ساہیوال/ سرگودھا: دہشتگردوں کے حملے میں شہید نائیک توقیر عباس سپردِ خاک
اشاعت کی تاریخ: 3rd, February 2025 GMT
ساہیوال/سرگودھا(محمد شفیق چوہدری سے) قلات بلوچستان میں دہشت گردوں کے بزدلانہ حملے میں شہید ہونے والے ایف سی کے نائیک توقیر عباس کی نماز جنازہ ادا کر دی گئی۔ شہید کو مکمل فوجی اعزاز کے ساتھ آبائی قبرستان میں سپرد خاک کر دیا گیا۔ نماز جنازہ میںسٹیشن کمانڈر سرگودھا بریگیڈیئر جواد ریاض، فوجی افسران، اہلکاران، سیاسی و سماجی شخصیات سمیت سینکڑوں افراد نے شرکت کی جبکہ شہید کی میت کو پاک فوج کے چاق و چوبند دستے نے سلامی بھی دی۔ اس موقع پر شہید کی قبر پر صدر پاکستان چیئرمین جوائنٹ چیف آف سٹاف کمیٹی اور چیف آف آرمی سٹاف کی جانب سے پھولوں کی چادریں چڑھائی گئیں اور شہید کی والدہ کو فوجی وردی اور شہید کے میڈلز عطا کیے گئے اس موقع پر شہید توقیر عباس کے بھائی کا کہنا تھا کہ شہید نے وطن عزیز پر جان نچھاور کر کے ہمارا سر فخر سے بلند کر دیا ہے۔ شہید کی قربانی کبھی رائیگاں نہیں جائے گی۔ شہید نائیک توقیر عباس نے پسماندگان میں بیوہ اور بیٹی سمیت والدہ اور دو بھائیوں کو سوگوار چھوڑا۔
.ذریعہ: Nawaiwaqt
کلیدی لفظ: توقیر عباس شہید کی
پڑھیں:
سید ناصر عباس شیرازی کا امریکی دھمکیوں پر خصوصی انٹرویو
اسلام ٹائمز کے ساتھ اپنے خصوصی انٹرویو میں سید ناصر عباس شیرازی کا کہنا تھا کہ اسرائیل چاہتا ہے کہ امریکا ایران پر حملہ کرے، مگر یہ امریکا کیلئے ممکن نہیں، امریکا کے تمام بحری بیٹرے اور اڈے ایران کے نشانے پر ہیں، یہ جنگ شروع ہوئی تو ختم ایران ہی کرے گا۔ متعلقہ فائیلیںمجلس وحدت مسلمین پاکستان کے مرکزی رہنماء سید ناصر عباس شیرازی پیشہ کے اعتبار سے قانون دان اور لاہور ہائیکورٹ میں پریکٹس کرتے ہیں۔ قبل ازیں وہ ایم ڈبلیو ایم میں مرکزی سیکرٹری سیاسیات کے عہدے پر بھی کام کرچکے ہیں، آجکل ایک تھنک ٹینک چلا رہے ہیں اور اس میں بطور صدر کام کر رہے ہیں۔ امامیہ اسٹوڈنٹس آرگنائزیشن پاکستان کے مرکزی صدر بھی رہ چکے ہیں، جبکہ ان کا بنیادی تعلق پنجاب کے معروف ضلع سرگودھا سے ہے۔ انہوں نے تاریخ، بین الاقوامی تعلقات اور قانون میں ایم فل کیا ہے۔ آئی ایس او پاکستان کی مرکزی صدارت کے دوران متحدہ طلبہ محاذ کی قیادت بھی کرتے رہے ہیں۔ سید ناصر شیرازی ملکی اور عالمی حالات پر گہری نظر رکھنے والے تجزیہ کار ہیں، وہ اپنی تحریر و تقریر میں حقائق کی بنیاد پر حالات کا نہایت درست اور عمیق تجزیہ پیش کرتے ہیں، یہی وجہ ہے کہ انٹرنیشنل ریلیشنز اور کرنٹ افیئرز سے دلچسپی رکھنے والے حلقوں میں انہیں بڑی پذیرائی حاصل ہے۔ اسلام ٹائمز نے ایران امریکا مذاکرات اور امریکہ کی حالیہ دھمکیوں پر ان کا ایک اہم انٹرویو کیا ہے، جو پیش خدمت ہے۔ قارئین و ناظرین محترم آپ اس ویڈیو سمیت بہت سی دیگر اہم ویڈیوز کو اسلام ٹائمز کے یوٹیوب چینل کے درج ذیل لنک پر بھی دیکھ اور سن سکتے ہیں۔ (ادارہ)
https://www.youtube.com/@ITNEWSUrduOfficial