روس کی جانب سے یوکرینی شہر پولٹاوا پر میزائل حملہ کیا گیا جس نے نتیجے میں دو بچوں سمیت 14 افراد ہلاک ہوگئے۔

غیر ملکی میڈیا رپورٹ کے مطابق میزائل حملے میں رہائشی عمارت تباہ ہوگئی ہے، یوکرینی صدر کے مطابق روس نے رہائشی عمارت میں شہریوں کو نشانہ بنایا ہے۔

دوسری جانب روسی علاقے کُرسک میں اسکول پر حملے میں چار افراد ہلاک اور چار زخمی ہوگئے۔ جبکہ 84 افراد کو ریسکیو کرلیا گیا ہے۔ علاقے میں یوکرینی افواج کا قبضہ ہے، روس اور یوکرین نے اسکول پر حملے کا ذمہ دار ایک دوسرے کو قرار دے دیا

یوکرینی فضائیہ کی جانب سے کہا گیا کہ شہریوں کو بموں سے مارنا روسی مجرموں کا طرہ امتیاز ہے چاہے وہ شہری مقامی باشندے ہی کیوں نہ ہوں۔

روس نے ہلاک افرد کی کوئی تعداد نہیں بتائی لیکن یوکرین پر الزام لگایا کہ اس نے اسکول کو نشانہ بنایا اور ایسے جرم کا ارتکاب کیا جس پر اسے معاف نہیں کیا جائے گا۔

روس کی وزارت دفاع نے کہا کہ یوکرین کی مسلح افواج نے سودزہ قصبے میں قائم بورڈنگ اسکول پر میزائل حملہ کرکے ایک اور جنگی جرم کا ارتکاب کیا ہے۔

روسی تفتیش کاروں نے اعلان کیا کہ انہوں نے اس حملے کے پیچھے موجود یوکرین کے ایک کمانڈر کے خلاف فوجداری مقدمہ کھول دیا ہے۔

.

ذریعہ: Daily Mumtaz

پڑھیں:

امریکہ: ہیلی کاپٹر دریا میں گر کر تباہ، پائلٹ سمیت چھ ہلاک

اسلام آباد (اُردو پوائنٹ ۔ DW اردو۔ 11 اپریل 2025ء) امریکہ میں حکام کا کہنا ہے کہ جمعرات کے روز نیویارک میں سیاحوں کے ایک خاندان کو لے جانے والا ایک ہیلی کاپٹر دریائے ہڈسن میں گر کر تباہ ہو گیا، جس کی وجہ سے تین بچوں سمیت چھ افراد ہلاک ہو گئے۔

نیویارک کے میئر ایرک ایڈمز نے اس واقعے سے متعلق صحافیوں کو بتایا کہ پانچ افراد پر مشتمل سیاح خاندان کا تعلق اسپین سے تھا، جبکہ ہلاک ہونے والا چھٹا شخص ہیلی کاپٹر کا پائلٹ ہے۔

حادثے کے وقت یہی تمام افراد ہیلی کاپٹر میں سوار تھے۔

ایرک ایڈمز نے میڈیا بریفنگ کے دوران مزید بتایا کہ تمام لاشیں پانی سے نکال لی گئی ہیں۔

امریکہ: واشنگٹن میں مسافر طیارے اور فوجی ہیلی کاپٹر میں ٹکر

ہمیں حادثے کے بارے میں مزید کیا معلوم ہے؟

حکام کے مطابق مذکورہ ہیلی کاپٹر نے مقامی وقت کے مطابق دوپہر بعد تین بجے پرواز بھری تھی اور اس کے تقریبا بیس منٹ بعد ہی وہ دریائے ہڈسن میں کریش کر گیا۔

(جاری ہے)

حکام اور عینی شاہدین نے بتایا کہ پانی میں الٹا گڑنے سے پہلے ہی ہیلی کاپٹر کے پیچھے کے پنکھے اور اس کی دم فضا میں ہی تباہ ہو چکی تھی۔

پولیس اور فائر ڈیپارٹمنٹ کے غوطہ خوروں نے ان افراد کو پانی سے باہر نکالا، جس میں سے چار کو جائے وقوعہ پر ہی مردہ قرار دے دیا گیا جبکہ دو کچھ ہی دیر بعد ہسپتال میں چل بسے۔

دریائے ہڈسن نیویارک اور نیو جرسی کے درمیان ایک مصروف شپنگ چینل ہے، جو معروف علاقے مینہیٹن کے مغرب میں واقع ہے۔

سن 2009 میں اسی دریا میں ایک ڈرامائی واقعہ بھی پیش آیا، جسے "ہڈسن معجزہ" کا نام دیا گیا تھا۔ اس وقت امریکی ایئر ویز کا ایک جیٹ طیارہ دریا میں بحفاظت اترا تھا، جس میں سوار تمام 155 افراد محفوظ رہے تھے۔

