اسرائیل نے مقبوضہ مغربی کنارے میں کارروائی کے دوران متعدد عمارتوں کو دھماکے سے اڑا دیا۔

غیرملکی میڈیا کے مطابق اسرائیلی فوج نے وحشیانہ کارروائی کرتے ہوئے مقبوضہ مغربی کنارے میں جنین پناہ گزین کیمپ میں مکانات سمیت متعدد عمارتیں دھماکے سے تباہ کردیں۔اسرائیلی فورسز کی جارحیت سے ایک شخص شہید ہوگیا۔

اسرائیلی فوج کے ترجمان کی جانب سے جاری بیان میں دعویٰ کیا گیا ہے کہ جن عمارتوں کو نشانہ بنایا گیا ان میں حماس کے رہنما اور کارکن مقیم تھے۔ دہشت گردی کے خطرات کے پیشِ نظر جنین میں 23 عمارتیں تباہ کی گئیں۔ ترجمان نے جنوری کے وسط سے اب تک مغربی کنارے میں 50 فلسطینی جنگجوؤں کوشہید کرنے کا دعویٰ بھی کیا۔

دوسری جانب فلسطینی صدر محمود عباس نے مغربی کنارے کی صورتحال پر اقوام متحدہ کی سلامتی کونسل کا ہنگامی اجلاس طلب کرنے کا مطالبہ کردیا۔ فلسطینی وزارت خارجہ نے جنین میں اسرائیلی فورسز کی جانب سے عمارتوں کی تباہی کی مذمت کرتے ہوئے کہا کہ یہ ایک وحشیانہ اقدام ہے۔

مغربی کنارے میں اسرائیل نے گزشتہ ماہ آئرن وال آپریشن شروع کیا تھا جس کا مقصد خاص طور پر جنین میں فلسطینی مزاحمتی گروپوں پر حملے کرنا تھا۔

.

ذریعہ: Express News

پڑھیں:

اسرائیلی حملوں میں مزید 4 فلسطینی شہید، نیتن یاہو ٹرمپ سے ملاقات کیلئے امریکا روانہ

اسرائیلی حملوں میں مزید 4 فلسطینی شہید، نیتن یاہو ٹرمپ سے ملاقات کیلئے امریکا روانہ WhatsAppFacebookTwitter 0 2 February, 2025 سب نیوز

مغربی کنارے میں اسرائیلی فضائیہ کے حملوں میں 4 فلسطینی شہید اور متعدد زخمی ہوگئے جبکہ اسرائیلی وزیراعظم بیجمن نتن یاہو فلسطینی مزاحمتی تنظیم حماس کے ساتھ امن معاہدے کے دوسرے فیز پر بات چیت کے لیے امریکا روانہ ہوگئے۔
عالمی میڈیا کے مطابق مغربی کنارے کے شہر جنین اور قریبی قصبے قباطیہ میں اسرائیلی فضائیہ کے حملوں میں 4 فلسطینی شہید اور متعدد زخمی ہوگئے۔
فلسطین کی وزارت صحت کے مطابق جنین کے پڑوس میں واقع مشرقی قصبے میں اسرائیلی فضائیہ کے حملے میں 2 فلسطینی شہید ہوئے جبکہ دیگر 2 فلسطینی قباطیہ میں گاڑی پر کیے گئے اسرائیلی ڈروان حملے میں شہید ہوئے۔
خبر رساں ادارے وفا کے فلسطین میں موجود نامہ نگار کے مطابق اسرائیلی ڈرون مصروف شاہرا پر گاڑی پر میزائل داغے جس کے نتیجے میں 2 فلسطینی شہید اور دیگر زخمی ہوگئے، جنونی جنین میں موٹرسائیکل پر کیے گئے ایک اور ڈرون حملے میں 2 مزید فلسطینی شہید ہوئے۔
دریں اثنا، اسرائیلی وزیر اعظم بینجمن نیتن یاہو کل واشنگٹن میں غزہ جنگ بندی کے دوسرے مرحلے پر بات چیت کا آغاز کریں گے، اسرائیلی میڈیا کے مطابق اسرائیلی وزیر اعظم امریکی صدر سے ملاقات کے لیے واشنگٹن روانہ ہوگئے ہیں۔
خبر رساں ادارے اے ایف پی کے مطابق نیتن یاہو نے گزشتہ روز امریکی صدر کے مشرق وسطیٰ کے سفیر اسٹیو وٹکوف سے بات کی اور اس بات پر اتفاق کیا کہ مذاکرات واشنگٹن میں ملاقات کے بعد شروع ہوں گے۔
حماس اور اسرائیل کے ثالثوں اور وفود پر مشتمل باضابطہ مذاکرات کی تاریخ طے نہیں کی گئی ہے اور 42 روزہ پہلا مرحلہ اگلے ماہ ختم ہونے والا ہے۔
نیتن یاہو کے دفتر کا کہنا ہے کہ اسٹیو وٹکوف قطر اور مصر سے بات چیت کریں گے جس کے بعد وہ اسرائیلی وزیر اعظم سے مذاکرات کو آگے بڑھانے کے اقدامات پر تبادلہ خیال کریں گے جن میں وفود کی مذاکرات کے لیے روانگی کی تاریخیں بھی شامل ہیں۔
توقع ہے کہ دوسرے مرحلے میں باقی قیدیوں کی رہائی کا احاطہ کیا جائے گا اور جنگ کے مستقل خاتمے پر بات چیت بھی شامل ہوگی، جس کی نیتن یاہو کی حکومت کے متعدد ارکان مخالفت کرتے ہیں۔

متعلقہ مضامین

  • اسرائیلی حملوں میں مزید 4 فلسطینی شہید، نیتن یاہو ٹرمپ سے ملاقات کیلئے امریکا روانہ
  • جنین شہر میں 12 ویں روز بھی صیہونی بربریت جاری، مزید 5 فلسطینی شہید
  • غزہ میں جنگ تھمی تو اسرائیل نے مغربی کنارے میں فلسطینیوں کا قتل عام تیز کردیا
  • حماس نے مزید 3 یرغمالی ،بدلے میں اسرائیل نے 183 فلسطینی رہا کردیے
  • اسرائیل کی مقبوضہ مغربی کنارے پر فضائی کارروائی، فلسطینی نوجوان شہید
  • حماس آج 3 یرغمالی اور اسرائیل 90 فلسطینیوں کو رہا کریگا
  • حماس آج 3 اسرائیلی قیدیوں اور اسرائیل 90 فلسطینیوں کو رہا کریگا
  • حماس اور اسرائیل کی جانب سے مزید قیدیوں کی رہائی کل متوقع
  • مغربی کنارے میں حماس کیساتھ جھڑپ میں ایک اسرائیلی فوجی ہلاک اور 5 شدید زخمی