کرُم میں معاہدے کے مطابق آج بھی کئی بنکرز مسمار، تعداد22 ہوگئی
اشاعت کی تاریخ: 3rd, February 2025 GMT
کرُم میں معاہدے کے مطابق آج بھی کئی بنکرز مسمار، تعداد22 ہوگئی WhatsAppFacebookTwitter 0 3 February, 2025 سب نیوز
پاراچنار: خیبر پختونخوا کے ضلع کرُم میں معاہدے کے مطابق بنکرز کی مسماری کا کام آج بھی جاری رہا۔
ضلعی انتظامیہ کے مطابق تحصیل لوئر کرم بالش خیل اور خار کلی میں مزید چار بنکرز بارودی مواد سے اڑا دیے گئے، آج کی کارروائیوں کے بعد اب تک ٹوٹل 22بنکرز مسمار کئے گئے ہیں۔
خیال رہے سرکاری ذرائع کے مطابق علاقے میں بنکرز کی مجموعی تعداد 200 سے زیادہ ہے جبکہ فریقین کی جانب سے اسلحہ جمع کروانے کے لائحہ عمل پر بھی پیش رفت جاری ہے۔
.ذریعہ: Daily Sub News
کلیدی لفظ: کے مطابق
پڑھیں:
سندھ میں شدید گرمی کی لہر، ہیٹ ویو الرٹ جاری، کراچی میں معمول سے تیز ہوائیں چلنے کا امکان
کراچی:ہوا کے دباؤ کے سبب آج سے دیہی سندھ کے اضلاع شدید گرمی کی لپیٹ میں آئیں گے، درجہ حرارت معمول سے6 تا 8 ڈگری تجاوز کر سکتا ہے،کراچی میں اتوار اور پیر کو معمول سے تیز ہوائیں چل سکتی ہیں۔
محکمہ موسمیات کی جانب سے ہیٹ ویوالرٹ جاری کیاگیا ہے جس کے مطابق ہوا کے دباو کی وجہ سے آج سے دیہی سندھ کے مختلف اضلاع دادو، شہید بینظیر آباد، جیکب آباد، لاڑکانہ، بدین، تھرپارکر، عمرکوٹ اور حیدرآباد کے اضلاع میں درجہ حرارت معمول سے 6تا 8 ڈگری زیادہ ریکارڈ ہوسکتا ہے،گرمی کی لہر18اپریل تک برقراررہ سکتی ہے۔
محکمہ موسمیات کے مطابق کراچی میں اتوار اور پیر کو معمول سے تیز ہوائیں چل سکتی ہیں،آج زیادہ سے زیادہ درجہ حرارت 38.9ڈگری جبکہ نمی کا تناسب 42فیصد رہا، نمی کا تناسب زیادہ ہونے کے سبب ہیٹ انڈیکس کے مطابق گرمی کی شدت 42ڈگری کےمساوی رہی۔ دیہی سندھ کے دادو اورحیدرآباد ائیرپورٹ کا پارہ 43ڈگری سینٹی گریڈ ریکارڈ ہوا۔