عالمی بینک داسو پراجیکٹ کیلئے ایک ارب ڈالر کا نیا قرض فراہم کریگا
اشاعت کی تاریخ: 3rd, February 2025 GMT
عالمی بینک داسو پراجیکٹ کیلئے ایک ارب ڈالر کا نیا قرض فراہم کریگا WhatsAppFacebookTwitter 0 3 February, 2025 سب نیوز
اسلام آباد: عالمی بینک داسو پراجیکٹ کیلئے ایک ارب ڈالر کا نیا قرض فراہم کریگا، یہ قرض1.7ٹریلین روپے کی لاگت سے نظرثانی شدہ پی سی ون کی منظوری کے بعد دیا جائے گا۔
نجی ٹی وی کے مطابق ای اے ڈی کے سینئر عہدیدار نے بتایا کہ ورلڈ بینک باضابطہ طور پر داسو ہائیڈرو پاور پراجیکٹ کے پہلے مرحلے کے لیے ایک ارب ڈالر کا نیا قرض فراہم کرے گا۔ یہ قرض ترمیم شدہ پی سی 1 کی منظوری کے بعد دیا جائے گا، جس میں نئے ٹائم لائنز شامل کیے گئے ہیں۔
منصوبے کے پہلے مرحلے کی لاگت190.
پہلے مرحلے کا یہ منصوبہ 2160 میگاواٹ بجلی پیدا کرے گا تاہم منصوبے کے دوسرے مرحلے کی تکمیل کے بعد یہ4320 میگاواٹ بجلی پیدا کرے گا۔
واپڈا نے منصوبے کا ترمیم شدہ پی سی 1 تیار کر لیا ہے، جو اب وزیر برائے آبی وسائل کے پاس موجود ہے اور جلد ہی منظوری کے لیے پلاننگ کمیشن کو بھیجا جائے گا۔
ذریعہ: Daily Sub News
پڑھیں:
داسو ہائیڈرو پاور منصوبے کی لاگت میں ایک کھرب سے زائد کا اضافہ
اسلام آباد:حکومت نے داسو ہائیڈرو پاور منصوبے کی لاگت 1.74 کھرب روپے تک بڑھا دی ہے اور سی ڈی ڈبلیو پی نے مجموعی طور پر 10 ترقیاتی منصوبوں کی منظوری دے دی۔
وفاقی وزیر منصوبہ بندی احسن اقبال کی زیر صدرات سی ڈی ڈبلیو پی کا اجلاس ہوا، جس میں 10 ترقیاتی منصوبوں کی منظوری دے دی گئی۔
اجلاس میں وفاقی وزیر منصوبہ بندی احسن اقبال نے داسو منصوبے کی لاگت میں اضافے پر اظہار برہمی کیا۔
سی ڈی ڈبلیو پی نے 6 منصوبے ایکنک کو بھجوا دیے، بلوچستان میں تعلیم کے معیار اور رسائی کیلئے 28 ارب روپے کا منصوبہ تجویز کیا گیا، شیخوپورہ میں قائداعظم یونیورسٹی کا سب کیمپس قائم کرنے کی منظوری دی گئی۔
اجلاس میں آئی ٹی اسٹارٹ اپس، ٹریننگ اور وی سی کے لیے 5 ارب روپے کا منصوبہ اور قومی سیمی کنڈکٹر پروگرام کے پہلے مرحلے کی منظوری دی گئی۔
اسی طرح فیڈرل بورڈ آف ریونیو (ایف بی آر) کے کسٹمز کمپلیکس اور ڈیجیٹل اسٹیشنز کے لیے 16 ارب روپے کا منصوبہ زیر غور آیا، سندھ کے سیلاب سے متاثرہ اضلاع میں سڑکوں کی بحالی کے لیے 12 ارب روپے کی تجویز دی گئی اور کوئٹہ کے پانی کے بحران کے حل کے لیے تقریباً 10 ارب روپے کا منصوبہ ایکنک کے سپرد کردیا گیا۔
اجلاس میں بلوچستان میں پانی سپلائی کے انتظام اور زرعی زمین کی آب پاشی کے لیے 17 ارب روپے کا منصوبہ ایکنک کے حوالے کردیا گیا۔