نیپال کا اپنے بھارتی کوچ کو مزید توسیع دینے سے انکار
اشاعت کی تاریخ: 3rd, February 2025 GMT
نیپال نے بھارتی کوچ مونٹی ڈیسائی کے معاہدے کی توسیع نہ کرنے کا فیصلہ کرلیا۔
کرکٹ ایسوسی ایشن آف نیپال نے یہ فیصلہ اپنے بورڈ اجلاس میں کیا، ڈیسائی کا 2 سالہ معاہدہ ختم ہورہا ہے۔
مونٹی ڈیسائی کی کوچنگ میں نیپالی ٹیم 2023 کے ایشیا کپ اور 2024 کے ٹی 20 ورلڈ کپ سے خالی ہاتھ واپس لوٹی تھی۔
نیپالی حکام کا کہنا ہے کہ اس فیصلے کا کوئی منفی پہلو نہیں ہے بلکہ یہ باہمی رضامندی کا نتیجہ ہے۔
.ذریعہ: Express News
پڑھیں:
کے پی حکومت کا سرکاری اسکولوں کے طلباء کو مفت بیگ دینے کا فیصلہ
مشیرِ اطلاعات خیبر پختون خوا بیرسٹر سیف—فائل فوٹوخیبر پختون خوا حکومت نے سرکاری اسکولوں کے طلباء و طالبات کو مفت بیگ دینے کا فیصلہ کر لیا۔
اس حوالے سے مشیرِ اطلاعات خیبر پختون خوا بیرسٹر سیف کا کہنا ہے کہ حکومت نے کتابوں کی مفت فراہمی کے لیے فنڈز کی منظوری بھی دے دی ہے۔
خیبر پختون خوا حکومت کی جانب سے جامعات کو خود کفیل بنانے کے لیے 10 سال کا پلان تیار کرنے کا فیصلہ کر لیا گیا۔
انہوں نے بتایا کہ پیرنٹ ٹیچر کونسل کا سالانہ فنڈ 5 ارب سے بڑھا کر 7 ارب روپے کرنے کا فیصلہ کیا گیا ہے۔
بیرسٹر سیف کا یہ بھی کہنا ہے کہ وزیرِ اعلیٰ علی امین گنڈاپور بانئ پی ٹی آئی عمران خان کے وژن کے مطابق تعلیم کے فروغ کے لیے اقدامات کر رہے ہیں۔