وزیراعظم شہباز شریف ایک روزہ دورے پر کوئٹہ پہنچ گئے
اشاعت کی تاریخ: 3rd, February 2025 GMT
کوئٹہ(ڈیلی پاکستان آن لائن) وزیراعظم شہباز شریف ایک روزہ دورے پر کوئٹہ پہنچ گئے۔
نجی ٹی وی چینل دنیا نیوز کے مطابق نائب وزیراعظم و وزیر خارجہ اسحاق ڈار، وزیر دفاع خواجہ آصف، وزیراطلاعات و نشریات عطاء اللہ تارڑ اور وزیر بجلی اویس لغاری بھی وزیراعظم کے ہمراہ ہیں۔
دورہ کوئٹہ کے دوران وزیراعظم شہباز شریف گزشتہ دنوں قلات میں دہشت گردوں کے خلاف آپریشن میں بہادری سے لڑتے ہوئے زخمی ہونے والے سکیورٹی فورسز کے جوانوں کی تیمارداری کریں گے۔
وزیراعظم کی کوئٹہ میں صوبائی قیادت سے ملاقات بھی ہوگی اور انہیں امن و امان کے حوالے سے بریفنگ بھی دی جائے گی۔
پی ٹی آئی انٹراپارٹی الیکشن کیس سماعت کیلئے مقرر
مزید :.ذریعہ: Daily Pakistan
پڑھیں:
تیل کی قیمتوں میں کمی کا فائدہ عوام کو منتقل کرنے کے بجائے بلوچستان پر لگائیں گے، وزیراعظم
وزیراعظم شہباز شریف نے کہا ہے کہ عالمی منڈی میں تیل کی قیمتیں کم ہوئی ہیں، اس کا فائدہ عوام کو منتقل کرنے کے بجائے بلوچستان پر لگائیں گے۔
اسلام آباد میں وفاقی کابینہ اجلاس سے خطاب میں وزیراعظم نے کہا کہ اس رقم سے کچھی کینال اور کوئٹہ کراچی ایم 25 بنائیں گے، بجلی پہلے ہی ساڑھے سات روپے فی یونٹ سستی کرچکے ہیں، بجلی قیمتیں کم ہونے سے معیشت کو فائدہ پہنچے گا۔
شہباز شریف نے یہ بھی کہا کہ بجلی قیمتیں کم کرنا بہت بڑا چیلنج تھا، حالیہ کمی سے معیشت کو فائدہ پہنچے گا ۔
وزیراعظم نے کہا کہ موٹر وے ایم 6 اور ایم 9 وفاق بنائے گا، سکھر تا حیدرآباد موٹروے جدید طرز پر بنے گی۔
انہوں نے کہا کہ ایران میں 8 پاکستانیوں کو قتل کیا گیا، اس واقعے کی جتنی مذمت کی جائے کم ہے، ایرانی حکومت نے قاتلوں کر گرفتار کرکے سزا دینے کی یقین دہانی کرائی۔
دوران اجلاس وزیراعظم شہباز شریف نے صدر مملکت آصف علی زرداری کی بہتر صحٹ کےلیے دعا بھی کی۔