٭مذاکراتی عمل سے نکل کر پی ٹی آئی نے غیر جمہوری سوچ کا مظاہرہ کیااور ایک اچھا موقع ضائع کردیا
٭حل صرف بامعنی مذاکرات سے نکلتا ہے، پی ٹی آئی جتنا جلدی یہ بات سمجھ لے اس کے لئے اچھا ہو گا

(جرأت نیوز)مسلم لیگ (ن)کے رہنما و سینیٹر عرفان صدیقی نے کہا ہے کہ یک طرفہ مذاکراتی عمل سے نکل کر پی ٹی آئی نے غیر سیاسی اور غیر جمہوری سوچ کا مظاہرہ کیا ہے۔عرفان صدیقی نے سماجی رابطے کی ویب سائٹ ایکس پر اپنے ایک بیان میں کہا کہ تحریک انصاف نے مطالبات کے حوالے سے ایک اچھا موقع بھی ضائع کر دیا ہے۔انہوں نے کہا کہ اپنے یک طرفہ مذاکراتی عمل سے نکل کر پی ٹی آئی نے غیر سیاسی اور غیر جمہوری سوچ کا مظاہرہ کیاہے، اس کی یہ گاڑی تو چھوٹ گئی ہے،اب اسے وسیع تر مذاکرات کے لئے وزیر اعظم کی تازہ پیشکش سے فائدہ اٹھانا چاہیے۔رہنما مسلم لیگ ن کا کہنا تھا کہ پی ٹی آئی کو جان لینا چاہیے کہ سڑکیں،چوک، دھرنے اور لانگ مارچ نہ اسے پہلے کسی منزل تک لے کر گئے ہیں نہ اب لے کر جائیں گے۔عرفان صدیقی کا مزید کہنا تھا کہ ہر مسئلے کا حل صرف سنجیدہ اور بامعنی مذاکرات ہی سے نکلتا ہے، پی ٹی آئی جتنا جلدی یہ بات سمجھ لے اس کے لئے اتنا ہی اچھا ہو گا۔

.

ذریعہ: Juraat

پڑھیں:

غزہ کیلئے دسیوں لاکھ یمنی عوام کا سڑکوں پر نکل کر وسیع احتجاج

غزہ کے مظلوم عوام کی حمایت پر آج دسیوں لاکھ یمنی عوام نے سڑکوں پر نکل کر وسیع احتجاج کیا اور تاکید کی کہ وہ فلسطینی عوام کو کبھی تنہا نہ چھوڑینگے بلکہ انکی حمایت میں عوامی جدوجہد کی تحریک چلائیں گے اسلام ٹائمز۔ یمن کے مختلف صوبوں سے دسیوں لاکھوں افراد نے آج سڑکوں پر آ کر مظلوم فلسطینی عوام کی حمایت میں وسیع احتجاجی مظاہرے منعقد کئے۔ اپنے احتجاج کے دوران یمنی عوام نے اس بات پر زور دیا کہ وہ فلسطین کو کبھی تنہا نہیں چھوڑیں گے، اور وہ پوری امت مسلمہ سے غاصب و سفاک صیہونی رژیم کے اقتصادی بائیکاٹ کا مطالبہ کرتے ہیں۔ یمنی احتجاجی مظاہرین نے تاکید کی کہ ہم فلسطینی عوام سے کہتے ہیں کہ آپ اکیلے نہیں جبکہ ہمارے ملک کے خلاف جاری امریکی جارحیت کا مقصد بھی ہمیں غزہ کی حمایت سے روکنا ہے لیکن یہ کارروائیاں ہماری حمایت کو کسی صورت روک نہیں پائیں گی چاہے ان میں کتنی ہی شدت کیوں نہ آ جائے۔   یمنی عوام نے ملک دشمنوں کو مخاطب کرتے ہوئے کہا کہ غزہ یا یمن میں تمہارے حملے ناکام رہیں گے کیونکہ تم غزہ میں مزاحمت کو ختم کر سکتے اور نہ ہی یمن میں ہماری مزاحمتی کارروائیوں کو روک سکتے ہو! اس بات پر زور دیتے ہوئے کہ فلسطینی عوام کی حمایت کے لئے یمن کی مکمل عوامی و حکومتی صلاحیتوں کو بروئے کار لایا جائے، یمنی مظاہرین نے غاصب و سفاک صیہونی رژیم کا مقابلہ کرنے کے لئے وسیع عوامی تحریک چلانے اور تعلیمی میدانوں میں بھرپور موجودگی پر بھی زور دیا۔ یمنی عوام نے اس بات پر بھی تاکید کی کہ ہم سکیورٹی و عدالتی اداروں سے مطالبہ کرتے ہیں کہ وہ ان تمام عناصر کے ساتھ آہنی ہاتھوں سے نپٹیں کہ جو غاصب اسرائیلی رژیم اور جارح امریکہ کی خدمت میں سرگرم ہیں، نیز ہم پوری امت مسلمہ سے مطالبہ کرتے ہیں کہ وہ تمام میدانوں میں غزہ کی بھرپور حمایت کریں اور دشمن کے مقاصد کو ناکام بنا دیں!

متعلقہ مضامین

  • بلوچستان میں مذاکراتی تعطل، بلوچ خواتین کی رہائی پر ڈیڈلاک برقرار
  • ن لیگ کے سینیٹر عرفان صدیقی نے بغضِ پی پی میں قابل مذمت باتیں کیں، شرجیل میمن
  • عرفان صدیقی نے بغض پیپلز پارٹی میں جو گفتگو کی وہ قابل مذمت ہے،صوبائی وزیر شرجیل میمن
  • غزہ کیلئے دسیوں لاکھ یمنی عوام کا سڑکوں پر نکل کر وسیع احتجاج
  • عرفان صدیقی نے بغض پیپلز پارٹی میں جو گفتگو کی وہ قابل مذمت ہے، شرجیل میمن
  •  سندھ کے وزیر اطلاعات کو ایوان صدر کی بڑی میٹنگ کے منٹس سے بے خبر نہیں ہونا چاہیے ،ناصربٹ
  • سندھ: اسلحے کی نمائش پر پولیس و رینجرز کو گرفتاری کا اختیار مل گیا
  • 2014 کے دھرنے میں دفعہ 144 کی خلاف ورزی،اعظم سواتی مقدمے سے بری
  •   عرفان صدیقی کی امریکی وفد کی جیل میں عمران خان سے ملاقات کی تردید 
  • سینیٹر عرفان صدیقی نے امریکی وفد کی بانی پی ٹی آئی سے ملاقات کی تردید کردی