ہیلی کاپٹر ہسپتال کی عمارت سے ٹکرا کر تباہ، چار افراد ہلاک

متاثرین سیاحت کے لیے چارٹر فلائٹ پر سوار تھے

امریکی نشریاتی ادارے سی بی ایس نے اطلاع دی ہے کہ ہیلی کاپٹر سیاحوں کی چارٹر پرواز تھی، اس دوران شہر کے آس پاس پرواز کرتے ہوئے اسٹیچو آف لبرٹی (مجسمہ آزادی) کے قریب سیاحوں کو گھمایا جاتا ہے۔

جب یا واقعہ پیش آیا، تو اس وقت دریائے ہڈسن کے پانی کا درجہ حرارت چھ ڈگری سینٹی گریڈ کے قریب تھا۔

امریکی فیڈرل ایوی ایشن ایڈمنسٹریشن نے ہیلی کاپٹر کی شناخت بیل 206 کے طور پر کی ہے، جو عام طور پر تجارتی اور سرکاری ہوا بازی میں استعمال ہوتا ہے۔

اس سال کا تیسرا بڑا حادثہ

مینہیٹن کے علاقے میں عموماً فضا نجی اور تجارتی دونوں طرح کے طیاروں کے ٹریفک سے بھری رہتی ہے اور گزشتہ برسوں میں یہاں کئی حادثے ہو چکے ہیں۔

سن 2009 میں ہڈسن کے اوپر ایک طیارہ اور ایک سیاحتی ہیلی کاپٹر کے آپس میں ٹکرانے سے نو افراد ہلاک ہو گئے تھے۔ سن 2018 میں ایک چارٹر ہیلی کاپٹر مینہیٹن کے دوسری جانب مشرقی دریا میں گر کر تباہ ہوا، جس میں پانچ افراد ہلاک ہوئے تھے۔

جمعرات کا یہ تازہ واقعہ امریکہ میں حالیہ ہائی پروفائل فضائی حادثات کے سلسلے میں تازہ ترین ہے۔گزشتہ جنوری میں فلاڈیلفیا میں ایک میڈیکل ٹرانسپورٹ طیارہ گر کر تباہ ہونے سے سات افراد ہلاک ہو ئے تھے۔

ہیلی کاپٹر حادثے میں کسی مجرمانہ سرگرمی کا ثبوت نہیں، ایران

اس واقعے سے دو روز قبل ہی واشنگٹن ڈی سی کے رونالڈ ریگن نیشنل ہوائی اڈے کے قریب ایک امریکی ایئرلائن کے جیٹ اور فوجی ہیلی کاپٹر کے درمیان ٹکر ہوئی تھی، جس میں عملے سمیت درجنوں افراد ہلاک ہو گئے تھے۔ یہ امریکہ میں برسوں کے دوران ہونے والا بدترین فضائی حادثہ تھا۔

جمعرات کے روز ہی ریگن ہوائی اڈے پر ایک الگ واقعے میں دو مسافر بردار طیاروں کے درمیان معمولی زمینی تصادم ہوا، جس سے جہاز کے پر کٹ گئے۔ اس میں سے ایک طیارے میں کانگریس کے چھ ارکان سوار تھے، تاہم کسی کے زخمی ہونے کی اطلاع نہیں ہے۔

ص ز/ ع ا (اے پی، روئٹرز، اے ایف پی)

متعلقہ مضامین

  • سومی پر روس کا 2 بیلسٹک میزائلوں سے حملہ، 32 افراد ہلاک اور 80 سے زائد زخمی
  • روس کے یوکرین پر بیلسٹک میزائلوں سے حملے، 32 ہلاک،80سے زائد زخمی
  • روس کے یوکرین میں بیلسٹک میزائلوں سے حملے، 32 افراد ہلاک
  • ایران میں مسلح افراد کا حملہ، باپ بیٹے سمیت 8پاکستانی جاں بحق
  • روس کا یوکرین پر بیلسٹک میزائل حملہ، 31 افراد ہلاک، متعدد زخمی
  • ایران میں مسلح افراد کا ورکشاپ پر حملہ؛ باپ بیٹے سمیت 8 پاکستانی جاں بحق
  • نیو یارک، سیاحتی ہیلی کاپٹر گر کر تباہ، 3 بچوں سمیت 6 افراد ہلاک
  • نیویارک میں سیاحتی ہیلی کاپٹردریا میں گرنے سے پائلٹ اور تین بچوں سمیت ایک ہی خاندان کے پانچ افراد ہلاک
  • امریکہ: ہیلی کاپٹر دریا میں گر کر تباہ، پائلٹ سمیت چھ ہلاک
  • نیویارک: ہیلی کاپٹر حادثے میں 3 بچوں سمیت 6 افراد ہلاک