Daily Ausaf:
2025-04-15@06:32:37 GMT

ٹرمپ امن ساز ہے یاجنگجو؟

اشاعت کی تاریخ: 3rd, February 2025 GMT

(گزشتہ سے پیوستہ)
مصر کی سیسی حکومت کی پوزیشن البتہ غیر یقینی ہے، سیسی نے ابتدائی طور پر نسل کشی کے آغاز میں اسی طرح کے منصوبوں کو مسترد کر دیا تھا، اور اس نے اس وقت کہا تھا کہ اگر اسرائیل فلسطینیوں کو بےگھر کرنے کا ارادہ رکھتا ہے، تو انہیں فلسطین کے اندر ہی منتقل کیاجائےاور فلسطینی دھڑوں کے خلاف اسرائیلی کارروائیوں کی تکمیل کے بعد انہیں غزہ کی پٹی میں واپس بھیج دیا جائے۔ ہم نے اس حالیہ منصوبے پر بین الاقوامی یا علاقائی کرداروں کی طرف سے کوئی ردعمل نہیں سنا ہے۔ ہمیشہ کی طرح اقوام متحدہ، یورپی یونین، عرب لیگ اور اسلامی تعاون تنظیم سمیت سب نے سر ریت میں گاڑ دیا اور کوئی بیان جاری نہیں کیا یہاں تک کوئی معمولی سا ردعمل بھی نہیں دیاجو خطے میں امن کے منصوبے کی خلاف ورزی کا سبب بننے والے ایسے تمام منصوبوں کو مسترد کرنے کا براہ راست اظہار کرتا ہو۔ شمالی غزہ کی پٹی میں ہزاروں شہریوں کو اپنے گھروں کو لوٹتےدیکھنا اورقابضوں کی گولیوں کےسامنے ان کی ثابت قدمی، ٹرمپ کے منصوبے کا براہ راست ردعمل ہے۔ یہ لوگ جو پندرہ مہینوں سے اپنے اوپر بے دریغ پھینکےگئے ٹنوں بموں کے نیچے بغیر کسی گرم بستر کے سردزمین پر سوتے رہے اس لئےکہ انہیں صرف اپنے گھروں کو لوٹنا ہے،(وہ گھر جو اب ملبے کے سوا کچھ نہیں ہیں)، اپنے وطن کی جگہ وہ کسی اوروطن کو قبول نہیں کریں گے۔ زندگی، جسے اسرائیلی جنگی جنون نے 15 ماہ کے دوران تباہ وبرباد کردیا ہے، ضرورت اس امر کی ہے کہ اب جنگ بندی کے کمزور معاہدے کی روشنی میں بین الاقوامی کرداروں کو فلسطینیوں کی عارضی رہائش، موبائل ہسپتال، بجلی اور پانی کے نیٹ ورک کی مرمت، خصوصی طبی ٹیمیں اور زخمیوں کو ہر قسم کی انسانی امدادی کارروائیوں کو تیز کرتے ہوئے اس معاہدے کی حمایت کرنی چاہیے۔
غزہ کی پٹی کی ہلاکتوں، نقل مکانی اور تباہی کے بعد، بین الاقوامی کرداروں کو ایک بین الاقوامی یا علاقائی کانفرنس کا مطالبہ بھی کرناچاہیے تاکہ ہنگامی امداد اور تعمیر نو کے کاموں کو تقویت دینے اور مددکے لیے عملی اقدامات کیے جائیں۔جیسا کہ ان دیگر ممالک کے لئے کانفرںسوں کا انعقاد کیاگیا جنہیں غزہ کی پٹی کے مقابلے میں بہت کم مصائب کا سامنا کرنا پڑا۔اس اقدام سے غزہ کی پٹی کے مکینوں کو امید بھرا پیغام جائے گا اور یہ اعتماد بھی حاصل ہو گا کہ وہ تنہا نہیں ہیں اور نیتن یاہو اور ان کےحامیوں کے لیے یہ پیغام ہوگا کہ ان کے منصوبے کے مطابق جنگ میں واپس جانا ناممکن ہے اور یہ اب ماضی کی بات ہو چکی ہے۔
دنیا کے سب سے طاقتور ملک کے صدر کی جانب سے ایسے بدنیتی پر مبنی اور خطرناک منصوبوں کی کھلم کھلا تشہیر مشرق وسطیٰ کی سلامتی اور استحکام کے لیے ان کے لاپرواہ رویے کی عکاسی کرتی ہے۔ وہ تنازعات کی تاریخ کو جو ہمیشہ قابض حکومتوں کی اپنے مقامی لوگوں کی زمینوں کو خالی کرنے کی خواہشات کو ہوا دیتی رہی ہے نظرانداز کرنے کے عادی ہیں۔ اس قسم کا کوئی بھی نقل مکانی کا منصوبہ 7 اکتوبر کو شروع ہونے والی اور اس سے پہلےکی جنگوں سے بڑی جنگ کو بھڑکانے کاباعث ہوگا۔
