Daily Ausaf:
2025-04-19@07:29:00 GMT

غلام یا غلام ابن غلام ؟

اشاعت کی تاریخ: 3rd, February 2025 GMT

پاکستانی سیاست میں کئی نشیب و فراز آئے مگر جس طرح شخصیت پرستی کا زہر عوام میں گھولا گیا ، فلمی محاوروں اور جعلی انقلابی نعروں کے ذریعے لوگوں کو ایسا گمراہ کیا گیا اس کے اثرات آئندہ نسلوں تک بھی محسوس کئے جاتے رہیں گے۔ ایک ایسا شخص جو جھوٹ، مکاری، دغابازی اور نااہلی میں دنیا بھر سے سند یافتہ تھا اسے میڈیا اور سوشل میڈیا کے ذریعے ایک مسیحا کے طور پر پیش کیا گیا۔ اربوں روپے تشہیر پر لگا کر مصنوعی ہیرو تخلیق کیا گیا اور اس کے پیچھے ایک ایسا بیانیہ ترتیب دیا گیا جو حقیقت سے کوسوں دور تھا۔اس مہم نے پورے معاشرے کو کھوکھلا کر دیا۔ انتہا پسندی کو فروغ دیا گیا۔ نوجوانوں کو بدتمیز اور باغی بنا دیا گیا انہیں وطن پرست بنانے کی بجائے شخصیت پرست بنا دیا گیا، اسلامی شعائر کا مذاق اڑایا گیا، اور بڑی چالاکی سے ایک پوری نسل کو ایک ایسے بیانیے کا قیدی بنا دیا گیا جو صرف ایک فرد کے اقتدار اور خواہشات کی تکمیل کے لیے گھڑا گیا تھا۔تحریک انصاف کی سیاست کا سب سے بڑا تضاد اس کا دوہرا معیار ہے۔
امریکی سرمایہ کار اور صدر ٹرمپ کے قریبی ساتھی جینٹری بیچ کے دورہ پاکستان کے دوران انکے بیانات نے اس نعرے کی حقیقت کھول کر رکھ دی ہے۔انہوں نے انکشاف کیا کہ پی ٹی آئی ہر ماہ 20 سے 30 لاکھ ڈالر امریکہ میں لابنگ پر خرچ کر رہی ہے ۔ امریکہ میں ایک نہیں کئی کئی لابنگ فرمز کو کروڑوں روپے ماہانہ ادا کئے جا رہے ہیں۔ تیس لاکھ امریکی ڈالر پاکستانی روپے میں پچاسی کروڑ روپے بنتے ہیں۔ یہی وہ جماعت ہے جو کل تک امریکہ کو پاکستان میں سازشوں کا ذمہ دار ٹھہرا رہی تھی اور آج انہی دروازوں پر ماتھا ٹیک رہی ہے۔یہ وہی عمران خان ہیں جو کل تک امریکی مداخلت کو پاکستان کی خودمختاری کے خلاف سازش قرار دیتے تھے مگر آج انہیں اپنے سیاسی مستقبل کے لیے واشنگٹن کی مدد درکار ہے۔ کیا یہی وہ خودداری اور آزادی کا نعرہ تھا جس پر لاکھوں نوجوانوں کو ورغلایا گیا؟عمران خان کے بیانیے نے نہ صرف سیاست بلکہ معاشرتی اقدار کو بھی بگاڑ کر رکھ دیا۔ ان کے جلسوں اور سوشل میڈیا مہمات کے ذریعے نوجوانوں کو ایک ایسا رویہ اپنانے کی ترغیب دی گئی جو اسلامی اخلاقیات کے سراسر منافی تھا۔ بڑوں کی عزت ختم کر دی گئی، سیاسی مخالفین کے لیے نازیبا زبان کو عام کر دیا گیا اور اختلافِ رائے کو غداری بنا دیا گیا۔یہی نہیں بلکہ مذہب کو بھی اپنی سیاست کے لیے استعمال کیا گیا۔ کبھی خود کو ریاستِ مدینہ کا داعی کہا، کبھی سیاست کے لیے قرآنی آیات کا سہارا لیا اور کبھی مذہبی جذبات بھڑکانے کے لیے جھوٹے خواب اور کہانیاں گھڑیں۔ نتیجہ یہ نکلا کہ مذہب جو اتحاد اور اخلاقیات کی بنیاد ہونا چاہیے تھا اسے سیاست کے لیے ایک ہتھیار بنا دیا گیا۔
