اسلام آباد+ پشاور (نوائے وقت رپورٹ) پاکستان تحریک انصاف خیبرپی کے کے صدر و رکن قومی اسمبلی جنید اکبر خان نے کہا ہے کہ کوئی کسی غلط فہمی میں نہ رہے، اس بار ہم پوری تیاری کے ساتھ اسلام آباد جائیں گے۔ میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے جنید اکبر کا کہنا تھا کہ کوئی اس غلط فہمی میں نہ رہے کہ ہم ڈر جائیں گے، اس بار پوری تیاری کے ساتھ اسلام آباد جائیں گے، عمران خان نے حکم دیا تو انہیں اور عوام کو مایوس نہیں کریں گے۔ انہوں نے کہا کہ جس تھانے کی حدود میں پی ٹی آئی کا ورکر قید ہوگا تو ورکرز اس تھانے کی حدود میں پہنچیں گے، تمام ورکر اس تھانے کے باہر دھرنا دیں گے، میں وہی بات کرتا ہوں جو کر سکوں، میں اس طرح کے ڈرامے مزید برداشت نہیں کروں گا۔ جنید اکبر کا کہنا تھا کہ ہم نہیں چاہتے پارٹی، اداروں یا حکومت کے ساتھ تصادم ہو، پارٹی ہدایات کے مطابق رابطے ہورہے تھے، ہم درمیانی راستہ نکالنا چاہتے ہیں تاکہ ایک پرامن حل کی طرف جائیں، 8 فروری کو صوابی کا جلسہ تاریخ کا سب سے بڑا جلسہ ہوگا۔ وزیراعلیٰ علی امین گنڈا پور حکومت پر اور میں پارٹی سیاست پر فوکس کروں گا، پارٹی میں اب جزاء اور سزا کا نظام لاؤں گا، میں کسی وزارت کی دوڑ میں نہیں ہوں۔ قومی اسمبلی میں اپوزیشن لیڈر عمر ایوب نے حکومت اور اس کے اتحادیوں پر کڑی تنقید کرتے ہوئے کہا کہ یہ بانی پی ٹی آئی عمران خان سے ملاقات نہیں کرا سکتے، ان سے مذاکرات کیا کریں؟۔ اپنے ایک بیان میں عمر ایوب نے کہا کہ مسلط کی گئی حکومت کے پاس کچھ نہیں ہے۔ انہوں نے کہا بلاول کا دوغلا پن متنازعہ پیکا ایکٹ میں سامنے آگیا، پیپلز پارٹی نے متنازعہ پیکا اور ڈیجیٹل نیشن بل پر بے شرمی کے ساتھ ووٹ دیا۔ انہوں نے مزید کہا کہ پنجاب حکومت پی ٹی آئی کو مینارِ پاکستان پر جلسہ کرنے کی اجازت نہیں دے رہی، پنجاب پولیس کچے کے ڈاکوؤں کا مقابلہ نہیں کرسکتی لیکن پی ٹی آئی پر چڑھ دوڑتی ہے۔ پی ٹی آئی کے  سیکرٹری اطلاعات شیخ وقاص اکرم نے کہا ہے کہ 8 فروری کو احتجاج پرامن، آئینی اور بڑا ہوگا۔ ایک انٹرویو میں شیخ وقاص نے کہا احتجاج ہمارا حق ہے، پتہ نہیں لوگ کیوں اتنے پریشان ہیں۔ انہوں نے کہا کہ پیکا ایکٹ کا ہماری حکومت اور ان کی حکومت کا ڈرافٹ مختلف ہے، پی ٹی آئی ورکرز کو جیل میں کھانے، نسوار تک ہم نے دی، پی ٹی آئی اپنے ورکرز کے ساتھ آخری وقت تک کھڑی رہتی ہے۔ شیخ وقاص اکرم نے کہا کہ کہا جاتا تھا پی ٹی آئی ورکرز نے اتنا سب کچھ برداشت کرلیا کہ اب یہ ہومیوپیتھک نہیں مجاہد ہیں۔ اسلام آباد ہائیکورٹ کے ججز کا خط جائز ہے۔ جبکہ چیف آرگنائزر پی ٹی آئی پنجاب عالیہ حمزہ نے اپوزیشن اتحاد کے سربراہ محمود خان اچکزئی سے ملاقات کی۔ اعلامیہ کے مطابق عالیہ حمزہ نے ملاقات میں آٹھ فروری کو پنجاب میں اپوزیشن کے احتجاج پر مشاورت کی۔ عالیہ حمزہ نے کہا کہ آٹھ فروری کو پنجاب کی قیادت اور ورکرز بھرپور انداز میں نکلیں گے۔ محمود خان اچکزئی نے کہا کہ پاکستان میں آئین کی سربلندی کیلئے جدوجہد جاری رہے گی‘ مسائل کا حل آئین پر عمل سے ہے۔

.

ذریعہ: Nawaiwaqt

کلیدی لفظ: اسلام ا باد پی ٹی ا ئی نے کہا کہ انہوں نے فروری کو کے ساتھ

پڑھیں:

صدر پی ٹی آئی خیبر پختون خوا نے پارٹی رہنماؤں کا پہلا اجلاس آج بلالیا

پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی) خیبر پختون خوا کے صدر جنید اکبر—فائل فوٹو

پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی) خیبر پختون خوا کے صدر جنید اکبر نے پارٹی رہنماؤں کا پہلا اجلاس آج طلب کر لیا۔

اجلاس میں 8 فروری کو صوابی میں ہونے والے جلسے کی تیاریوں کے لیے حکمتِ عملی طے کی جائے گی۔ 

یہ بھی پڑھیے اب لانگ مارچ میں کسی سے بات نہیں ہوگی، جنید اکبر

پی ٹی آئی کے مطابق پشاور میں پارٹی کے صوبائی سیکریٹریٹ میں دوپہر 12 بجے اجلاس ہو گا۔ 

اجلاس میں تمام اراکین اسمبلی اور پارٹی رہنماؤں کو شرکت کی دعوت دی گئی ہے۔ 

متعلقہ مضامین

  • تحریک انصاف نے کے پی کے کی عوام کیلیے کچھ نہیں کیا
  • اس بار تیاری کے ساتھ اسلام آباد آئیں گے، جنید اکبر
  • کوئی کسی غلط فہمی میں نہ رہے، اس بار تیاری کیساتھ اسلام آباد جائیں گے: جنید اکبر
  • تحریک انصاف جی بی کا سید امجد زیدی سے اظہار لاتعلقی
  • صدر پی ٹی آئی خیبر پختون خوا نے پارٹی رہنماؤں کا پہلا اجلاس آج بلالیا
  • دودھ کے دھلے سیاستدان
  • حکومت پی ٹی آئی مذاکرات، اسپیکر قومی اسمبلی کا مذاکراتی کمیٹیاں برقرار رکھنےکافیصلہ
  • حکومت نے تحریک انصاف سے مذاکراتی عمل ختم کر دیا
  • تحریک انصاف والے جہاں سے چاہتے ہیں وہاں سے مسئلہ حل نہیں ہوگا ، رانا ثناء اللہ