کنسرٹ میں خاتون کو بوسہ؛ ابھیجیت نے اُدت نارائن کو ’’کھلاڑی‘‘ قرار دے دیا
اشاعت کی تاریخ: 3rd, February 2025 GMT
کنسرٹ کے دوران خاتون کو بوسہ دینے پر اُدت نارائن تنقید کا شکار ہیں لیکن ایسے میں ان کے دوست گلوکار ابھیجیت نے انھیں اس معاملے پر ’’کھلاڑی‘‘ قرار دیا ہے۔
گزشتہ دنوں اُدت نارائن کی ایک ویڈیو سوشل میڈیا پر وائرل ہوئی تھی جس میں وہ ایک خاتون مداح کو ہونٹوں پر بوسہ دیتے ہوئے نظر آرہے تھے۔ اس واقعے پر سوشل میڈیا صارفین نے انہیں شدید تنقید کا نشانہ بنایا تھا۔
تاہم اس تنازعے کے بعد ابھیجیت بھٹاچاریہ نے ایک دلچسپ انداز میں ردعمل دیا ہے۔ انہوں نے ایک ویڈیو شیئر کی ہے جس میں وہ اور ادت نارائن مختلف مواقع پر اسٹیج پر پرفارم کرتے ہوئے نظر آرہے تھے۔ اس ویڈیو کے بیک گراؤنڈ میں ان کا مشہور گانا ’’میں کھلاڑی تو اناڑی‘‘ بج رہا تھا۔
View this post on InstagramA post shared by Abhijeet Bhattacharya (@abhijeetbhattacharya)
ابھیجیت نے اس ویڈیو کے کیپشن میں لکھا، ’’یہ کھلاڑی، میں اناڑی‘‘۔ اس کے علاوہ، کمنٹس سیکشن میں بھی انہوں نے ادیت نرائن کو ’’میرے کھلاڑی دوست‘‘ کہا ہے۔
گلوکار ابھیجیت کے اس مذاق پر سوشل میڈیا صارفین نے ناراضگی کا اظہار کرتے ہوئے کہا کہ ’’اتنے سنجیدہ معاملے کا مذاق نہیں بنانا چاہیے‘‘۔
تاہم بہت سے صارفین نے اس مذاق کو پسند کرتے ہوئے مختلف دلچسپ تبصرے کیے ہیں۔ ایک کمنٹ میں کہا گیا کہ ’’وقت پر گانا لگانے میں بڑے چالاک ہو آپ!‘‘ جبکہ ایک اور صارف نے لکھا ’’دادا، کیا دوست ہو آپ! بالکل صحیح ٹائمنگ نکالی پوسٹ کےلیے!‘‘
.ذریعہ: Express News
پڑھیں:
علیزے شاہ کی بیلی ڈانس ویڈیو وائرل ،سوشل میڈیا پر ہنگامہ برپا
کراچی(نیوز ڈیسک)اداکارہ و ماڈل علیزے شاہ اپنے بولڈلباس اور ڈانس ویڈیوز کی وجہ سےخبروں کی زینت بنی رہتی ہیں،سوشل میڈیا پر انہیں تنقید کا نشانہ بھی بنایا جاتا ہے ،تاہم اداکارہ ٹرولرز کو خاطر میں نہ لاتے ہوئے اپنے چاہنے والوں کیلئے ویڈیوز شیئر کرتی رہتی ہیں۔اداکارہ علیزے شاہ ایک بار پھر اپنے بیلی ڈانس ویڈیو کی وجہ سے سوشل میڈیا صارفین کی تنقید کی زد میں ہے۔
تفصیلات کے مطابق اداکارہ و ماڈل علیزے شاہ کا شمار ملک کی نامور اداکاراؤں میں ہوتا ہے،اداکارہ نے بہت کم وقت میں ڈرامہ انڈسٹری اور سوشل میڈیا پرخوب نام کمایا،نجی ٹی وی کے ڈرامہ ’عہد وفا‘میں شاندار اداکاری پر علیزے شاہ نے خوب نام کمایا،اس کے بعد ان کے متعدد ڈرامے آن ایئر ہوئے،جس سے ان کے سوشل میڈیا پر چاہنے والوں کی تعداد میں خاطر خواہ اضافہ ہوا۔ شہرت کی بلندی پر پہنچنے کے بعد اداکارہ کے لک میں اچانک تبدیلی نے ان کے مداحوں کو دنگ کردیا ،سوشل میڈیا صارفین بھی انہیں آڑے ہاتھوں لیتے رہے ، اداکارہ کسی کو خاطر میں نہ لاتے ہوئے اپنے شوق کی تکمیل کی جانب گامزن ہیں۔
علیزے شاہ کی مشہور گانے’’اب تو ہوش نہ خبر ہے،یہ کیسا اثر ہے،تم سے ملنے کے بعد کے بعد دلبر‘‘پر بیلی ڈانس کی ویڈیو نے سوشل میڈیا پر تہلکہ مچا دیا اور خوب شیئر کی جارہی ہے، وہیں لوگوں کی جانب سے ان پر شدید تنقید کی جارہی ہے۔ سوشل میڈیا صارف کا ویڈیو دیکھنے پر کہناتھا کہ یقین نہیں آتا کہ اس لڑکی نے پاکستان کے صوبرڈراموں میں اداکاری کی ہے۔ برجیس فاروقی کا کہنا تھا کہ یہ کیا پاگل ہو گئی ہے۔ مونا اعوان نے علیزے شاہ کو پاکستان کی عرفی جاوید قرار دیدیا۔
ارکان قومی اسمبلی کی تنخواہوں میں 300 فیصد اضافہ، اسپیکر نے نوٹیفکیشن جاری کر دیا