پاکستانی عوام خاص طور پر وہ لوگ جو شوکت خانم ہسپتال اور تحریک انصاف کو چندہ دیتے ہیں، انہیں سنجیدگی سے غور کرنا چاہیے کہ ان کے عطیات کہاں خرچ ہو رہے ہیں؟ اگر پی ٹی آئی ہر ماہ کروڑوں روپے امریکی لابنگ پر خرچ کر سکتی ہے تو یہ پیسہ کہاں سے آ رہا ہے؟ کیا یہ وہی چندہ ہے جو عوام نے ایک فلاحی مقصد کے لیے دیا تھا؟ کیا یہ وہی پیسہ ہے جو نیک نیتی سے کسی اچھے کام کے لیے دیا گیا تھا مگر اسے سیاسی مفادات، مہنگے وکیلوں، اور بیرون ملک پروپیگنڈے پر لٹا دیا گیا؟
جینٹری بیچ نے بتایا کہ رچرڈ گرنیل کو اس بات کی یقینا تصدیق ہو چکی ہے کہ پی ٹی آئی کی جانب سے انہیں دی جانے والی بریفنگز اور ڈیپ فیک ٹیکنالوجی کا استعمال سراسر جھوٹ پر مبنی تھا۔ یہی وجہ ہے کہ گرنیل نے اپنے پرانے ٹویٹس کو حذف کر دیا ہے۔ یہ انکشاف بھی سامنے آیا کہ پی ٹی آئی نے امریکی حکام کو گمراہ کرنے کے لیے جان بوجھ کر جھوٹی معلومات فراہم کیں جن کی حقیقت وقت کے ساتھ پوری دنیا کے سامنے آ گئی۔ کسی بھی ملک میں تبدیلی صرف نعروں سے نہیں آتی بلکہ شعور، حقائق اور سچائی کی بنیاد پر فیصلے کرنے سے آتی ہے۔ عمران خان کی سیاست نے یہ سبق دیا ہے کہ صرف جذباتی نعروں کے پیچھے چلنے سے قومیں ترقی نہیں کرتیں۔ فیصلہ عوام کے ہاتھ میں ہے کہ کیا وہ دوبارہ کسی نئے نجات دہندہ” کے جھوٹے نعروں کا شکار ہوں گے یا حقیقی تبدیلی کے لیے درست سمت اختیار کریں گے؟
پی ٹی آئی کے سپوکس پرسن رئوف حسن بھی اس بات کی تصدیق کر چکے ہیں کہ ان کی جماعت کے لوگوں نے عمران خان کی رہائی کے لئے امریکی حکام سے ملاقاتیں کیں، جن میں صدر ٹرمپ سے ملاقات بھی شامل ہے۔ جینٹری بیچ اور روف حسن کی سچی باتوں نے عمران خان کی منافقانہ سیاست کا پول کھول کر رکھ دیا ہے۔یہی وہ پارٹی ہے جو کل تک امریکہ کو پاکستان کے اندرونی معاملات میں مداخلت کا ذمہ دار ٹھہرا رہی تھی اور “غلامی نامنظور” کے نعرے لگا رہی تھی۔یہ ایک حیران کن تضاد ہے ایک طرف عوام کے سامنے امریکہ مخالف بیانیہ اور دوسری طرف واشنگٹن کے ایوانوں میں حمایت کے لیے ترلے منتیں۔ تحریک انصاف آج اس مقام پر کھڑی ہے جہاں اس کا اپنا ہی بیانیہ اس کے گلے کی ہڈی بن چکا ہے۔
عوام کی بڑی تعداد جو کبھی ان کے بیانیے پر یقین رکھتی تھی اب خود سوالات اٹھا رہی ہے۔ کیا یہی وہ جماعت تھی جو خود کو ایک انقلابی اور خودمختار پاکستان کی علمبردار کہتی تھی؟ اب تو کیا ہم غلام ہیں کے نعرے کو لے کر یہی کہنا بنتا ہے کہ ۔۔۔ ہاں تم غلام ہو ! بلکہ غلام ابن غلام !

