Daily Sub News:
2025-02-03@10:01:54 GMT

وزیرِ اعظم شہباز شریف ایک روز کے دورے پر کوئٹہ پہنچ گئے

اشاعت کی تاریخ: 3rd, February 2025 GMT

وزیرِ اعظم شہباز شریف ایک روز کے دورے پر کوئٹہ پہنچ گئے

وزیرِ اعظم شہباز شریف ایک روز کے دورے پر کوئٹہ پہنچ گئے WhatsAppFacebookTwitter 0 3 February, 2025 سب نیوز

کوئٹہ (سب نیوز)وزیرِ اعظم محمد شہباز شریف ایک روز کے دورے پر کوئٹہ پہنچ گئے۔
نائب وزیرِ اعظم اسحاق ڈار، وزیرِ دفاع خواجہ آصف، وزیرِ اطلاعات عطاء اللّٰہ تارڑ اور وزیرِ بجلی اویس لغاری بھی وزیرِ اعظم کے ہمراہ ہیں۔
دورے کے دوران وزیرِ اعظم کو امن و امان کی صورتِ حال پر بریفنگ دی جائے گی۔
شہباز شریف قلات میں دہشت گردوں کے خلاف آپریشن میں زخمی سیکیورٹی فورسز کے جوانوں کی عیادت کریں گے۔
اس کے علاوہ وزیرِ اعظم وزیرِ اعلیٰ بلوچستان سرفراز بگٹی اور صوبائی قیادت سے ملاقات ہوگی۔

.

ذریعہ: Daily Sub News

کلیدی لفظ: شہباز شریف

پڑھیں:

وزیرِ اعظم شہباز شریف کا عالمی ہفتہ برائے بین المذاہب ہم آہنگی کے موقع پر پیغام

وزیرِ اعظم محمد شہباز شریف کا عالمی ہفتہ برائے بین المذاہب ہم آہنگی  کے موقع پر پیغام, آج ہم عالمی برادری کے ساتھ مل کر  بین المذاہب ہم آہنگی کا ہفتہ منا رہے ہیں. یہ ہفتہ پوری دنیا میں متنوع مذہبی برادریوں کے مابین مکالمے، ہم آہنگی اور تعاون کو اجاگر کرنے کیلئے اہمیت کا حامل ہے.پاکستان، جس کا تصور ہمارے بانی بابائے قوم قائداعظم محمد علی جناح نے تمام مذاہب کے لئے ایک محفوظ ملک کے طور پر دیا تھا، ہر شہری کے عقیدے، وقار اور مساوات کے  آئینی حق   پر ثابت قدم ہے۔  ہمارا دین اسلام جو  انصاف، رحم اور تمام مخلوقات کے احترام کی لازوال تعلیمات پر مبنی ہے، ہمیں اس حوالے سے مثالی طرز عمل اپنانے کی ترغیب دیتا ہے۔ ہم شمولیت اور سماجی ہم آہنگی کو فروغ دینے والی پالیسیوں کے ذریعے ان اقدار کی پاسداری پر یقین رکھتے ہیں۔  نفرت کے بیج بونے والوں کو ہم بات چیت، خوف کی فضاء پھیلانے والوں کو ہمت، اور تقسیم کرنے والوں کو ہم اکٹھے ہونے کا جواب دیتے ہیں۔حکومت معاشرے کے ہر فرد کی شمولیت، رواداری اور باہمی احترام کے ماحول کو فروغ دینے کے لیے پرعزم ہے۔  مذہبی رواداری کے سنہری اصولوں پر مبنی  بین المذاہب ہم آہنگی پالیسی اور حکمت عملی پر عملدرآمد جاری ہے جو نفرت انگیز گفتگو کو جڑ سے اکھاڑنے، ہر مندر و گرجہ گھر اور عبادت گاہ کی حفاظت  میں معاون ثابت ہو رہی ہے۔تاہم ہم سمجھتے ہیں کہ ابھی بھی اس حوالے سے چیلنجز موجود ہیں. انتہا پسندی اور تفرقہ انگیز بیان بازی ہمارے سماجی تانے بانے کے لیے خطرہ ہیں۔  ایک ایسے وقت میں جب دنیا کو عدم برداشت اور تقسیم کے بڑھتے ہوئے چیلنجز کا سامنا ہے، امن اور اتحاد کے لیے اپنے اجتماعی عزم کا اعادہ کرنا ضروری ہے۔اس موقع پر میں مذہبی اسکالرز، کمیونٹی رہنماؤں اور شہریوں سے اپیل کرتا ہوں کہ وہ معاشرے میں بھائی چارے کے رشتوں کو مضبوط کرنے کے لیے اپنا کردار ادا کریں۔دعا ہے کہ یہ ہفتہ ہم سب کو،  اپنی زندگی میں،  باہمی برداشت و تعاون کی اقدار کو اپنانے کی ترغیب دے، جو تمام شہریوں کے پرامن اور خوشحال مستقبل کو یقینی بنائے۔

پاکستان پائندہ باد.

متعلقہ مضامین

  • وزیرِاعظم شہباز شریف کا کوئٹہ کا خصوصی دورہ، زخمی سیکیورٹی اہلکاروں کی عیادت
  • وزیرِ اعظم شہباز شریف کوئٹہ پہنچ گئے
  • وزیراعظم شہباز شریف ایک روزہ دورے پر کوئٹہ پہنچ گئے
  • وزیراعظم ایک روزہ دورے پر کوئٹہ روانہ؛ زخمی جوانوں کی عیادت کریں گے
  • وزیر اعظم شہباز شریف کی قیادت میں حکومتی کارکردگی!
  • وزیر اعظم شہباز شریف ملک کو ڈیفالٹ کے دہانے سے ترقی کی منازل پر لے کر گئے، عطا تارڑ
  • وزیرِ اعظم شہباز شریف کا عالمی ہفتہ برائے بین المذاہب ہم آہنگی کے موقع پر پیغام
  • انتہا پسندی اور تفرقہ انگیز بیان بازی خطرہ ہے: وزیرِ اعظم شہباز شریف
  • وزیر اعظم اور چینی سفیر کے درمیان اقتصادی اور سیکورٹی تعاون پر تبادلہ خیال