لاہور (خصوصی نامہ نگار) صوبائی وزیر اوقاف و مذہبی امور شافع حسین نے جامعہ اشرفیہ میں دینی سکالر واستاذ الحدیث جامعہ اشرفیہ مفتی احمد علی سے ملاقات کی جس میں قرآن کمپلیکس میں خاتم النبیین یونیورسٹی کو فعال بنانے، دینی علوم کی ترویج، دینی مدارس اور مساجد کے امور پر بات چیت ہوئی۔ مفتی احمد علی نے شافع حسین کو محکمہ اوقاف و مذہبی امور کا قلمدان سنبھالنے پر مبارکباد دی، شجاعت حسین کی خیریت دریافت کی۔ صوبائی وزیر اوقاف نے اس موقع پر گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ مذہبی ہم آہنگی، رواداری، بھائی چارے کے جذبات کے فروغ اور پرامن فضا برقرار رکھنے میں علماء کرام کا کلیدی کردار ہے۔ مذہبی سکالرز اور علماء کرام کی تجاویز کی روشنی میں خاتم النبیین یونیورسٹی کو فعال بنایا جائے گا۔ انہوں نے کہا کہ قرآن کمپلیکس کی عمارت کو دینی علوم کی ترویج کا حقیقی مرکز بنائیں گے۔ محکمہ اوقاف کے زیر اہتمام مزارات اور مساجد میں صفائی کے نظام کو بہتر بنایا جائے گا۔ صوبائی وزیر نے کہا کہ قرآن بورڈ اور متحدہ علماء بورڈ میں تمام مکاتب فکر کے لوگوں کو شامل کیا جائے گا۔

.

ذریعہ: Nawaiwaqt

پڑھیں:

شیعہ علماء کونسل خیبر پختونخوا کے اجلاس کا انعقاد

اجلاس سے وسیم اظہر ترابی، کاظم حسین مطہری، خورشید انور اخونزادہ، سید زاہد حسین شاہ اور دیگر مقررین نے خطاب کرتے ہوِئے کہا کہ تنظیم کا وقار بہت ضروری ہے، اس کے وقار پر کبھی حرف نہیں آنا چاہیئے۔ اسلام ٹائمز۔ شیعہ علماء کونسل پاکستان خیبر پختونخوا کا پہلا صوبائی کابینہ اجلاس پشاور میں منعقد ہوا۔ اجلاس کا باقاعدہ آغاز تلاوت کلام پاک سے ہوا، مولانا سید زاہد حسین بخاری نے تلاوت کی۔ جس کے بعد شیعہ علماء پاکستان خیبر پختونخوا کی کابینہ کے اراکین کا تعارف کرایا گیا۔ کابینہ اجلاس میں صوبائی صدر وسیم اظہر ترابی، صوبائی جنرل سیکرٹری کاظم حسین مطہری، خورشید علی انور اخونزادہ سینئر نائب صدر، سید عابد حسین زیدی نائب صدر، حاجی یوسف حسین نائب صدر، شاہد امداد بیگ ایڈیشنل جنرل سیکرٹری، سیکرٹری اطلاعات ایس اے میر، علی عرفان میر سیکرٹری مالیات، سید اختر حسین نقوی ڈویژنل صدر ڈی آئی خان، سید انصار علی زیدی ڈویژنل جنرل سیکرٹری ڈی آئی خان، سید زاہد حسین بخاری ڈویژنل صدر ہزارہ، سرفراز علی، جمیل حسین اور نے شرکت کی۔ اجلاس سے وسیم اظہر ترابی، کاظم حسین مطہری، خورشید انور اخونزادہ، سید زاہد حسین شاہ اور دیگر مقررین نے خطاب کرتے ہوِئے کہا کہ تنظیم کا وقار بہت ضروری ہے، اس کے وقار پر کبھی حرف نہیں آنا چاہیئے۔

انہوں نے کہا کہ تنظیم کا مقصد اعتماد، یقین اور تنظیم کے ساتھ وفاداری کرنا ہے، جس پر عمل پیرا ہوتے ہوئے آپ ایک کارکن بن سکتے ہیں۔ پاراچنار معاملے پر وزیراعلیٰ خیبر پختونخوا سے بات چیت کی گئی اور اس معاملے پر اجلاس منعقد کرانے پر زور دیا گیا۔ مقررین نے کہا کہ ڈی آئی خان میں تنظیم سازی کا عمل کافی حد تک مکمل ہو چکا ہے جبکہ باقی ماندہ علاقوں میں کام جاری ہے۔ اجلاس کے اختتام پر سیکرٹری جنرل نے شرکت پر تمام کابینہ کا جبکہ اجلاس کی میزبانی پر خورشید انور اخونزادہ کا شکریہ ادا کیا۔ آخر میں تمام شہدائے ملت جعفریہ اور مرحومین کے ایصال ثواب کے لئے فاتحہ خوانی کی گئی۔

متعلقہ مضامین

  • متحدہ علماء محاذ کے تحت یوم جشن ولادت سیدنا امام حسینؑ سیمینار
  • لیہ، سید نیئر عباس کاظمی شیعہ علماء کونسل جنوبی پنجاب کے صوبائی جنرل سیکرٹری نامزد، مبارکباد کا سلسلہ جاری 
  • لاہور، یوم حسینؑ کی مناسبت سے کانفرنس کا انعقاد
  • لاہور، مرکز وحدت امت میں یوم حسینؑ کی مناسبت سے کانفرنس کا انعقاد
  • شیعہ علماء کونسل خیبر پختونخوا کے اجلاس کا انعقاد
  • “سندھی کھلاڑیوں کو حق نہ ملا، تو اپنا کرکٹ بورڈ بنائیں گے”
  • سندھی کھلاڑیوں کو حق نہ ملا، تو اپنا کرکٹ بورڈ بنائیں گے”
  • مدارس کو جدید ٹیکنالوجی کی تعلیم پر بھی توجہ دینی چاہیے، سراج الحق
  • سندھ کے کرکٹرز کو میرٹ کی بنیاد پر حق نہ ملا تو اپنا کرکٹ بورڈ بنائیں گے: صوبائی وزیر کھیل