پیکا ایکٹ اور 26 ویں ترمیم جعلی حکمرانوں کے گلے پڑیں گے: بیرسٹر سیف
اشاعت کی تاریخ: 3rd, February 2025 GMT
مشیرِ اطلاعات خیبر پختون خوا بیرسٹر محمد علی سیف کا کہنا ہے کہ پیکا ایکٹ اور 26 ویں ترمیم جعلی حکمرانوں کے گلے پڑیں گے۔
ایک بیان میں انہوں نے کہا کہ جعلی حکومت نامکمل پارلیمنٹ سے کالے قوانین پاس کر رہی ہے۔
بیرسٹر سیف کا کہنا ہے کہ 8 فروری کو تمام غیر قانونی ہتھکنڈوں کے خلاف آواز اٹھائی جائے گی۔
انہوں نے مزید کہا کہ 8 فروری کو پیکا ایکٹ اور 26 ویں ترمیم کے خلاف آواز اٹھائی جائے گی، پیکا ایکٹ اور 26 ویں ترمیم 8 فروری کے الیکشن پر ڈاکے کے تحفظ کی کوشش ہے۔
مشیرِ اطلاعات خیبر پختون خوا کا یہ بھی کہنا ہے کہ 8 فروری کو فارم 47 کا استعمال کر کے جمہوریت پر شب خون مارا گیا۔
.ذریعہ: Daily Mumtaz
پڑھیں:
بلوچستان: پوست کی فصل کیخلاف آپریشن، 1200 ایکڑ پر کاشت کی گئی فصل تلف
علامتی فوٹوشمالی بلوچستان میں پوست کی فصل کے خلاف آپریشن کے دوران چمن، پشین، قلعہ عبداللّٰہ میں 1200 ایکڑ پر کاشت پوست کی فصل تلف کردی گئی۔
ڈویژنل کمشنر ریاض خان کے مطابق توبہ اچکزئی میں آپریشن کے دوران 400 ایکڑ پر پوست کی فصل تلف کی گئی۔
لیوز حکام کا کہنا ہے کہ ریونیو اسٹاف پر مشتمل افراد نے پتھراؤ کردیا، اس کے باعث لیویز کے اضافی دستے طلب کیے گئے۔
اسسٹنٹ کمشنر پشین علی احمد کا کہنا ہے کہ چمن کے مختلف علاقوں میں جاری آپریشن میں ایک سو اہلکار حصہ لے رہے ہیں۔ کربلا، حرمزئی، علیزئی میں پوست کی فصل کے خلاف آپریشن جاری ہے۔
انہوں نے بتایا کہ بالائی علاقوں میں پوست کی فصل کے خلاف آپریشن میں ڈرون کیمروں کا استعمال کیا گیا۔
لیویز حکام کے مطابق اب تک 500 ایکڑ پوست کی فصلیں تلف کی جاچکی ہیں جبکہ اے سی پشین علی احمد کا کہنا تھا کہ 300 سےزائد ایکڑ پر پوست کی فصل تلف کیا جاچکی ہے۔