دوسری قوموں کے مفادات کے تئیں لاپرواہی اور مخالفانہ سوچ کی اس سطح کے ساتھ ساتھ اس کے تباہ کن اثرات پر غور کیے بغیر ایسے منصوبے تجویز کرنے کی جرات،ایک ایسی ذہنیت کی عکاسی ہےجو اب بھی اپنے آباؤ اجداد کےدور میں رہتا ہے جس نے تارکین وطن پر مشتمل ایک ریاست قائم کی جس نے سرزمین کے مقامی لوگوں کو قتل کیا۔ فلسطینی عوام جو ابھی ایک نسل کشی سے نکلے ہیں اور اپنی زندگیوں کو دوبارہ تعمیر کرنے کے لیے سخت جدوجہد کر رہے ہیں ، نقل مکانی کے تمام منصوبوں کو مسترد کرتے ہیں۔وہ اس کی تعمیر نو کے لیے پرعزم ہیں جسے قبضے نے تباہ کیا ہے اور نیتن یاہو حکومت کی جانب سے جنگ بندی کے معاہدے کو کمزور کرنے کی کوششوں کو ناکام بنانے کے لیے پرعزم ہیں۔ غزہ نقل مکانی کا منصوبہ جیسا کہ طے ہے،نیتن یاہو کی حکومت کے مذموم عزائم کا پتہ دیتا ہے اور فلسطینیوں کے قتل، تباہی اور بےگھری کے سلسلہ کو دوبارہ شروع کرنے کی ترجمانی کرتا ہے ۔ ٹرمپ کے فیصلے اور نقل مکانی کا منصوبہ غزہ کی پٹی میں دوبارہ جنگ کے آغاز کے نیتن یاہو کے منصوبے سے ہم آہنگ ہے۔ خطے میں ایک حقیقی امن ساز، اس طرزکی جنگی مدد فراہم نہیں کرے گا جس میں مہلک بموں جیسے جرائم کا ارتکاب ہو،یا مغربی کنارے میں تباہی پھیلانے کے لیےنقل مکانی جیسی اسکیمیں تجویز کرے یا مغربی کنارے کو ضم کرنے کے اپنے پرانے نئے منصوبے کو عملی جامہ پہنائے۔ اگر مشرق وسطیٰ کی حکومتوں نے ٹرمپ اور دوسروں کے تابع رہنے کا انتخاب کیا، اور ایسے مطالبات کو عملی جامہ پہنانے کے لیے تیار ہوگئے تو فلسطینیوں کی قیادت میں خطے کے لوگ ایسے منصوبوں کو واضح طور پر مسترد کردیں گے۔ وہ ان زمینوں کے لوگ ہیں، اس کے مالک اور معمار ہیں، چراگاہوں کی تلاش میں آنے والے مہاجرین کا گروہ نہیں۔ عرب ورثے میں وطن محض سامان کی تھیلی یا محض ایک جگہ نہیں ہے۔ یہ گہری جذباتی اور روحانی کیفیت ہے جو شناخت اور تعلق کے احساس کی نمائندگی کرتی ہے۔ جلاوطنی یا نقل مکانی موت کے مترادف ہے۔ باعث حیرت ہے کہ نقل مکانی کے اس طرح کے احمقانہ منصوبوں کے حامی اس قتل و غارت گری سے سبق اور اخلاقیات سیکھنے میں ناکام رہے ہیں جو فلسطینیوں نے نیتن یاہو کے اعلان کردہ نقل مکانی کے منصوبوں کو ناکام بنانے کے لیے 15 ماہ سے زیادہ برداشت کی ہے۔ اگر ٹرمپ اور ان کی انتظامیہ خطے میں امن و سلامتی کا ایک نیا باب کھولنا چاہتی ہے تو انہیں ایسے فریب کار افراد کے ایجنڈوں سے گریز کرنا چاہیے جو خطے میں ایک اور تباہ کن جنگ کی آگ بھڑکانے کے خواہشمند ہیں۔ اس کے بجائے، انہیں جنگ بندی کے معاہدے پر عمل درآمد کو ترجیح دینی چاہیے، جو شروع سے ہی نازک تھا اور جسے نیتن یاہو شدت سے کمزور کرنے کی کوشش کر رہا ہے، جیسا کہ جنوبی لبنان میں اس کے موجودہ اقدامات سے ظاہر ہے۔

.

