اس وقت نوکری پیشہ لوگوں کی مدد کرنے کی ضرورت ہے، مفتاح اسماعیل
اشاعت کی تاریخ: 3rd, February 2025 GMT
اسلام آباد(آئی این پی)سابق وزیر خزانہ مفتاح اسماعیل نے کہا ہے کہ اس وقت نوکری پیشہ لوگوں کی مدد کرنے کی ضرورت ہے، جس ملک میں تنخواہ دار طبقے سے 40 فیصد ٹیکس لیا جارہا ہے وہاں رئیل اسٹیٹ سیکٹر میں ٹیکس چھوٹ دینے کی کوئی منطق نہیں۔ اپنے ایک انٹرویو میں انہوں نے کہا کہ ٹیکس سے متعلق حکومتی فیصلے پر آئی ایم ایف کو بھی اعتراض ہوگا۔مفتاح اسماعیل نے مزید کہا کہ ملک میں 1 لاکھ روپے آمدن والوں پر ٹیکس دگنا کردیا گیا ہے، اس وقت نوکری پیشہ لوگوں کی مدد کرنے کی ضرورت ہے۔ان کا کہنا تھا کہ ٹیکس کا بوجھ دنیا بھر سے پاکستان میں زیادہ ہے، 2 لاکھ روپے آمدن والے سے 38 فیصد ٹیکس لیں تو وہ کیا خاک گھر بنائے گا۔ سابق وزیر خزانہ نے کہا کہ بڑے پراپرٹی ڈیلرز کو ٹیکس چھوٹ دیا جارہا ہے جس کی کوئی منطق نہیں، حکومت کو نوکری پیشہ افراد پر ٹیکس کم کرنا چاہیے۔انہوں نے کہا کہ کنسٹرکشن انڈسٹری کو چلنے دیا جانا چاہیے، کوشش ہونی چاہیے پلاٹس کی قیمت کم ہو، غریب کے دسترس سے گھر خریدنا دور ہوتا جارہا ہے۔مفتاح اسماعیل نے کہا کہ 10 کروڑ پاکستانی خط غربت کے نیچے ہیں، نوکریاں پیدا کرنا ضروری ہے، نجکاری اور متعدد وزارتیں بند کرنے کا کہا گیا تھا لیکن بند نہیں کیا گیا۔
.ذریعہ: Nawaiwaqt
پڑھیں:
ایم ٹیگ کے بنا موٹروے پر سفر کرنے والوں پر اضافی ٹیکس عائد
لاہور (اردو پوائنٹ تازہ ترین اخبار ۔ یکم فروری 2025ء ) ایم ٹیگ کے بنا موٹروے پر سفر کرنے والوں پر اضافی ٹیکس عائد، ملک بھر کی موٹرویز پر یکم فروری سے ایم ٹیگ کا استعمال لازمی قرار دے دیا گیا، ایم ٹیگ کا استعمال نہ کرنے والوں کو اضافی ٹول ٹیکس ادا کرنا ہو گا۔ تفصیلات کے مطابق موٹروے اینڈ ہائی وے پولیس کی جانب سے ملک بھر کی موٹرویز پر سفر کرنے والوں کیلئے اہم ہدایت جاری کی گئی ہے۔ نیشنل ہائی وے اتھارٹی کے فیصلے کے تحت ملک بھر کی تمام موٹرویز پر یکم فروری 2025 سے 100 فیصد ایم ٹیگ پالیسی کو نافذ کرنے کا اعلان کر دیا گیا ہے۔ نیشنل ہائی وے اتھارٹی کی جانب سے فیصلہ کیا گیا ہے کہ متعدد اعلانات کے باوجود اگر موٹروے پر سفر کرنے والی کوئی گاڑی یکم فروری کے بعد بھی ایم ٹیگ کا استعمال نہیں کرتی، تو اس گاڑی والے کو اضافی ٹول ٹیکس ادا کرنا ہو گا۔(جاری ہے)
کم بیلنس اور کیش ٹول والی گاڑیوں سے مجموعی ٹیکس کا 25 فیصد اضافی وصول کیا جائے گا ۔ جس گاڑی پر ایم ٹیگ نہیں ہو گا، اسے کم از کم 50 روپے اضافی ٹول ٹیکس ادا کرنا ہو گا۔ یاد رہے کہ 2021 میں پہلی مرتبہ نیشنل ہائی وے اتھارٹی کی جانب سے موٹرویز پر سفر کیلئے ایم ٹیگ کا استعمال لازمی قرار دیا گیا تھا، تاہم اس فیصلے پر مکمل عملدرآمد تاخیر کا شکار ہوتا رہا۔ تاہم اب یکم فروری 2025 سے اس فیصلے کا اطلاق کر دیا گیا ہے۔