پاکستان اسٹاک ایکسچینج میں کاروباری ہفتے کا آغاز
اشاعت کی تاریخ: 3rd, February 2025 GMT
پاکستان اسٹاک ایکسچینج میں آج کاروباری ہفتے کے آغاز میں مندی کا رجحان دیکھنے میں آ رہا ہے۔ بازارِ حصص کا 100 انڈیکس 249 پوائنٹس کی کمی کے بعد 1 لاکھ 14 ہزار 6 پر آ گیا۔اب تک کے کاروبار کے دور ان آج انڈیکس 1 لاکھ 14 ہزار 620 پوائنٹس کی بلندی پر بھی پہنچا۔گزشتہ کاروباری ہفتے کے اختتام پر انڈیکس 1 لاکھ 14 ہزار 255 پوائنٹس پر بند ہوا تھا۔
.ذریعہ: Nawaiwaqt
پڑھیں:
سونے کی قیمت میں چوتھے روز بھی اضافہ، تاریخ کی بلند ترین سطح پر پہنچ گئی
کراچی: سونے کی فی تولہ قیمت میں مسلسل چوتھے روز بھی اضافہ ریکارڈ کیا گیا۔ فی تولہ سونے کی قیمت 2 لاکھ 92 ہزار 200 روپے ہو گئی۔
ملک میں سونے کی قیمت تاریخ کی بلند ترین سطح پر پہنچ گئی۔ سونے کی قیمت میں مسلسل چوتھے روز بھی اضافہ ریکارڈ کیا گیا۔
سندھ صرافہ ایسوسی ایشن کے مطابق سونے کی تولہ قیمت میں آج بھی 400 روپے کا اضافہ ریکارڈ کیا گیا۔ جس کے بعد سونے کی فی تولہ قیمت 2 لاکھ 92 ہزار 200 ہو گئی۔
10 گرام سونے کی قیمت میں 343 روپے کا اضافہ ہوا۔ جس کے باعث 10 گرام سونے کی قیمت 2 لاکھ 50 ہزار 514 روپے ہو گئی۔
گزشتہ روز سونے کی قیمت میں 1500 روپے کا اضافہ ہوا تھا۔ جبکہ 10 گرام سونے کی قیمت میں ایک ہزار 286 روپے اضافہ ریکارڈ کیا گیا تھا۔ اس سے مزید ایک روز قبل بھی سونے کی قیمت میں 1600 روپے کا اضافہ سامنے آیا تھا۔
تاریخ میں پہلی بار سونے کی فی تولہ قیمت 2 لاکھ 92 پزار روپے سے بڑھ گئی۔
.