سابق وزیراعلیٰ سندھ قائم علی شاہ گرفتار ی سے بچنے کیلئے سندھ ہائیکورٹ پہنچ گئے
اشاعت کی تاریخ: 3rd, February 2025 GMT
کراچی (نیوزڈیسک)سابق وزیراعلیٰ سندھ سید قائم علی شاہ کی گرفتاری کا امکان، سابق وزیراعلیٰ سندھ سید قائم علی شاہ گرفتاری سے بچنے کیلئے سندھ ہائیکورٹ پہنچ گئے ، سندھ ہائیکورٹ ، 708 ارب روپے کی زائد کا نیب ریفرنس سابق وزیر اعلیٰ سندھ سید قائم علی شاہ کو گرفتاری کا خطرہ
،سابق وزیراعلیٰ سندھ قائم علی شاہ ضمانت حاصل کرنے سندھ ہائیکورٹ پہنچ گئے۔ نیب نے سابق وزیراعلیٰ سندھ سید قائم علی شاہ کو سوسائٹی ریفرنس میں ملزم نامزد کر رکھا ہے ۔ جن کی گرفتاری کے وارنٹ بھی جاری کررکھے ہیں۔
’یو ایس ایڈ‘ مجرمانہ تنظیم،وقت آ گیا ہے اسے ختم کر دیا جائے، ایلون مسک کا اعلان
ذریعہ: Daily Ausaf
کلیدی لفظ: سندھ سید قائم علی شاہ سابق وزیراعلی سندھ ہائیکورٹ
پڑھیں:
بلاول کی ہدایت‘ سندھ میںصنعتکاروں کے تحفظات دور کرنے کے لئے کمیٹی قائم
کراچی(سٹاف رپورٹر) چیئرمین بلاول بھٹو زرداری کی ہدایت پر وزیر اعلیٰ سندھ سید مراد علی شاہ نے صنعتکاروں کے تحفظات دور کرنے کے لیے اپنی سربراہی میں ایک مشترکہ ''فسیلیٹیشن اینڈ کوآرڈینیشن کمیٹی'' قائم کرنے کا حکم دیدیا، وزیراعلیٰ نے ایک الگ اجلاس میں دھابیجی اسپیشل اکنامک زون پر ترقیاتی کام تیز کرنے کی بھی ہدایت کی۔ دونوں اجلاس وزیر اعلیٰ ہاؤس میں منعقد ہوئے۔ وزیر اعلیٰ نے محکمہ ریونیو اور پولیس کو ہدایت کی کہ وہ قبضہ مافیا کے خلاف کارروائی کریں اور صنعتکاروں کو درپیش تمام ریونیو اور پولیس سے متعلق مسائل حل کریں۔انہوں نے صنعتکاروں کے ساتھ مل کر دونوں موجودہ اور آئندہ سرمایہ کاری کے لیے سہولیات سے متعلق تجاویز پر کام کرنے کی ہدایت دی۔