.

ذریعہ: Daily Ausaf

کلیدی لفظ: بنا دیا گیا پی ٹی آئی کیا گیا کیا یہ کے لیے

پڑھیں:

ہماری سیاست بلوچستان کی ترقی سے جڑی ہوئی ہے، ہم بلوچستان کے عوام کو روشنی میں لانا چاہتے ہیں،احسن اقبال

کوئٹہ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 18 اپریل2025ء)وفاقی وزیر ترقیات احسن اقبال نے کہا ہے کہ ہماری سیاست بلوچستان کی ترقی سے جڑی ہوئی ہے، ہم بلوچستان کے عوام کو روشنی میں لانا چاہتے ہیں۔احسن اقبال نے تقریب سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ 2013 میں جب بلوچستان آیا تھا تو لوگوں نے کہا تھا کہ ہماری کوئی سڑک محفوظ نہیں، لوگ کہتے تھے کہ ہمارا کوئی کاروبار محفوظ نہیں لیکن 18-2017 میں بلوچستان میں مکمل امن قائم ہو گیا تھا۔

انہوں نے کہا کہ بلوچستان میں صوبائی حکومت کی بھرپور معاونت کی گئی، ہمیں بلوچستان میں اقدامات سے صورتِ حال کو معمول پر لانے میں بہت مدد ملی۔وفاقی وزیر ترقیات نے کہا کہ 2013 میں گوادر کا سفر 24 سے 36 گھنٹے کا سفر تھا، ہم نے 650 کلو میٹر سڑک تعمیر کی۔

(جاری ہے)

انہوں نے کہا کہ ہمیں آج بھی 2013 جیسے مایوس کن حالات کا سامنا ہے، جب ہم نے اس وقت پاکستان کو مشکل حالات سے نکالا تو آج بھی نکالیں گے، جو لوگ دہشت گردی کے واقعات کر رہے ہیں، تب بھی انہوں نے سڑک کے منصوبے کی مخالفت کی تھی۔

احسن اقبال نے کہا کہ ان لوگوں کی سیاست بلوچستان کی پسماندگی سے جڑی ہوئی ہے لیکن ہماری سیاست بلوچستان کی ترقی سے جڑی ہوئی ہے، ہم بلوچستان کے عوام کو روشنی میں لانا چاہتے ہیں۔انہوں نے کہا کہ ہماری حکومت ختم ہونے کیبعد منصوبے ادھورے رہ گئے تھے، اب ہم نے ویژن 2025 بنایا ہے اس میں بلوچستان میں تعلیم پر توجہ دی۔

متعلقہ مضامین

  •  سیاست میں دشمنی کا ماحول پی ٹی آئی نے پیدا کیا : طارق فضل چوہدری
  • ہماری سیاست بلوچستان کی ترقی سے جڑی ہوئی ہے، ہم بلوچستان کے عوام کو روشنی میں لانا چاہتے ہیں،احسن اقبال
  • ہمارے قانون سازی کرنیوالے ایم پی ایز کو اے آئی کا پتہ نہیں: ملک محمد احمد خان
  • کہا تھا 9 مئی والے بھاگیں گے، روئیں گے، پاکستان اور بانی اکٹھے نہیں چل سکتے: عطا تارڑ
  • پی ٹی آئی کی عوام کے اندر سپورٹ بڑھی، کم نہیں ہوئی، اطہر کاظمی
  • آج کا دن بھی ان سیاہ دنوں کی طرح ایک اور دن ہے، ندیم قریشی
  • آئین توڑ کر مارشل لاء لگایا گیا، فیصلہ سازوں کو لیڈرز نہیں غلام چاہئیں :علی امین گنڈاپور
  • ملک کو ڈنڈے کے زور پر نہیں چلایا جا سکتا: علی امین گنڈاپور
  • جمہوریت اور موروثیت
  • ابوظبی میں پاکستانی زرعی محقق ڈاکٹر غلام سرور کو عالمی ایوارڈ دیا گیا