وزیرِ اعظم شہباز شریف ایک روز کے دورے پر کوئٹہ پہنچ گئے
اشاعت کی تاریخ: 3rd, February 2025 GMT
—فائل فوٹو
وزیرِ اعظم محمد شہباز شریف ایک روز کے دورے پر کوئٹہ پہنچ گئے۔
نائب وزیرِ اعظم اسحاق ڈار، وزیرِ دفاع خواجہ آصف، وزیرِ اطلاعات عطاء اللّٰہ تارڑ اور وزیرِ بجلی اویس لغاری بھی وزیرِ اعظم کے ہمراہ ہیں۔
دورے کے دوران وزیرِ اعظم کو امن و امان کی صورتِ حال پر بریفنگ دی جائے گی۔
2024ء پاکستان کیلئے شاندار کامیابیوں کا سال تھا: وزیراعظم شہباز شریفوزیرِاعظم شہبازشریف نے کہا ہے کہ سال 2024 ہمارے پیارے پاکستان کے لیے شاندار کامیابیوں کا سال تھا۔
شہباز شریف قلات میں دہشت گردوں کے خلاف آپریشن میں زخمی سیکیورٹی فورسز کے جوانوں کی عیادت کریں گے۔
اس کے علاوہ وزیرِ اعظم وزیرِ اعلیٰ بلوچستان سرفراز بگٹی اور صوبائی قیادت سے ملاقات ہوگی۔
.ذریعہ: Jang News
پڑھیں:
وزیر اعظم اور چینی سفیر کے درمیان اقتصادی اور سیکورٹی تعاون پر تبادلہ خیال
سٹی 42: چین کے سفیر جیانگ زیڈونگ نے وزیر اعظم شہباز شریف سے وزیر اعظم ہاؤس میں ملاقات کی جس میں دونوں ممالک کے درمیان اقتصادی اور سیکیورٹی تعاون کے امور پر تبادلہ خیال کیا گیا۔
ملاقات کے دوران وزیر اعظم شہباز شریف نے چینی نئے سال کے موقع پر دلی مبارکباد پیش کرتے ہوئے چینی قیادت، چین کے عوام اور پاکستان میں مقیم تمام چینی شہریوں کے لیے نیک تمناؤں کا اظہار کیا۔وزیر اعظم شہباز شریف نے کہا کہ مجھے امید ہے کہ یہ نیا سال پاکستان اور چین کے درمیان دوستی کے رشتے کو مزید مضبوط کرے گا اور ہماری قوموں میں خوشحالی لائے گا۔
لاہور سمیت پنجاب میں قومی انسداد پولیو مہم کا آغاز 3فروری سے ہوگا
چین کے سفیر جیانگ زیڈونگ نے دونوں ممالک کے درمیان پائیداشراکت داری پر زور دیتے ہوئے وزیراعظم شہباز شریف اور پاکستانی عوام کی پرتپاک خواہشات کا شکریہ ادا کیا۔اقتصادی اور سلامتی کے شعبوں میں چین کے ساتھ دوطرفہ تعاون کو مضبوط بنانے کے لیے پاکستان کے غیر متزلزل عزم پر زور دیا گیا
وزیراعظم نے چینی سفیر کو نئے سال کی مبارکباد دی: امید ظاہر کی کہ یہ نیا سال دوستی کو مزید مضبوط کرے گا اور ہماری قوموں کے لیے خوشحالی لائے گا: جیانگ زیڈونگ دونوں ممالک کے درمیان اسٹریٹجک شراکت داری کو برقرار رکھے گا۔
وکالت کے لائسنس حاصل کرنے کے خواہشمند طلبا کیلئے بار ووکیشنل کورس لازمی
Asaad Naqvi