Daily Mumtaz:
2025-04-15@05:50:49 GMT

نیل نتن کے گورے رنگ نے انہیں گرفتار کروادیا

اشاعت کی تاریخ: 3rd, February 2025 GMT

نیل نتن کے گورے رنگ نے انہیں گرفتار کروادیا

بالی ووڈ اداکار نیل نتن مکیش ایک مشہور بھارتی فنکارانہ خاندان سے تعلق رکھتے ہیں، وہ معروف گلوکار نتن مکیش کے بیٹے اور لیجنڈری پلے بیک سنگر مکیش کے پوتے ہیں۔

نیل خود بھی کئی سالوں سے بھارتی فلم انڈسٹری میں کام کررہے ہیں اور اپنی دلکش شخصیت اور مردانہ وجاہت کی وجہ سے خاص طور پر خواتین کے درمیان مقبول ہیں۔

حال ہی میں نیل نے ایک انٹرویو میں ایک دلچسپ واقعہ شیئر کیا جس میں وہ نیویارک ایئرپورٹ پر حراست میں لے لیے گئے۔ یہ واقعہ 2009 میں فلم ”نیویارک“ کی شوٹنگ کے دوران پیش آیا۔ جس میں وہ جان ابراہیم اور کترینہ کیف کے ساتھ نظر آئے تھے۔

نیل کا کہنا تھا کہ امیگریشن حکام نے معمول کی جانچ کے دوران انہیں روکا انہیں کئی گھنٹوں تک حراست میں رکھا گیا کیونکہ اداکار کے گورے رنگ کی وجہ سے انہیں شک تھا کہ وہ بھارتی نہیں ہیں اور ان سے ان کے بھارتی پاسپورٹ کے بارے میں سوالات کیے گئے۔

نیل نے بتایا کہ مجھے نیویارک ایئر پورٹ پر ہی روک لیا گیا وہ مجھے میری صفائی میں کچھ کہنے کا موقع ہی نہیں دے رہے تھے۔ جب افسران نے ان سے پوچھا کہ کیا کہنا ہے، تو انہوں نے مذاق میں جواب دیا کہ ”مجھے گوگل کرلو“۔

اس جواب کے بعد وہاں کے افسران کا رویہ اچانک بدل گیا اور وہ نیل کے خاندان اور والد نت مکیش اور دادا مکیش کے بارے میں سوالات کرنے لگے، اور اس کے بعد نیل کو چھوڑ دیا گیا۔

نیل نے گلوکاری کے بجائے اداکاری کو اپنی پیشہ ورانہ زندگی کا حصہ بنایا اور 2007 میں فلم ”جانی غدار“ سے بالی ووڈ میں قدم رکھا۔ ان کی مشہور فلموں میں ”نیویارک“، ”لفنگے پرندے“، ”ڈیوڈ“ اور ”ساہو“ شامل ہیں۔

حالیہ دنوں میں نیل کو ایکشن کامیڈی فلم ”حساب برابر“ میں دیکھا گیا، جس میں ان کے ساتھ آر مادھون، کرتی کلہاری اور راشمی دیسائی بھی شامل تھے۔

.

ذریعہ: Daily Mumtaz

پڑھیں:

بیٹیوں سے آئی پیڈز لینے پر ماں کو 7 گھنٹے سے زیادہ پولیس سیل میں رکھا گیا

برطانیہ میں بیٹیوں سے آئی پیڈز لینے پر ماں کو 7 گھنٹے سے زیادہ تک پولیس حراست میں رکھا گیا۔

غیر ملکی خبر رساں ادارے کی رپورٹ کے مطابق خاتون ٹیچر نے کہا کہ اپنی بیٹیوں کے 2آئی پیڈز ضبط کرنے کے بعد اسے ساڑھے سات گھنٹے تک پولیس سیل میں رکھا گیا۔

ایک انٹرویو میں وینیسا براؤن نے کہا کہ 26 مارچ کو ہونے والے اس واقعے کے نتیجے میں انہیں راتوں کو نیند نہیں آئی جب کہ ان پر الزام لگایا گیا کہ انہوں نے ڈیوائسز چوری کی ہیں۔

50 سالہ خاتون نے بتایا کہ انہوں نے اپنی بیٹیوں کو اسکول کے کام پر توجہ دینے کی ترغیب دینے کے لیے ٹیبلٹ ضبط کیے،  جب کہ بعد میں سرے پولیس نے اس بات کو تسلیم کیا۔

وینیسیا براؤن نے کہا کہ انہیں سٹینز پولیس اسٹیشن لے جایا گیا جہاں ان کی تلاشی لی گئی، ان کی انگلیوں کے نشانات لیے گئےاور انہیں سیل میں رکھا گیا۔

انہوں نے مزید کہا کہ پولیس نے افسران کو ان کے بچوں کے اسکول بھیجا اور اس معاملے کے سلسلے میں  بیٹیوں کو کلاس سے باہر نکال دیا۔

پولیس نے سرے میں وینیسیا براؤن کی والدہ کے گھر  میں آئی پیڈز کی موجودگی کا پتا لگایا۔

خاتون نے کہا کہ مجھے اب اس  بارے میں بات کرنا بھی کافی تکلیف دہ لگتا ہے، 

"یہ مکمل طور پر غیر پیشہ ورانہ تھا، وہ میری 80 سالہ والدہ سے ایسے بات کر رہے تھے جیسے وہ کوئی مجرم ہوں۔

ان کی رہائی کے بعد ان کی ضمانت کی شرائط میں یہ شامل تھا کہ وہ اپنی بیٹیوں سے بات نہیں کرسکتیں کہ وہ تفتیش سے منسلک ہیں جب کہ پولیس نے ان سے پوچھ گچھ جاری رکھی۔

متعلقہ مضامین

  • 13 شادیاں کرنے والی فرضی دلہنوں کا گینگ بے نقاب، 3 خواتین گرفتار
  • ماں بننے کا تجربہ پرسکون تھا، مزیدکتنے بچوںکی خواہش ہے ،اداکارہ عروہ حسین نے بتادیا
  • مکیش امبانی کے اس مہنگے ترین گھر کی خصوصیات آپ کو حیران کردیں گی!
  • نیویارک میں طیارہ حادثہ: سابق MIT ایتھلیٹ کرینا گروف خاندان سمیت جاں بحق
  • بھارت: سب سے بڑے بینک فراڈ میں ملوث ملزم بیلجیم میں گرفتار
  • مچھر مار کر نام، وقت اور جگہ کا ریکارڈ رکھنے کی شوقین انوکھی لڑکی
  • برطانیہ میں بیٹیوں کے آئی پیڈ ضبط کرنیوالی استاد ’چوری‘ کے الزام میں گرفتار
  • بھارتی فورسز نے ڈوڈہ میں ایک نوجوان کو کالے قانون کے تحت گرفتار کر لیا
  • بیٹیوں سے آئی پیڈز لینے پر ماں کو 7 گھنٹے سے زیادہ پولیس سیل میں رکھا گیا
  • ایاز سموں نے گیم شوز کا پردہ فاش کر دیا‎