کراچی:

شہر قائد میں آج بھی موسم نسبتاً سرد ہے جب کہ ٹھنڈی ہواؤں کا سلسلہ جاری رہنے کا امکان ظاہر کیا گیا ہے۔

محکمہ موسمیات کے مطابق کراچی میں آئندہ 24 گھنٹوں کے دوران موسم سرد اور خشک جب کہ مطلع صاف رہے گا۔ آج شہر میں کم سے کم درجہ حرارت 13.5 ڈگری سینٹی گریڈ ریکارڈ ہوا۔

آج پیر کے روز صبح ہلکی دُھند کے باعث حدِ نگاہ 3 کلو میٹر ریکارڈ ہوئی۔

محکمہ موسمیات کے مطابق آئندہ 24 گھنٹوں کے دوران زیادہ سے زیادہ درجہ حرارت28جب کہ کم سے کم11ڈگری سینٹی گریڈ متوقع ہے۔ اس کے علاوہ دن بھر 10 سے 25 کلومیٹر فی گھنٹہ کی رفتار سے شمال اور شمال مشرقی سمت سے ہوائیں چلنے کا امکان ہے۔

.

ذریعہ: Express News

پڑھیں:

کراچی میں سردی کی شدت بڑھ گئی، آئندہ چند روز میں موسم کیسا ہوگا؟

کراچی:

شہر قائد میں  سردی کی شدت میں ایک بار پھر اضافہ ہوگیا ہے جب کہ آئندہ دنوں  کے لیے محکمہ موسمیات نے پیش گوئی کی ہے۔

محکمہ موسمیات ارلی وارنگ سینٹر کی پیش گوئی کے مطابق اگلے چندروز کے دوران کراچی کا موسم خشک اور راتیں خنک رہنے کا امکان  ہے جب کہ کم سے کم درجہ حرارت 11 سے 13 ڈگری کے درمیان ریکارڈ ہوسکتا ہے ۔

آئندہ چند روز کے دوران زیادہ سے زیادہ پارہ 26 تا 28 ڈگری رہنے کی توقع ہے۔اگلے کئی روز کے دوران ہواؤں کی سمت شمال مشرق کی جانب سے رہےگی۔

پیش گوئی میں بتایا گیا ہے کہ وسطی و بالائی اضلاع میں صبح کے وقت دھند پڑسکتی ہے۔

متعلقہ مضامین

  • شمالی بالائی بلوچستان میں شدید سردی، کئی علاقوں میں پارہ منفی 8 پر آ گیا
  • پختونخوا میں موسم سرد،  پہاڑوں پر برفباری، پارہ  منفی 6 تک گر گیا
  • پختونخوا میں موسم سرد، پہاڑوں پر برفباری، پارہ منفی 6 تک گر گیا
  • کراچی میں موسم خشک و خنک رہنے کا امکان
  • کراچی؛ یخ بستہ ہواؤں سے موسم سرد ہوگیا، اگلے چند روز میں راتیں خنک رہنے کا امکان
  • کراچی میں ٹھنڈی ہوائیں چلنے سے درجہ حرارت کم ہوگیا
  • بلوچستان میں موسم شدید سرد؛ درجہ حرارت منفی 8 ڈگری تک گر گیا
  • کراچی میں سردی کی شدت بڑھ گئی، آئندہ چند روز میں موسم کیسا ہوگا؟
  • کراچی: موسم خشک اور خنک رہنے کا امکان