ذریعہ: Daily Ausaf

کلیدی لفظ: بین الاقوامی منصوبوں کو غزہ کی پٹی کے منصوبے نقل مکانی نیتن یاہو کرنے کی کے لیے اور اس

پڑھیں:

ٹرمپ انتظامیہ کا محکمہ خارجہ کی فنڈنگ تقریباً نصف کرنے پر غور، امریکی میڈیا

ٹرمپ انتظامیہ نے محکمہ خارجہ کی فنڈنگ تقریباً نصف کٹوتی کرنے پر غور شروع کردیا ہے۔

امریکی میڈیا نے محکمہ خارجہ میں موجود ایک میمو کی بنیاد پر دعویٰ کیا ہے کہ محکمہ خارجہ اور یو ایس ایڈ کا اگلے مالی سال کا بجٹ 28 اعشاریہ 4 ارب ڈالر کرنے کی تجویز ہے۔

محکمہ خارجہ کے فنڈ میں 27 ارب ڈالر یعنی 48 فیصد کٹوتی کی تجویز پیش کی گئی ہے جبکہ عالمی امن مشنز کے لیے فنڈنگ میں مکمل کٹوتی کی تجویز ہے۔

امریکی میڈیا کے مطابق انسانی بنیادوں پر امداد میں 54 فیصد کمی کی تجویز ہے اور گلوبل ہیلتھ فنڈنگ میں 55 فیصد کٹوتی کی تجویز ہے۔

یہ بھی دعویٰ کیا گیا ہے کہ اقوام متحدہ، نیٹو اور 20 دیگر تنظیموں کی فنڈنگ ختم کرنے کی تجویز بھی پیش کی گئی ہے۔

دعویٰ کیا گیا ہے کہ 1946 سے جاری فل برائٹ پروگرام بھی ختم کرنے کی تجویز ہے۔

اس میمو پر ردعمل میں امریکن فارن سروس ایسوسی ایشن نے مطالبہ کیا ہے کہ کانگریس کٹوتی کی تجاویز مسترد کر دے، فنڈز میں کٹوتیاں ہوئیں تو چین اور روس خلا پُر کریں گے۔

متنازع تجاویز سے بھرے میمو پر وزیر خارجہ مارکو روبیو کا ردعمل آج آنے کا امکان ہے۔

Post Views: 2

متعلقہ مضامین

  • ٹرمپ انتظامیہ کا محکمہ خارجہ کی فنڈنگ تقریباً نصف کرنے پر غور، امریکی میڈیا
  • روس اور یوکرین کے درمیان جنگ میری نہیں بائیڈن کی ہے، ڈونلڈ ٹرمپ کا لڑائی ختم کرنے پر زور
  • ہمارا موقف اور کیس مضبوط ہے، جو بھی سنے گا وہ کینالز منصوبے کو ترک کردے گا، مراد علی شاہ
  • امریکا کا عربی چینل الحرہ بند، ٹرمپ انتظامیہ نے فنڈنگ روک دی
  • روس سے معاہدے سے پہلے ٹرمپ یوکرین کا دورہ کریں، زیلنسکی
  • آصف زرداری اور بلاول بھٹو کہہ چکے کہ کینالز نہیں بننے دیں گے، فریال تالپور
  • متنازع کینال منصوبے پر کبھی سمجھوتا نہیں کریں گے، شرجیل میمن
  • ٹرمپ ٹیرف پر پریشان ضرور مگر جوابی اقدام کا ارادہ نہیں: وزیر خزانہ محمد اورنگزیب
  • داسو منصوبہ 240 فیصد مہنگا، ذمہ داری کسی فرد یا ادارے پر نہیں ڈالی گئی
  • دنیا پر ٹرمپ کا قہر