کرم میں بنکرز کی مسماری کا سلسلہ جاری ہے جب کہ فریقین کے درمیان قیام امن کے لیے دوسرا جرگہ آج ہوگا۔

ضلعی انتظامیہ کرم کے مطابق معاہدے کے مطابق بنکرز کی مسماری کا کام آج بھی جاری ہے۔ اس دوران لوئر کرم بالش خیل اور خار کلی میں مزید 4 بنکرز بارودی مواد سے اڑا دیے گئے۔

انتظامیہ کی جانب سے اب تک کل 26 بنکرز مسمار کرنے کی تصدیق کردی گئی ہے جب کہ مزید بنکرز گرانے کا کام آج بھی جاری ہے۔ حکام کا کہنا ہے کہ کوہاٹ امن معاہدے کی رو سے عملی اقدامات کیے جا رہے ہیں۔ عوام کو ریلیف دینے کے لیے کانوائے چلانے سمیت مختلف اقدامات جا ری ہیں۔

امن جرگہ
دوسری جانب ضلع کرم قیام امن کے لیے فریقین کا دوسرا جرگہ آج پشاور میں منعقد ہوگا۔ اس حوالے سے ذرائع کا کہنا ہے کہ گزشتہ روز فریقین کے مابین اسلام آباد میں اہم بیٹھک ہوئی تھی، جس کے بعد آج کے جرگے میں دونوں فریق شرکت کریں گے۔

ذرائع کے مطابق اسلام آباد میں منعقدہ جرگے میں سوشل میڈیا کا غلط استعمال روکنے سمیت امن و امان پر بات ہوئی تھی۔ جرگے کے دوسرے دور میں قیام امن پر تفصیلی بات چیت اور عمائدین کو قریب لانے کی کوشش ہوگی۔

.

ذریعہ: Daily Mumtaz

پڑھیں:

اگر دلوں میں نفرتیں ہیں تو جرگہ بےکار ہوگا، بیرسٹر سیف

بیرسٹر سیف، فائل فوٹو

مشیر اطلاعات خیبر پختونخوا بیرسٹر محمد علی سیف نے کہا ہے کہ اگر دلوں میں نفرتیں ہیں تو جرگہ بےکار ہوگا۔

کرم میں جرگے سے خطاب میں بیرسٹر سیف نے کہا کہ جو کچھ یہاں ہوا کسی اور نے نہیں ہم نے خود کیا، بعض شرپسند نہیں چاہتے کہ ملک میں امن ہو۔

انہوں نے کہا کہ 5 ماہ سے جرگے کر رہےہیں، اگر دلوں میں نفرتیں ہیں تو جرگہ بےکار ہوگا، نفرتوں کو ایک طرف کریں اور محبت کو آگے بڑھائیں۔

مشیر اطلاعات خیبر پختونخوا نے مزید کہا کہ حکومت امن کےلیے ہر قسم کی سہولت کاری کا کردار ادا کر رہی ہے۔

متعلقہ مضامین

  • کرم، مزید 4 بنکرز دھماکے سے اُڑا دیئے، فریقین کا دوسرا امن جرگہ آج ہوگا
  • ضلع کرم میں قیام امن کے لیے دوسرا اہم جرگہ آج ہوگا
  • کرم میں امن وامان کیلیے جرگہ:سوشل میڈیا کا غلط استعمال روکنے پر زور
  • کرم میں قیام امن کیلئے اسلام آباد میں جرگہ، سوشل میڈیا کا غلط استعمال روکنے پر زور
  • کرم میں قیام امن کیلئے جرگہ، سوشل میڈیا کا غلط استعمال روکنے پر اتفاق
  • کرم میں امن و امان کیلیے اسلام آباد میں جرگہ، سوشل میڈیا کا غلط استعمال روکنے پر زور
  • کرم میں امن و امان کا معاملہ؛ مسائل کے حل کیلیے عمائدین آج جرگے میں شرکت کرینگے
  • کرم امن معاہدے کے فریقین کا جرگہ، معاہدے پر مکمل عملدرآمد کا اعلان
  • اگر دلوں میں نفرتیں ہیں تو جرگہ بےکار ہوگا، بیرسٹر سیف