکارڈ کیا گیا۔ دریں اثنا کالام میں کم سے کم درجہ حرارت منفی 6، مالم جبہ منفی 2، دیر بالا منفی 3، چترال ،پاراچنار کا بھی منفی 3 ڈگری سینٹی گریڈ ر یکارڈ کیا گیا۔

.

ذریعہ: Islam Times

کلیدی لفظ: پہاڑوں پر

پڑھیں:

آج مختلف علاقوں میں بارش اور پہاڑوں پر برفباری کا امکان ہے،موسمیات

اسلام آباد(نیوز ڈیسک)اتوار کے روز ملک کے بیشتر میدانی علاقوں میں موسم سرد اور خشک رہنے کا امکان ۔تاہم بالائی خیبر پختو نخوا ،کشمیر اور ملحقہ پہاڑی علا قوں میں صبح کے اوقات میں چند مقامات پر تیز ہواؤں کے ساتھ ہلکی بارش اور پہاڑوں پر ہلکی برفباری ہو سکتی ہے۔ جبکہ شمال مشرقی پنجاب میں صبح کے اوقات میں ہلکی سے درمیانی دھند کی توقع۔

گزشتہ 24 گھنٹے کا موسم ملک کے بیشتر علاقوں میں موسم سرد اور خشک جبکہ پہاڑی علاقوں میں شدید سرد رہا۔ کشمیر، بالائی خیبرپختونخوا، مری اور گلیات میں بارش اور برفباری ہوئی ۔
سب سے زیادہ بارش (ملی میٹر): کشمیر: گڑھی دوپٹہ 15، مظفر آباد (سٹی 06، ایئرپورٹ 05)، راولاکوٹ، کوٹلی 04، پنجاب: جہلم ، مری 12، خیبر پختونخوا: مالام جبہ ،کاکول میں 04 ملی میٹر بارش ہوئی۔ برف باری (انچ): مری میں 04 انچ برفباری ریکارڈ کی گئی۔
آج ریکارڈکئے گئے کم سےکم درجہ حرارت: لہہ منفی10،قلات منفی 08،گوپس منفی 07 ،کالام منفی 06، کوئٹہ منفی 05، بگروٹ ،استور منفی 04 ، ہنزہ،دیر،مری ،پاراچناراورا سکردو میں منفی 03 ڈگری سینٹی گریڈ ریکارڈ کیا گیا ۔

متعلقہ مضامین

  • شمالی بالائی بلوچستان میں شدید سردی، کئی علاقوں میں پارہ منفی 8 پر آ گیا
  • بلوچستان میں درجہ حرارت منفی 7 ڈگری تک گر گیا،بارش اور برفباری  کا امکان
  • کراچی میں آج بھی موسم سرد؛ ٹھنڈی ہواؤں کا سلسلہ جاری رہے گا
  • کراچی میں موسم خشک و خنک رہنے کا امکان
  • آج مختلف علاقوں میں بارش اور پہاڑوں پر برفباری کا امکان ہے،موسمیات
  • کراچی میں ٹھنڈی ہوائیں چلنے سے درجہ حرارت کم ہوگیا
  • بلوچستان میں موسم شدید سرد؛ درجہ حرارت منفی 8 ڈگری تک گر گیا
  • کراچی: موسم خشک اور خنک رہنے کا امکان