پشاور:

پاک فوج کے زیر اہتمام پشاور میں خیبر پختونخوا کی مختلف جامعات کے طلباء و طالبات کے لیے اسپورٹس گالا کا انعقاد ہوا جس میں طلباء و طالبات کی بڑی تعداد نے حصہ لیا۔

طلباء و طالبات نے کھیلوں کے مختلف مقابلوں بشمول تیر اندازی، رسہ کشی، بیڈ منٹن، کرکٹ، فٹبال، 100 اور 400 میٹر ریس، 9 ایم ایم فائر، ائیر گن اور میوزیکل چیئر میں حصہ لیا۔

مقامی برگیڈ کمانڈر نے بطور مہمان خصوصی طلباء و طالبات میں انعامات تقسیم کیے۔

طلبہ کا کہنا تھا کہ ہم پاک فوج کے شکر گزار ہیں کہ ہمارے لیے ایک بہترین ماحول میں اسپورٹس گالا کا انعقاد کیا گیا، پاک فوج کی جانب سے اسپورٹس گالا ایونٹ کا کامیاب انعقاد انتہائی خوش آئند ہے۔

طلبہ کا مزید کہنا تھا کہ اس طرح کے ایونٹس نوجوانوں میں مثبت سوچ و فکر پیدا کرتے ہیں، پڑھائی کے ساتھ ساتھ اس طرح کے ایونٹس مفید ثابت ہوتے ہیں۔

.

ذریعہ: Express News

کلیدی لفظ: طلباء و طالبات اسپورٹس گالا پاک فوج

پڑھیں:

حیدرآباد: مقامی اسکول میں منعقدہ اسپورٹس ڈے کے موقع پر بچے Hurdlingریس میں شریک ہیں

حیدرآباد: مقامی اسکول میں منعقدہ اسپورٹس ڈے کے موقع پر بچے Hurdlingریس میں شریک ہیں

متعلقہ مضامین

  • پشاور:8 فروری کو صوابی میں جلسے کی تیاری کیلیے پی ٹی آئی کی اہم بیٹھک
  • طالبات کی رقم لے کر فرار کالج سپرنٹنڈنٹ نے زہر پی لیا
  • جوڈیشل کمیشن کا اجلاس،پشاور ہائیکورٹ کیلیے 10 ایڈیشنل ججز کی منظوری
  • جوڈیشل کمیشن اجلاس: پشاور ہائیکورٹ کیلیے 10 ایڈیشنل ججز کی منظوری
  • حیدرآباد: اسپورٹس گالا کے تحت نجی اسکول کے بچے مختلف کھیلوں میں حصہ لے رہے ہیں
  • دبئی میں اڈانی اسپورٹس لائن کے لٹل جائنٹس ٹورنامنٹ کا انعقاد
  • حیدرآباد: مقامی اسکول میں منعقدہ اسپورٹس ڈے کے موقع پر بچے Hurdlingریس میں شریک ہیں
  • سی ایم جی اسپرنگ فیسٹیول گالا چین کے ثقافتی رنگوں کا عمدہ عکاس ہے، میڈیا رپورٹ
  • ڈی جی آئی ایس پی آر کی کراچی میں جامعہ بنوریہ عالمیہ کے طلباء سے خصوصی نشست