لاہور (آئی این پی )پنجاب کی سینئر وزیر مریم اورنگزیب نے کہا ہے جب تک فضا صاف وسازگار نہیں ہوجاتی، سکھ کا سانس نہیں لیں گے، آخر یہ ہماری نسلوں کی بقا کا مسئلہ ہے۔صوبائی حکومت کی جانب سے جاری بیان کے مطابق وزیراعلی مریم نواز کی قیادت میں صاف اور سرسبز پنجاب کے وژن کے تحت ماحولیاتی تحفظ کے بڑے اقدامات کرتے ہوئے پنجاب میں اربوں روپے کی مالیت کے صوبے بھر میں 30 جدید ایئر کوالٹی مانیٹرنگ سٹیشنز نصب کر دیئے گئے۔اسی سال 31 مارچ تک 30 مزید مانیٹرز لگائے جائیں گے، اس سے قبل ان مانیٹرز کی تعداد صرف 3 تھی، پنجاب کے ہر کونے کے فضائی تحفظ کیلئے 100 اے کیو آئی مانیٹرز کے ہدف کی تکمیل پر کام جاری ہے، فضائی آلودگی پر سخت نگرانی کیلئے لاہور میں 5 موبائل اور 8 فکسڈ مانیٹرنگ سٹیشنز قائم کر دیئے گئے، سٹیشنز خودکار نظام کے تحت سیٹلائٹ سے منسلک ہر گھنٹے کا فضائی ڈیٹا فراہم کریں گے۔بڑے شہروں میں فیصل آباد، ملتان، راولپنڈی، گوجرانوالہ سمیت کئی شہروں میں ایئر کوالٹی سٹیشنز قائم کئے گئے، ماحولیاتی ڈیٹا اب لائیو دستیابی کے سلسلے میں حکومت کو فضائی آلودگی سے متعلق فوری اور درست معلومات کی فراہمی ممکن بنا دی گئی۔بہتر فیصلوں سے صحت مند پنجاب کیلئے جدید سٹیشنز سے حاصل ڈیٹا ماحولیاتی پالیسی سازی میں مددگار ثابت ہوگا، موسمیاتی تبدیلیوں سے تحفظ کیلئے وزیراعلی مریم نواز شریف کا کلین اینڈ گرین انیشی ایٹو مزید مستحکم ہوگا، صنعتی اور شہری علاقوں پر کڑی نظررکھنے کیلئے فکسڈ مانیٹرنگ سٹیشنز سے آلودگی کے ہاٹ اسپاٹس کی نشاندہی کرنا آسان ہوگا۔سینئر صوبائی وزیر مریم اورنگزیب نے کہا کہ فضائی آلودگی کے خلاف جنگ کیلئے جدید ٹیکنالوجی سے کاربن مونو آکسائیڈ، سلفر ڈائی آکسائیڈ، اوزون کی مانیٹرنگ کی جا رہی ہے، ماحولیاتی چیلنجز سے نمٹنے کیلئے جدید ترین ایکشن پلان پر عملدرآمد جاری رہے گا، یہ ایئر کوالٹی مانیٹرنگ سٹیشنز موسمیاتی تبدیلیوں سے نمٹنے اور ماحول کو بہتر بنانے میں اہم کردار ادا کریں گے۔انہوں نے کہا کہ یہ منصوبہ نہ صرف پنجاب کو صاف اور سرسبز بنائے گا بلکہ ہر شہری کی صحت کا تحفظ بھی یقینی بنائے گا، جب تک فضا صاف وسازگارنہیں ہوجاتی، سکھ کاسانس نہیں لیں گے، آخر یہ ہماری نسلوں کی بقا کا مسئلہ ہے۔

.

ذریعہ: Nawaiwaqt

پڑھیں:

پاکستان اور متحدہ عرب امارات کے درمیان2  مزید ایئر لائنز پروازیں شروع کیلئے تیار

   اسلام آباد:پاکستان اور متحدہ عرب امارات کی جانب سے ایک دوسرے کیساتھ رابطے کو بہتر بنانے اور اپنے دیرینہ تعلقات کو مضبوط بنانے کے لیے دونوں ممالک کے درمیان پروازیں بڑھانے پر اتفاق ہوا ہے۔

متحدہ عرب امارات میں پاکستان کے سفیر فیصل نیاز ترمذی  نے بتایا کہ  رواں ہفتے یو اے ای حکام کے ساتھ بجٹ کے موافق ایئرلائن کے اختیارات متعارف کرانے کے حوالے سے بات چیت کے بعد معاہدے کو حتمی شکل دی گئی۔

معاہدے کے مطابق پاکستان کی ایئرسیال تین شہروں سے ابوظہبی کے لیے پروازوں کا آغاز کرے گی جبکہ ویز ایئر (Wizz Air) ابوظہبی اور پاکستان کے دو شہروں کے درمیان پروازیں شروع کرے گی۔  رپورٹ کے مطابق یہ نئے روٹس اگلے دو سے تین ماہ کے اندر شروع ہونے کی امید ہے، ایئر لائنز جلد ہی شیڈول اور روٹس کا اعلان کریں گی۔اس وقت ایمریٹس، اتحاد ایئرویز، فلائی دبئی، پی آئی اے، فلائی جناح، ایئر عربیہ، سیرین ایئر اور ایئر بلیو سمیت 8 ایئر لائنز دونوں ممالک کے درمیان پروازیں جاری ہیں۔

متعلقہ مضامین

  • فضائی آلودگی کے خاتمے تک سکھ کاسانس نہیں لیں گے،مریم اورنگزیب
  • بجلی کے بھاری بلوں سے پریشان صارفین کو اربوں روپے کا ریلیف ملنے کا امکان
  • ویٹ لینڈز کا تحفظ ماحولیاتی بقا کیلئے ناگزیر ہے: مریم نواز
  • فضائی آلودگی کے خاتمے تک سکھ کاسانس نہیں لیں گے، یہ نسلوں کی بقا کا مسئلہ ہے، مریم اورنگزیب 
  • پنجاب میں تاریخی ماحولیاتی انقلاب: وزیراعلیٰ مریم نواز کی قیادت میں جدید ایئر کوالٹی مانیٹرنگ سسٹم متعارف
  • پنجاب بھر میں شدید دھند، فلائٹ آپریشن متاثر
  • پاکستان اور متحدہ عرب امارات کے درمیان2  مزید ایئر لائنز پروازیں شروع کیلئے تیار
  • وزیر اعلی مریم نواز کی قیادت میں عوام تک صحت کی بہترین سہولیات کی فراہمی کیلئے کوشاں ہیں،خواجہ سلمان رفیق
  • امریکا میں فضائی حادثہ: صدر ٹرمپ کالے گورے کا سوال اٹھادیا