وزیرِ اعلیٰ خیبر پختون خوا علی امین گنڈاپور کا کہنا ہے کہ کُرم میں جرگے کے ذریعے بڑے مسائل پر قابو پالیا گیا ہے۔

نجی ٹی وی سے بات چیت کرتے انہوں نے کہا کہ کُرم میں قیام امن کے لیے حکومت نے سنجیدہ اقدامات کیے ہیں، امن کی راہ میں روڑے اٹکانے والوں سے حکومت آہنی ہاتھوں سے نمٹے گی۔

علی امین گنڈاپور کا کہنا ہے کہ کُرم میں چند جگہوں پر شرپسند ہیں جن کے سروں کی قیمت مقرر کی ہے، شرپسندوں کے سروں کی قیمت مقرر کی ہے تاکہ مسئلہ جڑ سے ختم کیا جائے۔

وزیرِ اعلیٰ خیبر پختون خوا نے کہا کہ جرگے سے مسائل کا حل نکالا ہے، چیلنجز بہت ہیں تاہم ہر چیلنج سے مقابلے کو تیار ہیں، بنکرز کُرم میں قیام امن کے لیے مسئلہ تھے، جنہیں روز گرایا جا رہا ہے۔

ان کا مزید کہنا ہے کہ کُرم سو سال سے زیادہ پرانا مسئلہ ہے جو وقتاً فوقتاً اٹھتا رہا ہے۔

علی امین گنڈاپور نے یہ بھی کہا کہ راشن کی چار بڑی کھیپ کُرم پہنچائی جا چکی ہیں۔

.

ذریعہ: Daily Mumtaz

کلیدی لفظ: علی امین گنڈاپور کہ ک رم

پڑھیں:

کرم میں امن و امان کا معاملہ؛ مسائل کے حل کیلیے عمائدین آج جرگے میں شرکت کرینگے

پشاور/ اسلام آباد:

ضلع کرم میں پائیدار امن کے قیام کے لیے فریقین کے عمائدین آج آمنے سامنے بیٹھ کر جرگے میں مسئلے کا حل تلاش کریں گے۔

جرگہ ممبر سید رضا حسین کے مطابق کرم فریقین کے عمائدین اسلام آباد میں سابق سینیٹر سجاد سید میاں کے گھر پر جرگہ کریں گے اور اس حوالے سے کرم فریقین کے عمائدین جرگہ کے لیے اسلام آباد پہنچنا شروع ہوگئے ہیں۔

جرگہ ممبر ڈی آئی خان کا کہنا ہے کہ کرم کے فریقین آپس میں غلط فہمیاں دور کرنے اور حل طلب مسائل کے حل کے لیے لائحہ عمل تیار کریں گے، دیر پا قیام امن کے لیے اہم پیش رفت متوقع ہے۔

جرگہ ممبر کا کہنا تھا کہ ضلع کرم میں عوام کو درپیش مشکلات اور امن معاہدے پر عمل درآمد کے لیے عملی اقدامات پر بھی بات چیت کی جائے گی۔

واضح رہے کہ کرم میں فائرنگ کے واقعات اور جھڑپوں کے باعث چار ماہ سے آمدورفت کے راستے بند ہیں، راستوں کی بندش کے باعث پانچ لاکھ آبادی علاقے میں محصور ہے۔

متعلقہ مضامین

  • علی امین گنڈاپور کا پسماندہ اضلاع کے طلبا کیلئے اسکالر شپس کا اعلان
  • کرم میں امن و امان کا معاملہ؛ مسائل کے حل کیلیے عمائدین آج جرگے میں شرکت کرینگے
  • عون چوہدری سے ملاقات عاطف خان کے گلے پڑ گئی، علی امین گنڈاپور کے طعنے
  • لاس اینجلس میں بھڑکنے والی آگ پر 3ہفتے بعد قابو پالیا گیا
  • لاس اینجلس میں خوفناک آگ پر 3 ہفتے بعد قابو پالیا گیا،نقصانات کا تخمینہ 275ارب ڈالر تک پہنچ گیا
  • لاس اینجلس:کھربوں ڈالر کا نقصان کرنے والی جنگلات کی آگ 3 ہفتے بعد قابو میں
  • لاس اینجلس کے جنگلات میں لگی آگ پر 3 ہفتوں کی جدوجہد کے بعد قابو پالیا گیا
  • لاس اینجلس میں 3 ہفتوں سے لگی ہولناک آگ پر مکمل قابو پالیا گیا
  • علی امین گنڈاپور نے اپنے سرکاری ہیلی کاپٹر کو ایئرایمبولنس میں تبدیل کرنے کی منظوری دیدی