الیسی مارٹینز نے کیریئر کی 9 ویں سنگلز ٹرافی جیت لی
اشاعت کی تاریخ: 3rd, February 2025 GMT
کراچی:
بیلجیئم کی ٹینس اسٹار الیسی مارٹنز نے کیریئر کی نویں سنگلز ٹرافی جیت لی۔
انہوں نے سنگاپور ویمنز ٹینس ایونٹ کے فائنل میں امریکی حریف این لی کو اسٹریٹ سیٹ میں 1-6 اور 4-6 سے قابو کیا۔
الیسی نے اس سے قبل اکتوبر 2023 میں مونیسٹر اوپن میں ٹرافی اپنے نام کی تھی۔ انہوں نے کیریئر کے 9 سنگلز ٹائٹلز میں سے 7 ہارڈ کورٹ پر جیتے ہیں۔
اس سے قبل، سنگاپور ایونٹ کی ڈبلز ٹرافی امریکا کی ڈیزری کراویسک اور میکسیکن پلیئر گوئلینا اولموس نے جیتا، انھوں نے فائنل میں تھرڈ سیڈ وانگ ڑین یو اور ڑینگ سائی سائی کو مات دی۔
.ذریعہ: Express News
پڑھیں:
ذوالفقار علی بھٹو جونیئر کی جے ڈی اے میں شامل ہونے کی تردید
کراچی:کراچی: ذوالفقار علی بھٹو (جونیئر) نے جی ڈی اے میں شامل ہونے کی تردید کردی۔
اپنے حالیہ بیان میں ذوالفقار علی بھٹو جونیئر نے کہا کہ بہت سارے لوگ پریشان ہو گئے ہیں کہ میں جی ڈی اے میں شامل ہو رہا ہوں، مگر میں جی ڈی اے میں شامل نہیں ہو رہا، آپ بے فکر رہیں۔
انہوں نے کہا کہ جی ڈی اے میں شامل کچھ لوگ کارپوریٹ فارمنگ کے حامی ہیں مگر میں اپنے عوام کو دھوکا نہیں دے سکتا، دریائے سندھ میرے کسانوں اور ہاریوں کے لیے بہت ضروری ہے اور اس پر کوئی سمجھوتہ نہیں کروں گا۔
انہوں نے مزید کہا کہ میرا راستہ الگ ہے اور میں ایک جدا سفر پر جا رہا ہوں، مجھے امید ہے کہ آپ سب ساتھ دینگے۔