پیکا ایکٹ اور 26 ویں ترمیم جعلی حکمرانوں کے گلے پڑیں گے، بیرسٹر سیف WhatsAppFacebookTwitter 0 3 February, 2025 سب نیوز

پشاور(سب نیوز)مشیر اطلاعات خیبر پختونخوا بیرسٹر سیف نے کہا ہے کہ 26 ویں ترمیم اور پیکا ایکٹ جعلی حکمرانوں کے گلے پڑیں گے۔
تفصیلات کے مطابق اپنے ایک بیان میں بیرسٹر سیف کا کہنا تھا کہ 8 فروری کو پیکا ایکٹ اور 26ویں ترمیم سمیت تمام غیر قانونی ہتھکنڈوں کے خلاف آواز اٹھائی جائے گی۔ پیکا ایکٹ اور 26ویں ترمیم 8 فروری کے الیکشن پر ڈاکا ڈالنے کو تحفظ دینے کی کوشش ہے۔
انہوں نے کہا کہ 8 فروری کو فارم 47 کا استعمال کرکے جمہوریت پر شب خون مارا گیا تھا۔ جعلی حکومت جعلی اور نامکمل پارلیمنٹ سے کالے قوانین پاس کر رہی ہے۔ صحافی برادری سمیت ہر شعبے اور مکتبۂ فکر کو 8 فروری کے احتجاج میں شرکت کی دعوت دی جاتی ہے۔
ان کا مزید کہنا تھا کہ جعلی حکومت کالے قوانین کے ذریعے اپنے اقتدار کو طول دینے کی ناکام کوشش کر رہی ہے۔ پیکا ایکٹ اور 26ویں ترمیم جعلی حکمرانوں کے گلے پڑیں گے۔ 8 فروری ملک کو مینڈیٹ چوروں کے چنگل سے آزاد کرانے کے عہد کا دن ہے۔

.

ذریعہ: Daily Sub News

کلیدی لفظ: پیکا ایکٹ اور بیرسٹر سیف

پڑھیں:

پیپلز پارٹی پیکا ایکٹ ترامیم میں برابر کی شریک ہے: بیرسٹر سیف

پشاور (نیوز ڈیسک) مشیر اطلاعات خیبرپختونخوا بیرسٹر ڈاکٹر سیف نے کہا ہے کہ پیپلز پارٹی پیکا ایکٹ ترامیم میں برابر کی شریک ہے۔

اپنے ایک بیان میں بیرسٹر سیف کا کہنا تھا کہ پیپلز پارٹی نے پیکا ایکٹ کے حق میں ووٹ دیا ہے، صدر آصف زرداری کے دستخط کے بعد یہ بل باقاعدہ قانون بن چکا ہے۔

انہوں نے کہا کہ پیپلز پارٹی اب میڈیا پر ایکٹ کی مخالفت کر کے دوغلے پن کا مظاہرہ نہ کرے، مسلم لیگ (ن) اور پیپلز پارٹی ایک ہی سکے کے دو رخ ہیں، دونوں پارٹیاں ملک میں کالے قوانین کے نفاذ کی برابر کی ذمہ دار ہیں۔

رہنما پی ٹی آئی کا کہنا تھا کہ دونوں جماعتوں نے مل کر ملک میں لاقانونیت کو فروغ دیا، دونوں پارٹیوں کو اپنے کالے دھن کا مکمل حساب دینا ہوگا۔

متعلقہ مضامین

  • 8 فروری کو تمام غیر قانونی ہتھکنڈوں کے خلاف آواز اٹھائی جائے گی: بیرسٹر سیف
  • حکومت میں آکر 26 ویں آئینی ترمیم ختم کریں گے: اسد قیصر
  • اقتدار میں آکر 26ویں آئینی ترمیم ختم کردیں گے، اسد قیصر کا اعلان
  • اقتدار میں آکر 26ویں آئینی ترمیم ختم کردیں گے، اسد قیصر
  • پیپلز پارٹی پیکا ایکٹ ترامیم میں برابر کی شریک ہے، بیرسٹر سیف
  • پیپلز پارٹی پیکا ایکٹ ترامیم میں برابر کی شریک ہے: بیرسٹر سیف
  • بیرسٹر سیف نے پیکا ایکٹ ترامیم پر پیپلز پارٹی کو آڑے ہاتھوں لے لیا
  • پیپلز پارٹی نے متنازع پیکا ایکٹ کے حق میں ووٹ دیا، بیرسٹر علی ظفر