کراچی(کامرس رپورٹر)گورنر سندھ کامران ٹیسوری نے کہاہے کہ کوئی کہیں نہیں جا رہا، خالد مقبول ایم کیو ایم کے سربراہ ہیں اور رہیں گے۔ایم کیو ایم پاکستان میں اختلافات سے متعلق خصوصی گفتگو کرتے ہوئے کامران ٹیسوری نے کہاکہ یہ ضرور ہو سکتا ہے کہ اختلاف رائے کی صورت میں ایک فرد اٹھ کر دوسرے کمرے میں چلا جائے لیکن کوئی کہیں نہیں جارہا۔انہوں نے کہا کہ تین روز پہلے ایک پریس کانفرنس میں دیکھا کہ سب ہی بھائی ایک ساتھ بیٹھے تھے، چند منٹ پہلے میں بھی وہاں سے روانہ ہوا تھا۔گورنر سندھ نے کہاکہ بحیثیت گورنر صرف ایم کیو ایم نہیں بلکہ تمام سیاسی جماعتوں اور مسالک کو ایک کرنے میں جہاں جہاں ضرورت ہو گی کردار ادا کروں گا۔ایم کیو ایم ابھی اپنے ابتدائی مراحل سے گزر رہی ہے۔ چ

.

ذریعہ: Nawaiwaqt

کلیدی لفظ: ایم کیو ایم

پڑھیں:

ایک دوسرے کو دل میں جگہ دینے سے ہی استحکام ممکن ہے، کامران ٹیسوری

تصویر: جیو نیوز اسکرین گریب

گورنر سندھ کامران ٹیسوری نے کہا ہے کہ ایک دوسرے کو دل میں جگہ دینے سے ہی استحکام ممکن ہے۔

کراچی میں نمازِ جمعہ کے اجتماع سے خطاب کرتے ہوئے گورنر سندھ کامران ٹیسوری نے کہا کہ لاکھ پریشانیوں کے باوجود ہم اپنے بیروں پر کھڑے ہیں، اپنی کوتاہیوں کو درست کر کے ملک کی خدمت کرنی چاہیے۔

ترجمان کے مطابق گورنر سندھ پیر حسان حسیب الرحمٰن کے ہمراہ جامع کلاتھ عیدگاہ شریف مسجد آئے تھے۔

سندھ میں 5 فروری کو عام تعطیل کا اعلان

اس حوالے سے نوٹیفکیشن بھی جاری کردیا گیا ہے۔

گورنر سندھ نے عیدگاہ شریف میں روحانی و دینی اجتماع میں شرکت کی اور علماء اور زائرین سے ملاقات بھی کی۔

اس موقع پر کامران ٹیسوری کا کہنا تھا کہ عیدگاہ شریف کا تاریخی ورثہ ہماری دینی اور ثقافتی شناخت کا مظہر ہے۔

متعلقہ مضامین

  • کوئی کہیں نہیں جا رہا، خالد مقبول سربراہ ہیں اور رہیں گے،کامران ٹیسوری
  • کراچی میں میگا آئی ٹی سمٹ، گورنر سندھ کامران ٹیسوری کی شرکت و خطاب
  • مجھے ووٹ نہیں بلکہ پاکستان کیلئے نوٹ چاہئیں، گورنر سندھ
  • مجھے ووٹ نہیں بلکہ ملک کیلئے نوٹ چاہئیں: کامران ٹیسوری
  • کوئی کہیں نہیں جا رہا، خالد مقبول سربراہ ہیں اور رہیں گے: کامران ٹیسوری
  • کراچی کی 1 گلی کا نام تاجکستان اسٹریٹ رکھ رہے ہیں: گورنر سندھ
  • میرے لئے سب سیاسی جماعت ایک برابر، کسی ایک کا ساتھ نہیں دے سکتا، کامران خان ٹیسوری
  • گورنر سندھ کامران ٹیسوری کا نمازِ جمعہ کے اجتماع سے خطاب
  • ایک دوسرے کو دل میں جگہ دینے سے ہی استحکام ممکن ہے، کامران ٹیسوری