سعودی ولی عہد شہزادہ محمد بن سلمان سے شام کے عبوری صدر احمد الشرع نے ملاقات کی ہے۔

سعودی خبر رساں ادارے کے مطابق، احمد الشرع کا صدر بننے کے بعد یہ پہلا غیرملکی دورہ ہے۔ وہ گزشتہ روز سعودی عرب پہنچے تھے جہاں ان کا استقبال ریاض کے ڈپٹی گورنر شہزادہ محمد بن عبدالرحمان بن عبدالعزیز نے کیا۔ شام کے وزیر خارجہ اسد الشیبانی بھی صدر احمد الشرع کے ہمراہ تھے۔

یہ بھی پڑھیں: شام کا آئین معطل، احمد الشرع عبوری صدر نامزد

قبل ازیں شام کی سرکاری خبر رساں ایجنسی سانا کے مطابق منصب سنبھالنے کے بعد صدر نے اپنے پہلے غیرملکی دورے کے لیے سعودی عرب کا انتخاب کیا۔

ولی عہد محمد بن سلمان سے ملاقات کے بعد صدر احمد الشرع نے کہا کہ سعودی ولی عہد سے ملاقات ظاہر کرتی ہے کہ سعودی عرب شام کا مستقبل تعمیر کرنے کی حقیقی خواہش رکھتا ہے۔ انہوں نے بتایا کہ ملاقات میں سعودی عرب کی جانب سے شام میں توانائی، ٹیکنالوجی، تعلیم اور صحت کے شعبوں میں تعاون سے متعلق منصوبوں پر بات چیت کی گئی۔

یہ بھی پڑھیں: شام میں ابتک کی اہم گرفتاری، بشارالاسد کا بھروسہ مند کزن اور فوجی افسر پکڑا گیا

قطری نشریاتی ادارے ’الجزیرہ‘ کے مطابق، شام کے صدر احمد الشرع نے اپنے پہلے غیرملکی دورے کے لیے سعودی عرب کا اس لیے انتخاب کیا تاکہ سعودی عرب کو باور کرایا جاسکے کہ شام اسے کس قدر اہمیت دیتا ہے۔

واضح رہے کہ گزشتہ ہفتے سعودی عرب کے وزیر خارجہ شہزادہ فیصل بن فرحان نے شام کا دورہ کیا تھا اور کہا تھا کہ شام پر سے پابندیاں ہٹانے کے لیے سعودی عرب امریکا اور یورپی ممالک سے مسلسل بات چیت کررہا ہے۔

احمد الشرع کو بدھ کے روز شام کا عبوری صدر نامزد کیا گیا تھا، ان کی جماعت ہئیت تحریر الشام دسمبر میں بشار الاسد کا تختہ الٹنے والی اپوزیشن فورسز کی قیادت کرہی تھی۔ سعودی عرب کے شاہ سلمان اور ولی عہد شہزادہ محمد بن سلمان نے سب سے پہلے الشرع کو ان کی سرکاری تقرری پر مبارکباد دی تھی۔

آپ اور آپ کے پیاروں کی روزمرہ زندگی کو متاثر کرسکنے والے واقعات کی اپ ڈیٹس کے لیے واٹس ایپ پر وی نیوز کا ’آفیشل گروپ‘ یا ’آفیشل چینل‘ جوائن کریں

wenews احمد الشرع تعاون دورہ سعودی ولی عہد محمد بن سلمان شام صدر ملاقات وزیر خارجہ.

ذریعہ: WE News

کلیدی لفظ: احمد الشرع تعاون سعودی ولی عہد محمد بن سلمان ملاقات صدر احمد الشرع سعودی ولی عہد شام کا کے لیے

پڑھیں:

آفاق احمد کی سینئر صحافی مرحوم محمد انور کے گھر جاکر تعزیت

کراچی(اسٹاف رپورٹر)مہاجر قومی موومنٹ کے چیئرمین آفاق احمد نے سینئر صحافی اور سینئر رکن کراچی پریس کلب محمد انور کے گھر جاکر ان کے صاحبزادوں محمد احمر انور اور محمد ارحم انور سے ان کے والد کے انتقال پر اظہار تعزیت کیا ہے، انہوں نے مرحوم کیلیے دعائے مغفرت، بلندی درجات اور لواحقین کیلیے صبر جمیل کی دعا کی۔

متعلقہ مضامین

  • آفاق احمد کی سینئر صحافی مرحوم محمد انور کے گھر جاکر تعزیت
  • سعودی ولی عہد محمد بن سلمان سے شامی صدر احمد الشرع کی ملاقات
  • شام کے عبوری صدر حمایت حاصل کرنے کیلیے سعودی عرب پہنچ گئے
  • شام کے نئے صدر اپنے پہلے سرکاری دورے پر سعودیہ پہنچ گئے
  • شام کے صدر احمد الشرع کا پہلا غیرملکی دورہ، آج سعودی عرب روانگی
  • مسلم لیگ ن کے وفد کی پریس کلب قاضی احمد آمد
  • امیر قطر کا دورئہ دمشق‘ صدر احمد الشرع سے ملاقات
  • اسٹریس و انگزائٹی پر قابو کیسے پایا جاسکتا ہے؟
  • احمد الشرع کو شام کا عبوری صدر بننے پرسعودی عرب کی مبارکباد