وسطی پنجاب کے مختلف شہروں میں آج بھی دھند کا راج
اشاعت کی تاریخ: 3rd, February 2025 GMT
فائل فوٹو
لاہور سمیت وسطی پنجاب کے مختلف شہروں میں آج بھی دھند کا راج ہے۔
سیالکوٹ میں شدید دھند کے باعث فلائٹ آپریشن متاثر ہے، کویت سے سیالکوٹ کی پرواز پی کے 240 کو لاہور اتار لیا گیا۔
موٹر ویز پولیس کے مطابق دھند کے باعث لاہور سیالکوٹ ایم الیون ٹریفک کے لیے بند ہے جبکہ ایم ٹو اور ایم تھری اور قومی شاہراہوں پر بھی ٹریفک کی روانی متاثر ہے۔
.ذریعہ: Jang News
پڑھیں:
پنجاب کے مختلف علاقوں میں دھند، موٹر ویز مختلف مقامات پر بند
---فائل فوتوپنجاب ایک بار پھر شدید دھند کی لپیٹ میں آ گیا، دھند کی شدت کے باعث مختلف مقامات پر موٹر ویز کو ٹریفک کے لیے بند کر دیا گیا۔
ترجمان موٹر وے پولیس کے مطابق موٹروے ایم 2 لاہور سے ہرن مینار تک دھند کی وجہ سے بند کر دی گئی ہے، اسی طرح موٹر وے ایم 3، فیض پور سے ننکانہ صاحب تک بند ہے۔
لاہور تا شیخوپورہ موٹروے دھند کے باعث بندلاہور سے شیخوپورہ تک موٹر وے دھند کی وجہ سے بند...
ترجمان کا کہنا ہے کہ سیالکوٹ موٹر وے ایم 11 کو بھی اسی وجہ سے بند کیا گیا ہے۔
لاہور کے مختلف علاقوں میں دھند کی وجہ سے شہریوں کو مشکلات کا سامنا ہے۔
لاہور کے ڈیوس روڈ، مال روڈ، کینال روڈ، گڑھی شاھو، ایئر پورٹ، فیروز پور روڈ، ہربنس پورہ، کینال روڈ، جوہر ٹاؤن، ملتان روڈ اور بحریہ ٹاؤن میں دھند چھائی ہوئی ہے۔